Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سنگھاڑہ !پوشیدہ امراض کا شکار مردو خواتین کیلئے تحفہ خدا

ماہنامہ عبقری - نومبر 2015ء

کام کاج کرنے اور پڑھنے لکھنے میں دل نہیں لگتا۔ بدن کھوکھلے کر دینے والے مادے صحت کو زنگ لگادیتے ہیں۔ چڑچڑاپن بڑھ جاتا ہے۔ نقاہت کسی کام کا نہیں چھوڑتی، دماغی کمزوری کام نہیں کرنے دیتی۔ ان تمام خرابیوں کو دور کرنے کیلئے سنگھاڑا ایک نعمت ہے۔

میری ایک سہیلی کسی ایسی بیماری کا شکار ہوئی کہ کسی علاج سے تندرست نہ ہوئی اور سوکھ کر ہڈیوں کا ڈھانچہ بن گئی۔ د راصل ماہانہ نظام کی خرابی کی وجہ سے اس کے خون کا اخراج زیادہ ہونے لگا تھا۔ کوئی کہتا، کسی نے جادو کردیا ہے اور کوئی بندش بتاتا۔ اتفاق سے وہ ایک حکیم کے پاس گئی۔ انہوں نے نبض دیکھی اورکوئی سوال نہ پوچھے، بس اتنا کہا بازار سے سوکھے سنگھاڑے لاکر پیس کر آٹا بنالو، اس میں تھوڑا سا سادہ آٹا ملائو اور اس کی روٹی پکاکر دس پندرہ دن کھائو۔ اتنے میںتازہ سنگھاڑے بازارمیں آجائیں گے، وہ کبھی کبھی کھالیا کرو۔ سہیلی نے ان کے کہنے پر عمل کیا اور اس موذی تکلیف سے نجات پالی۔ یوں میں نے پہلی بار سنگھاڑے کا فائدہ دیکھا پھر دوسری خواتین کو بھی اس کے متعلق میں بتاتی رہی۔ نومبر کے دوسرے ہفتے سے فروری تک سردی پڑتی ہے، اس میں بھی سنگھاڑا زکام اور سردی کا مقابلہ کرنے میں معاون بنتا ہے۔کثرت بول :پیشاب کی زیادتی بڑے بوڑھوں کو بہت تنگ کرتی ہے۔ خصوصاً سردی کے موسم میں بار بار اٹھنا بہت تکلیف کا باعث بنتا ہے۔ اس کیفیت میں چھٹانک بھر ابلے ہوئے سنگھاڑے کھائیے،آہستہ آستہ مقدار بڑھادیجئے مگر تین چھٹانک سے زیادہ نہ کھائیں۔ دو تین ہفتے تک کھالیجئے، اس سے بدن میں طاقت آئے گی اور بار بار پیشاب کی حاجت ختم ہوجائے گی۔ تازہ نہ ملیں تو تولہ بھر سوکھے سنگھاڑے کا سفوف کھائیے۔ اسہال:اس بیماری میں سنگھاڑے کا خشک سفوف دو کیلوں پر چھڑک کر کھائیے۔ خونی دست آتے ہوں تولہ بھر سنگھاڑے کا سفوف دہی کے ساتھ صبح و شام اور دوپہر لینے سے صحت مل جاتی ہے۔ معدہ غذا ہضم نہ کرے اورد ست میں خوراک آئے، تو تولہ بھر سنگھاڑے کا آٹا تھوڑے سے دودھ میں ڈالیے اور حلوہ بنالیں۔ چینی ڈال کر صبح شام حلوہ کھانے سے آرام آجاتا ہے۔ دست بند ہوکر غذا ہضم ہونے لگتی ہے، کھانے کی جگہ صبح شام یہ حلوہ کھائیں۔ آہستہ آہستہ تین تولہ سفوف اور ایک پائو دودھ لے کر حلوہ بنالیں۔ تین تولہ سے زیادہ سفوف استعمال نہ کیجئے۔ بدن کی گرمی:آج کل نوجوان لڑکے چٹ پٹے بازاری کھانے اور بھنا گوشت بہت کھاتے ہیں، اس سےان کا معدہ خراب ہوتا اور جسم میں گرمی بھی بڑھ جاتی ہے۔ پھر وہ جعلی حکیموں کے پاس جاکر علاج کراتے ہیں جس سے اور نقصان ہوتا ہے۔ جسمانی کمزوری بڑھتی جاتی ہے، طاقت بالکل نہیں رہتی۔ اعصاب ہر وقت تھکن کا شکار رہتے ہیں۔ کام کاج کرنے اور پڑھنے لکھنے میں دل نہیں لگتا۔ بدن کھوکھلے کر دینے والے مادے صحت کو زنگ لگادیتے ہیں۔ چڑچڑاپن بڑھ جاتا ہے۔ نقاہت کسی کام کا نہیں چھوڑتی، دماغی کمزوری کام نہیں کرنے دیتی۔ ان تمام خرابیوں کو دور کرنے کیلئے سنگھاڑا ایک نعمت ہے۔ صرف سات آٹھ دانے ابلے ہوئے سنگھاڑے ناشتے میں کھائیے پھر آدھ گھنٹے بعد دلیا لیجئے۔ گرم مزاج والے نوجوان محسوس کریں گے کہ ان کے جسم کی حدت ٹھیک ہورہی ہے۔ حدیہ کہ جریان جیسے مرض میں بھی یہ فائدہ بخش ہے۔ جسم فربہ کیجئے :جو لوگ موٹا ہونا چاہتے ہیں، وہ موسم نہ ہوتو خشک سنگھاڑوں کا حلوہ بناکر کھائیں، یہ جسم کی لاغری دور کرتا ہے، نیز دودھ کے ساتھ تولہ بھر سنگھاڑے کا سفوف روزانہ کھائیے فائدہ ہوگا۔ تازہ سنگھاڑے کھانے سے کسی تکلیف کا اندیشہ ہوتو بعدازاں تھوڑی سی شکریا گڑ کھانے سے کوئی ضرر نہیں پہنچتا۔ شہد یا چینی کا شربت بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ داد اور خارش:دادیا دھدر کی تکالیف ہوتو خشک سنگھاڑے کا سفوف لیموں کے رس میں ملاکر لگائیے، چند بار لگانے سے آرام آجائے گا۔ دیہات میں لوگ اس کی بیل بھی استعمال کرتے ہیں۔ سخت سوزش میں بیل پیس کر دہی میں ملاتے اور جسم پر لیپ کرتے ہیں۔ یوں ٹھنڈ پڑ جاتی ہے۔ سنگھاڑے کا سفوف زخموں پر بھی چھڑکا جاتا ہے۔دانت مضبوط اور چمکدار:سنگھاڑے کھانے سے دانت مضبوط ہوتے ہیں اور مسوڑھے جگہ نہیں چھوڑتے‘ مسوڑھوں سے خون آنا بھی بند ہوجاتا ہے۔ نیز وہ سفید چمکدار ہوجاتے ہیں۔ دودھ کی بالائی:آپ نے حلوائیوں کے ہاں دیکھا ہوگا ان کے کڑھائو میں دودھ گرم ہوتو اس پر موٹی بالائی کی تہ جم جاتی ہے۔ حلوائی دراصل سنگھاڑے کا آٹا دودھ میں ملاکر جوش دیتے ہیں۔ اس سے خوب موٹی بالائی کی تہ آتی ہے، آزما کر دیکھئے۔ 

دل کی گرمی:بلند فشار خون چمٹ جائے، دل دھڑکنے لگے، تو سنگھاڑے کھانے سے سکون ملتا ہے۔ پیاس کی شدت بھی دور ہوتی ہے، امراض قلب میں بھی سنگھاڑا مفید ہے۔ بواسیر: اس مرض میں بھی سنگھاڑا مفید ہے۔ خصوصاً جب خون آرہاہوتو سنگھاڑے کا سفوف ایک ڈیڑھ چمچ پتلی لسی کے ساتھ چند روز پھانکئے، آرام آجائے گا۔ یوں آنتوں میں خراش نہیں رہتی اور پیچش بھی ٹھیک ہوتی ہے۔ سنگھاڑے کی چاٹ: ایک پائو ابلے ہوئے سنگھاڑے لیجئے۔ انہیں چھیل کر ٹکڑے کرلیں، اب ان پر نمک چھڑکیے، معمولی سی کالی مرچ ملائیے، تھوڑی سی چینی بھی لیں، آپ کو یہ پڑھ کر حیرانی ہوگی کہ آدھ پائو سنگھاڑوں میں ایک پائو دودھ کے برابر غذائیت موجود ہے۔ نیز ایک پائو چاٹ کھانے کھانے سے دو چپاتیوں کے برابر غذائیت حاصل ہوتی ہے۔ یہ چاٹ تین چار گھنٹے میں ہضم ہوتی ہے۔ چاٹ میں چینی ملانے سے یہ جلد ہضم ہوجاتی ہے۔ یاد رہے خالی سنگھاڑے کھانے سے پیٹ میں درد ہوسکتا ہے۔ ابلے ہوئے سنگھاڑے میں پروٹین، نشاستہ، معدنی نمکیات، قبض کشا ریشہ، وٹامن اے اور فولاد بکثرت ہوتا ہے۔ ایک پائو سنگھاڑے میں سات سو ساٹھ حرارے ہوتے ہیں۔ سنگھاڑے عمدہ لینے چاہئیں، عمدہ سنگھاڑے کھانے سے منہ کسیلا نہیں ہوتا۔
سنگھاڑے کی کھیر:سنگھاڑے کا سفوف دوچمچ‘ دودھ دو پیالی، چاول کا آٹا ایک چمچ، چینی چار چمچ، بادام چار عدد کاٹ لیں۔ دودھ گرم کیجئے، ابال آنے پر چاول کا آٹا تھوڑے سے دودھ میں گھول کر ڈالیے تاکہ گٹھلیاں نہ پڑیں جب پکنے لگے تو سنگھاڑے کا سفوف بھی دودھ میں گھول کر ڈالیے۔ تھوڑی دیر پکانے کے بعدجب آمیزہ گاڑھا ہوجائے تو چینی ملادیں۔ چینی آپ کم بھی ڈال سکتے ہیں کہ کچھ لوگوں کو زیادہ میٹھا پسند نہیں ہوتا۔ وہ دو چمچ ملائیں تو مٹھاس ہلکی رہے گی۔ آخر میں کٹے بادام ڈالیے اور گاڑھا ہونے پر اتارلیں۔ یہ کھیر ٹھنڈی کرکے کھائیے۔ اسے کمرے کے درجہ حرارت میں رکھئے، فریج میں نہیں۔
سنگھاڑے کا حلوہ:سوجی ایک پیالی، چینی ایک پیالی، گھی چار چمچ، سنگھاڑے کا سفوف چارچمچ، الائچی سبز 3عدد، بادام گری 6عدد کاٹ لیں، چاندی کا ورق 2عدد۔ سوجی کو گھی میں اچھی طرح بھون لیں۔ اب ایک پیالی پانی میں چینی ڈال کر پکائیے۔ جب پکنے لگے تو سوجی ملادیں۔ سوجی ڈال کر چمچ ہلاتے رہیں، اب سنگھاڑے کا سفوف ملائیے اور ہلکی آنچ پر خوب بھونیں۔ پھر اتار کر بادام ڈالیں اور ورق لگائیں۔ مزے دار حلوہ تیار ہے۔
سنگھاڑے کے پیڑے: آج بھی حلوائی سردی کے موسم میں یہ پیڑے بناتے ہیں، لوگ بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ یہ کھوئے میں چینی اور سنگھاڑے کا سفوف ڈال کر تیار کئے جاتے ہیں۔ گھریلو طور پر کھوئے کی برفی میں سفوف ڈال کر پکاتے ہیں۔ اس کی قلاقند بھی مزے کی بنتی ہے۔
سنگھاڑے کا دودھ:دو کلو دودھ کو جوش دیجئے، پھر اس میں تین چمچ سنگھاڑے کا آٹا تھوڑے سے پانی میں ملاکر ڈال دیں اور چمچ چلاتے رہیں۔ ہلکی آنچ پر دودھ پکتا رہے گا۔ رفتہ رفتہ بالائی کی تہ جمتی جاتی ہے، جب خوب گاڑھا ہوجائے تو چینی ملاکر پی لیں، کم لوگ ہوں تو ایک کلو دودھ میں ڈیڑھ چمچ سنگھاڑے کا آٹا ڈال کر پکالیں۔ کچھ لوگ کچے سنگھاڑے بھی شوق سے کھاتے ہیں، میٹھے، نرم اور تازہ سنگھاڑے اچھے لگتے ہیں، لیکن انہیں زیادہ نہیں کھانا چاہیے، آٹھ دس سنگھاڑے کافی ہیں۔ ہر چیز کی زیادتی بری ہوتی ہے۔ سردی کے موسم میں سنگھاڑے ضرور کھائیے مگر اعتدال کے ساتھ۔ قدرت نے اس میں بے پناہ فوائد رکھے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 174 reviews.