بحیثیت مسلمان ہم جس بااخلا ق نبیﷺ کے پیرو کا ر ہیں انکا غیر مسلموں سے کیا مثالی سلوک تھا‘ آپ نے سابقہ اقساط میں پڑھا اب آپ ﷺ کا جانوروں سے حسن سلوک کے چند واقعات پڑھیں۔
ایک شخص حضور پرنور ﷺ کی بارگاہ اقدس میں چادر اوڑھے ہوئے حاضر ہوا اور اس کے ہاتھ میں کوئی چیز تھی جسے اُس نے چادر سے ڈھک رکھا تھا اس نے کہا یارسول اللہ ﷺ! میں درختوں کے ایک جھنڈ کے پاس سے گزرا تو وہاں میں نے پرندوں کے بچوں کی چوں چوں سنی۔ میں نے انہیں پکڑلیا اور اپنی چادر میں رکھ لیا۔ یہ دیکھ کر ان بچوں کی ماں (بلبلاتی) آئی اور میرے سر پر چکر کاٹنے لگے‘ میں نے اسے دکھانے کیلئے چادر ہٹائی (وہ بچوں کی صورت دیکھ کر) ان پر گرپڑی۔ میں نے ان سب کو اپنی چادر میں لپیٹ لیا۔ اب وہ سب (ماں اور بچے) میرے پاس ہیں۔ حضور ﷺ نے (یہ سن کر) ارشاد فرمایا: کیا تم ان بچوں سے ان کی ماں کی محبت پر تعجب کرتے ہو۔ قسم ہے اس ذات کی
جس نے مجھے سچائی کے ساتھ بھیجا اس میں کوئیشک نہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر پرندوں کے بچوں کی ماں کے رحم سے زیادہ رحم کرنے والا ہے (پھر آنے والے سے مخاطب ہوکر ارشاد فرمایا) لے جاؤ ان بچوں کو اور انہیں وہیں رکھ کر آؤ جہاں سے تم نے انہیں پکڑا ہے اور ان کی ماں کو بھی ان کے ساتھ لے جاؤ‘ چنانچہ وہ شخص انہیں لے کر لوٹ گیا۔ (ابوداؤد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں