محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کا رسالہ پچھلے چھ سال سے مسلسل پڑھ رہی ہوں۔ میرا مسئلہ یہ تھا کہ مجھے وساوس بہت زیادہ آتے تھے‘ میں لاکھ ان سے بچوںمگر ایک عجیب سا خوف تھا جو مجھے ہروقت گھیرے رکھتا تھا۔ ذہنی‘ جسمانی دونوں لحاظ سے بری حالت میں تھی۔امی سے ہربات شیئر کرتی تھی انہوں نے بھی حوصلہ دیا۔ ایک دن امی کے سامنےرو پڑی کہ میں اس خوف سے لڑ لڑ کر تھک گئی ہوں۔ امی نے کہا اگر تم کہو تو کسی سائیکالوجسٹ کو دکھائیں؟ میں نے کہا : نہیں میںکسی سائیکالوجسٹ کے پاس نہیں جانا چاہتی۔ پھر میری امی نے مجھے ماہنامہ عبقری تھما دیا اور کہا کہ اس میں موجود روحانی مراقبہ باقاعدگی سے کیا کرو؟ میں نے کہا کہ مراقبہ سے میرا خوف اور بے چینی کیسے دور ہوگی؟ امی نے کہا تم توجہ و دھیان سے کرو انشاء اللہ ضرور ہوگی۔ میں نے اسی رات سےعشاء کی نماز کے بعد اُس ماہ کا مراقبہ دی گئی ترتیب کے مطابق کرنا شروع کردیا۔ صرف چند ہی دنوں کے بعد میں نے محسوس کیا کہ میرا دل پرسکون ہے۔ اور اس کے بعد سے پرسکون ہی ہے۔ )
اب میں بہت خوش رہنے لگی ہوں کیونکہ ایک خوشی ہی تھی کہ جس کیلئے میں کئی سال ترستی رہی خوش ہونا چاہتی بھی تھی مگر اندر ایک مایوسی تھی خوف تھا جو مجھے خوش نہ رہنےدیتا تھا مگر ماہانہ روحانی مراقبہ نے توکمال ہی کردیا۔ میری امی تو اب مجھے دیکھ کر اکثر مسکرا کر کہتی ہیں دیکھا اب تو تم جسمانی طور پر صحت مند ہوتی جارہی ہو ار تمہارا رنگ بھی صاف ہوگیا ہے۔ اعصابی کمزوری بھی ختم ہوتی جارہی ہے۔ اب سب سے اچھی طرح پیش آتی ہوں‘ خوف سے نجات ملی تو سب کچھ بہت اچھا لگتا ہے۔ عبادت میں مزہ آرہا ہے۔ الحمدللہ! مراقبہ اُسی پہلے دن والے جذبہ سے جاری ہے۔ (ظ،ہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں