Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خوبصورت نہیں! نیک و صالح بہو ڈھونڈئیے‘ سکون پائیے

ماہنامہ عبقری - نومبر 2015ء

ماہنامہ عبقری ایسا رسالہ ہے جسے خواتین کی بڑی تعداد کے علاوہ مرد حضرات بھی شوق سے پڑھتے ہیں۔ ایک بہن ہونے کے ناطے میں ان تمام بھائیوں سے گزارش کرتی ہوں کہ نکاح ایک پاکیزہ بندھن اور سنت نبوی ﷺ ہے۔ اسے صرف اور صرف دنیاوی آرائش و زیبائش اور حسن و دولت کا حصول مت سمجھیں۔

محترم قارئین! اور وہ معزز مائیں بہنیں (جن کے بیٹے بہت اچھی نوکری کرتے ہیں) آج یہ عاجزہ آپ سے ایک چھوٹا سا سوال کرنے حاضر ہوئی ہے کہ آپ اپنے گھر کیلئے ایک بہو کی تلاش کررہی ہیں یا ایک سجے سجائے شو پیس کی؟ جس کے قد کی لمبائی اتنی ہو کہ وہ خود کو آپ سے بھی بڑا سمجھنے لگے جس کی زلفوں کی رنگت ایسی ہو کہ اتراتی پھرے‘ جس کی آنکھیں اتنی خوبصورت ہوں کہ آپ کا بیٹا ان میں ڈوب کر اپنی ماں کا چہرہ بھول جائے۔ یہ سچ میری ہر ماں‘ بہن کو کڑوا ضرور لگے گا مگر سچ تو ہوتا ہی کڑوا ہے!!! عاجزہ خود ان حالات سے گزری ہے کہ لڑکے کی ماں بہنیں جب دیکھتی تھیں تو ایکسرے کا گمان ہوتا تھا۔ ذرا سوچیے! کیا اس لڑکی کی عزت نفس نہیں ہوتی جس کو آپ کی نظریں ہی یہ احساس دلا دیتی ہیں کہ وہ خوبصورت نہیں تو پھر گنہگار ہے!!! کیا خوبصورتی (لڑکی کی) اچھی زندگی اور فرمانبردار بیوی اور اچھی بہو ہونے کی گارنٹی ہے؟ عاجزہ کا تجربہ ہے کہ اکثر عام سی شکل وصورت والی بیوی اور بہو بہت فرمانبردار ثابت ہوئی کہ پورے خاندان کی زندگی کو جنت بناگئی اور اولاد کو نیک سیرت جبکہ اکثر حسین‘ امیر‘ فیشن ایبل لڑکی ہمیشہ آئینے میں خود کو سنوارتی ہوئی اور روٹھ کر میکے بیٹھی ہوئی اور برائی پھیلاتی ہوئی دیکھی ہے۔ عاجزہ کے آس پاس ایسی بہت سی کہانیاں بکھری پڑی ہیں جنہیں بیان کروں تو وقت اور صفحات ان کی نذر ہوجائیں۔ اگر اس حقیر کی یہ باتیں آپ کو کسی شک میں ڈال رہی ہیں یا آپ غلط فہمی کا شکار ہورہی ہیں تو آئیے! ذرا باقی دینی و دنیاوی مسائل کی طرح اس (دیکھنے میں عام مگر پرکھنے میں خاص) مسئلے کا حل بھی قرآن و حدیث میں سے تلاش کرتے ہیں۔ نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے کہ ’’عورتوں سے ان کے حسن کی بنا پر نکاح نہ کرو‘ ہوسکتا ہے کہ ان کا حسن انہیں تباہی میں ڈال دے‘ عورتوں سے ان کے مال دار ہونے کی بنا پرنکاح نہ کرو ہوسکتا ہے کہ ان کی دولت و ثروت ان میں سرکشی پیدا کردے۔ عورتوں سے صرف ان کی دین داری کی وجہ سے شادی کرو‘ اگر کوئی دین دار عورت ایسی ہو کہ اس کا کان اور ناک کٹے ہوئے ہوں تو وہ بھی دوسری عورتوں سے افضل ہے‘‘ (بحوالہ اسلامی فقہ)
نبی کریم ﷺ نے نیک بیوی کو شوہر کیلئے خزانہ قرار دیا ہے۔ چنانچہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے: ’’کیا میں تمہیں نہ بتلادوں کہ مرد کا سب سے عمدہ خزانہ کیا ہے؟ صالح اور نیک بیوی‘ ایسی کہ شوہر اسے دیکھے تو اس کی طبیعت خوش ہو‘ اگر شوہر کہیں جائے تو وہ (اس کے مال و آبرو) کی حفاظت کرے اور شوہر اسے کوئی بات کہے تو وہ اسے ماننے میں کوئی تامل نہ کرے‘‘ (بحوالہ اسلامی فقہ) انسان کو اشرف المخلوقات کا لقب اس کی عقل و فراست کی وجہ سےدیا گیا ہے اگر وہ چاہے تو اسے استعمال کرکے اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتا ہے۔ ’’عقل سےبڑھ کر کوئی فائدہ مند دولت نہیں‘‘ (حدیث نبوی ﷺ) قرآن پاک میں ارشاد خداوندی ہے’’ان باتوں سے صرف وہی لوگ سبق لیتے ہیں جو دانش مند ہیں‘‘ (بقرہ) اکثر مائیں اور خود مرد حضرات لڑکیوں کو ان کی کسی نہ کسی کمی یا خامی کی وجہ سے مسترد کردیتے ہیں۔ تو ان سے میری درخواست ہے کہ لڑکی کی صورت اور اسٹیٹس کے بجائے اس کی نیک سیرتی اور فرمانبرداری پر توجہ دیں اور اسے مسترد ہونے کا دکھ نہ دے کر اسے اپنے گھرکی عزت بنائیں اور پھر دیکھیں آپ کا گھر جنت اور آپ کی زندگی گلزار کیسے بنتی ہے (کیونکہ یہ بھی عاجزہ کا تجربہ ہے)۔
ماہنامہ عبقری ایسا رسالہ ہے جسے خواتین کی بڑی تعداد کے علاوہ مرد حضرات بھی شوق سے پڑھتے ہیں۔ ایک بہن ہونے کے ناطے میں ان تمام بھائیوں سے گزارش کرتی ہوں کہ نکاح ایک پاکیزہ بندھن اور سنت نبوی ﷺ ہے۔ اسے صرف اور صرف دنیاوی آرائش و زیبائش اور حسن و دولت کا حصول مت سمجھیں۔ درج بالا احادیث توجہ سے پڑھ کر سبق حاصل کریں اور عمل کرکے دنیا و آخرت میں خوشی‘ آسودگی اور سرخروہی حاصل کریں۔ محترم قارئین! کچھ اچھے کام ایسے ہوتے ہیں جو اچھے سے اچھے انسان کو بھی مشکل لگتے ہیں اور ہر اچھا انسان سوچتا ہے کہ مجھ سے یہ نہ ہوگا چلو کوئی اور کرلے گا۔ اچھائی کی ابتدا ہمیشہ مشکل ہوتی ہے مگر انتہا سکون و اطمینان کی شکل اختیار کرلیتی ہے۔ اگر میرا کوئی اچھا بھائی اس اچھائی کی ابتدا کرے اور کسی نیک سیرت‘ غریب دیندار‘ خوش اخلاق مگر عام صورت لڑکی کی تلاش کرنا چاہے تو اس کی اس اچھی سوچ کو سب عجیب لاجک سمجھ کر انگلی اٹھائیں گے اور بہت کم لوگ ساتھ دیں گے مگر کیا یہی انگلی اٹھانے والے لوگ کل کو آپ کے ساتھ انجام میں شریک ہوں گے؟ جب ایک دین سے ناواقف فیشن ایبل ‘مغرور لڑکی آپ کے بچوں کی پرورش اسلامی اصولوں پر نہ کرسکے‘ آپ کی زندگی بھی اجیرن کردے اور آپ کی اولاد کو آخرت میں نجات کا ذریعہ بنانے کی بجائے دنیاو آخرت میں پریشانی اور رسوائی کا سامان بنادے؟۔ حدیث نبوی ﷺ ہے ’’تم میں سے سب سے اچھے وہ لوگ ہیں جو اپنی بیویوں کے حق میں سب سے اچھے ہوں‘‘ قرآن پاک میں اللہ عزوجل نے اپنے سمجھ لینے والےا ور غور کرنے والے بندوں کیلئے واضح آیات بیان فرمادی ہیں جن میں سے ایک بہت سبق آموز آیت درج ذیل ہے جو میرے مسلمان بھائیوں کی زندگی سنوار دے گی اور وہ اس پر عمل کرتے ہوئے جو ان کے رب نے ان کےنصیب میں لکھ دیا ہے اس پر قناعت کرلیں اور اگر ان کی شریک حیات کم صورت یا کسی خامی و کمی میں مبتلا ہےتو اسے اپنے رب کی رضا خوشنودی اور اپنی آخرت میں نجات کا ذریعہ و وسیلہ سمجھ لیں۔ آیت مبارکہ درج ہے: ’’ہوسکتا ہے کہ ایک چیز تمہیں ناگوار ہو اور وہی تمہارے لیے بہتر ہو اور ہوسکتا ہے کہ ایک چیز تمہیں پسند ہو اور وہی تمہارے لیے بُری ہو۔ اللہ جانتا ہے تم نہیں جانتے‘‘ یادرکھیے! جب رب راضی ہوجاتا ہے تو مومن کی طلب اس کے سوا کچھ رہتی ہی نہیں! اور رب راضی تب ہوتا ہے جب اس کے بندوں کے حقوق پوری ذمہ داری سے ادا کیے جائیں۔ ہر رشتے کا حق‘ فرض سمجھ کر ادا کریں اور ہر فرض کو ادا کرنا اپنامعمول بنالیں۔ زندگی آسان اور آسودہ ہوجائے گی۔ رب کو عبادت سے اور بندوں کو خوش اخلاقی سے خوش رکھیں اور خود بھی خوش رہیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 186 reviews.