Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین لائےانوکھے اور آزمودہ ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2015ء

نسخہ دماغ اورکمی خون کا علاج
ھوالشافی: خشخاش ایک پاؤ‘ مغز پستہ پچاس گرام‘ مغزاخروٹ سو گرام‘ خشک دھنیا ڈیڑھ سو گرام۔طباشیر اصلی سو گرام‘ الائچی بیس گرام‘ چارمغز پچاس گرام‘ مغز بادام سو گرام‘ چینی ایک کلو۔ ڈیڑ ھ کلو کا ڈبہ لیں اور یہ نسخہ بنائیں۔ طریقہ: خشخاش کو اچھی طرح صاف کرلیں پھر خشخاش میں پانی ڈال کرآگ کےاوپر رکھیں جب پانی ابالے کھانے لگے تو اس کے اوپر مکھن سا نکلے گا میل سی لگے گی لیکن اس کو ضائع نہیں کرنا وہ نکال لیں اور پھر چینی کا شیرہ بنائیں اور تمام چیزیں پیس کر مکس کریں اورشیرہ سمیت اچھی طرح ملالیں اور وہ مکھن بھی شامل کرلیں۔ معجون تیار ہے۔روزانہ مریض کو نہار منہ ایک چمچ دیں۔ یہ نسخہ میری وہ بہن جو چار ماہ چارپائی پررہی۔اس کو خود عامل حضرات جنہوں نے اس کا علاج کیا بنا کر اس کو دیا جبکہ بہن میں بالکل خون نہ تھا‘ پاؤں بھی زمین پر نہ رکھ سکتی تھی اب اللہ پاک کے فضل و کرم سے صحت مند ہے۔ نسخہ کے دوران استعمال چٹ پٹی اور کھٹی چیزیں ہرگز نہ کھائیں اور مجھ ناچیز کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔ (ج،ج، سکھر)
ہر مرض کا آخری علاج
حضرت جبرائیل علیہ الصلوٰۃ والسلام کا دم:یہ دعا جادو‘ ٹونا‘ نظربد‘ کسل‘ کاہلی وغیرہ کیلئے مجرب ہے۔ وضو کرکے سات بار پڑھ کر مریض پر صبح و شام پھونکیں اور پانی پر دم کرکے چہرہ پر چھینٹے ماریں‘ اللہ بہت جلد شفاء دے گا۔حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ حضرت جبرائیل علیہ الصلوٰۃ والسلام رسول اللہ ﷺ کے پاس تشریف لائے اور کہا: یارسول اللہ ! ﷺ کیا آپ ﷺبیمار ہیں؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ہاں! تو جبرائیل علیہ الصلوٰۃ والسلام نے (آپ ﷺ کی بیماری سے شفاء کیلئے) یہ پڑھا:ترجمہ: اللہ کے نام سے کلام پڑھتا ہوں آپ پر ہر چیز سے جو ایذا دے آپ کو‘ ہر جان کی بدی سے یا حسد کرنے والے کی آنکھ سے اللہ شفا دےآپ کو۔ اللہ کے نام سے کلام پڑھتا ہوں آپ پر۔‘‘(شفقت اللہ‘ لالہ موسیٰ)
آپ کے اپنے کچن میں علاج
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا عبقری رسالہ ہم ہر ماہ پڑھتے ہیں‘ اس میں بہت اچھی اچھی باتیں ہوتی ہیں۔ بڑے اچھے ٹوٹکے‘ بیماریوں کے علاج اور بھی بہت کچھ۔ امرود کھانے سے قبض کی شکایت دور ہوتی ہے اور پیٹ کی چربی کم ہوتی ہے۔ شوگر کنٹرول ہوتی ہے‘ کولیسٹرول کنٹرول ہوتا ہے‘ اگر دانتوں میںخاص کر بچوں کے دانتوں میں کیڑا لگا ہو تو چند پتے پانی میں ابال کر اس پانی سے صبح و شام کلیاں کریں تو کیڑا بھی ختم‘مسوڑھے بھی صحیح اور دانتوں کادرد بھی ختم ہوجاتا ہے۔
آپ کے اپنے کچن میں علاج: اگر کسی کی نظر خراب ہو‘ نیند نہ آتی ہو‘ سر میں درد رہتا ہو‘ حافظہ کمزور ہو ‘ حفظ کرنے والے بچوں کیلئے بھی بہترین ہے اس کے علاوہ بال گرتے ہوں‘ دماغ میں کیرا گرتا ہو‘ اعصاب کمزور ہوں اور سب سے بڑی بات معدہ کمزور ہو‘ کھانا ہضم نہ ہوتا ہو تو یہ سویٹ ڈش بنائیں ذائقہ کے ساتھ سب بیماریوں سے علاج بھی پائیں۔ ھوالشافی: سونف آدھ پاؤ‘ کوٹ کر پھک اتارلیں۔ خشخاش آدھ پاؤ‘ دھو کر صاف کرلیں۔ دودھ ایک کلو‘ ابال کر ٹھنڈا کرلیں۔ سونف، خشخاش کو رات کو دودھ میں بھگودیں‘ پھر صبح اس کو ہلکی آنچ پر پکائیں جب سارا دودھ خشک ہوجائے تو اس میں گھی آدھ پاؤ دیسی ڈال کر خوب اچھی طرح بھون لیں جب اچھی طرح سونف بھون جائے تو حسب ضرورت چینی ڈال کر چولہا بند کردیں‘ پھر اس میں چاروں مغز آدھ پاؤ‘ بادام آدھ پاؤ موٹے موٹے کوٹ کر‘ کھوپڑا آدھ پاؤ کدو کش کرلیں۔ ان تینوں چیزوں کو بھی اس پکے ہوئے آمیزے میں ڈال کر ہلائیں اب یہ تین چار چمچ صبح و شام دودھ پتی کے ساتھ استعمال کریں۔(ج، شاہ عالم مارکیٹ لاہور)
چھوٹی سی دعا سے کینسر بالکل ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عرض ہے کہ ہمارے بینک کے پاس ایک لڑکا بیٹھا ہے جو کہ پنشن فارم بھرتا ہے‘ تقریباً ڈیڑھ سال سے اس کو پھیپھڑوں کا کینسر تھا‘ کینسر کیلئے میں نے اس کو عبقری رسالہ میں آیا وظیفہ بتایا اور عبقری رسالہ گفٹ کیا‘ وہ بچہ پڑھتا ہے الحمدللہ اس کو بہت جلد فائدہ ہوا ہے۔ یہی دعا میں نے اپنی ایک دوست کو دی تھی جو کہ عرصہ پانچ سال سے کینسر میں مبتلا تھی اور پہلے ویل چیئر پر آئی اور پھر بیڈ پر لگ گئی تھی۔ محترم حضرت حکیم صاحب! ماشاءاللہ اس نے یہ دعا خوب پڑھی اور صرف تین ماہ میں وہ اپنے پیروں پر چل کر پارک میںصبح کی واک کیلئے آئی تھی۔ اس نے یہ دعا کو بے حساب خوب خوب پڑھا تھا وہ اب بالکل ٹھیک ہے اور سیڑھیاں بھی اتر چڑھ رہی ہے۔ واقعی اللہ کے بعد عبقری کی دعا سے وہ تندرست ہوگئی ہے۔ جس سے کھایا پیا نہیں جاتا تھا اور ہروقت الٹیاں یا موشن کرتی اور کروٹ اس کو دلوانا پڑتی تھی مگر اب تندرست اور صحت بھی اچھی خاصی ہوگئی ہے اور بہت دعائیں دے رہی ہے۔ عبقری واقعی لاجواب ہے جس کو جو بھی عبقری کا وظیفہ یا ٹوٹکہ بتایا کامیاب رہا اور اب تو عبقری کے وظیفے کے بعد لوگ پوچھتے ہیں کہ آپ کا آستانہ کہاں ہے تو میں انہیں تسبیح خانہ کا بتادیتی ہوں یا عبقری رسالہ ان کے ہاتھ میں تھما دیتی ہوں۔ میرے پاس تو عبقری کے اتنے تجربات جمع ہوگئے ہیں کہ جو میں لکھنے بیٹھوں تو ایک موٹی کتاب بن جائے۔ اللہ کا کرم ہے کسی کو کوئی بیماری ہو کوئی پریشانی ہو فوراً میرے دماغ میں کوئی نہ کوئی عبقری میں چھپا وظیفہ یا ٹوٹکہ آجاتا ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ دماغ ہے یا کمپیوٹر! ارے آنٹی! آپ کی آئی سائیڈ بھی ٹھیک اور دماغ بھی ٹھیک پھر بھی آپ اپنے آپ کو بوڑھی کیوں کہتی ہیں؟ میں کہتی ہوں کہ یہ دونوں چیزیں خدا کی طرف سے تحفہ ہیں کہ میں چلتے پھرتے ہروقت درودپاک پڑھتی ہوں تو کیا عاشق مصطفیٰﷺ کی آنکھیں یا دماغ بھی کبھی کمزور ہوسکتا ہے؟ (انیسہ‘ کراچی)
ہر قسم کے جادو سے حفاظت
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!یہ عمل مجھے کہیں سےملا تھا‘ میں نے ایک دوست کو بتایا اس کا مسئلہ اس کو پڑھنے کی برکت سے حل ہوگیا۔ اب میں یہ عمل عبقری کے لاکھوں قارئین کو ہدیہ کررہا ہوں۔ عمل یہ ہے:۔ حضرت کعب الاحبار رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرماتے ہیں کہ چند کلمات اگر میں نہ کہتا تو یہود مجھ کو گدھا بنادیتے۔ کسی نے پوچھا وہ کلمات کیا ہیں؟ انہوں نے یہ بتائے اس کو امام مالک رحمۃ اللہ علیہ نے روایت کیا ہے۔ (مشکوٰۃ) (ی، لاہور)
سورۂ اخلاص کی فضیلت
جس بندے نے سورۂ اخلاص کو تین بار پڑھا وہ ایسے ہے کہ اس نے پورا قرآن شریف پڑھ لیا اور جس نےد و بار پڑھا وہ جنت الفردوس میں رہےگا۔ حضرت کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرماتےہیں کہ جو بندہ سورۂ اخلاص کو پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے گوشت کو آگ پر حرام کردیتے ہیں اور جو بندہ روزانہ رات اور دن میں دس بار سورۂ اخلاص اور آیۃ الکرسی پڑھنے پر مواظبت کرے گاوہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کو واجب کرتا ہے اور قیامت کے دن وہ انبیاء علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ساتھ ہوگا۔ (مشکوٰۃ شریف‘ ص 423،424)ایک روایت میں ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو بندہ اس سورۂ کو دو سو بار پڑھتا ہے اسے پانچ سو سال عبادت کاثواب ملتا ہے۔ (مظاہر حق جدید)
آپ ﷺ نے فرمایا: جس نے نماز کی طرح‘ کامل وضو طہارت کے ساتھ‘ سورۂ فاتحہ سےا بتدا کرکے سو بار سورۂ اخلاص پڑھی‘ اللہ تعالیٰ اس کیلئے ہر حرف پر دس نیکیاں لکھیں گے ہر حرف پر دس برائیاں مٹائیں گے ہر حرف پر دس درجات بلند فرمائیں گے اور اس کیلئے جنت میں ایک محل بنائیں گے اور اس دن اس کیلئے سارے بنی آدم کے اعمال کے برابر ثواب لکھیں گے۔ (کنزالعمال حدیث نمبر 6238)۔ : اللہ تعالیٰ کو یہ کلام پہاڑوں کی مقدار سونا خرچ کرنے سے بھی زیادہ محبوب ہے۔ حکایت: ایک بزرگ فرماتے ہیں میں موسم بہار میں باہر نکلا اور یوں گویا ہوا یااللہ پاک! درود بھیج اپنے حبیبﷺ پر درختوں کے پتوں کے برابر‘ یااللہ درود بھیج اپنے نبی ﷺ پر پھولوں اور پھلوں کی گنتی کے برابر‘ یااللہ! درود بھیج اپنے نبی ﷺ پر سمندروں کےقطروں کی تعداد کے برابر‘ یااللہ! درود بھیج آپ ﷺ پر ریگستان کی ریت کے ذروں کے برابر‘ یااللہ! درود بھیج اپنے حبیبﷺ پر ان چیزوں کی گنتی کے برابر جو سمندروں اور خشکی میں۔ تو ہاتف سے آواز آئی‘ اے بندے! تو نے نیکیاں لکھنے والے فرشتوں کو قیامت تک کیلئے تھکا دیا ہے اور تو رب کریم کی بارگاہ سے جنت عدن کا حقدار ہوا اور وہ بہت اچھا گھر ہے۔ (نزہۃ المجالس جلد دوئم)حمدعظیم کا ثواب: رسول کریم ﷺ نے فرمایا: جو کوئی ثواب کی نیت سے کہے ساری حمد اس خدا کیلئے ہے جس کی عزت کے سامنےہر شے ذلیل ہے اور ساری حمد اس خدا کیلئے ہے جس کے سامنے ہر شے ادنیٰ درجے کی ہے اور ساری حمد اس خدا کی ذات کیلئے ہے جس کی قدرت کی ہر شے تابع فرمان ہے تو خداس کیلئے ہزار نیکیاں لکھے گا اس کے ہزار درجے بلند کرے گا اور ستر ہزار فرشتے مقرر کرے گا جو اس کیلئے قیامت تک معافی مانگتے رہیں گے۔ (رواہ الطبرانی) فجر کی نماز کے بعد دس بار پڑھنے والا ایسا ہوجاتا ہے جیسے اسے ابھی اس کی ماں نے جنا ہو۔ (نزہۃ المجالس)
احتلام‘ جریان اور لیکوریا کا آزمودہ علاج
اگر مردانہ سپرم کمزور ہوں اور مطلوبہ مقدار نہ ہو تو کشتہ صدف درثمر برگد ایک سے تین رتی صبح و شام دودھ یا شربت سے کھائیں۔ دو ماہ مسلسل کھائیں۔مرد کے اندر مادہ منویہ میں تولیدی جراثیم مضبوط ہوکر اولاد کا پھل ملے گا۔ پرہیز: آلو، کھٹائی‘ اچار‘ پھول گوبھی‘ بینگن‘ ابلے ہوئے چاول‘ چائے‘ تلی ہوئی سبزیاں۔ اس کے علاوہ بکرے کا گوشت‘ کلیجی‘ مغز‘ دیسی مرغی کا گوشت‘ یخنی وغیرہ کھائیں۔ دودھ‘ مکھن‘ دیسی گھی کا استعمال زیادہ کریں۔ مباشرت سے دو ماہ پرہیز لازم ہے۔ اس کے علاوہ یہی نسخہ احتلام‘ جریان اور لیکوریا کا آزمودہ علاج ہے۔معدے کا السر‘ وزن میں کمی: روزانہ خالی پیٹ ناشتہ سے آدھا گھنٹہ پہلے اور رات سونے سے پہلے جب پیٹ خالی ہو کھانا ہضم ہوچکا ہو‘ رات کا کھانا مغرب کے بعد ایک چمچ بڑا کھانے والا شہد کھالیں تاکہ سوتے وقت یہ نسخہ استعمال کرسکیں۔ یہ دو وقت استعمال کرنا ہے۔ شہد چھوٹا ہو یا بڑا کوئی حرج نہیں اور دارچینی کا ایک ٹکڑا ایک انچ ایک کپ پانی میں ابال لیں اور چائے کی طرح پئیں اس میں چینی ہرگز نہیں ملانی۔ یہ نسخہ مستقل استعمال کرتے رہنے سے مرغن غذا کھانے سے پہلے جسم پر چربی جمع نہیں ہوگی لیکن پہلے دو ماہ گوشت مرغن کھانے سے پرہیز کرنا بہتر ہے۔ معدہ میں گیس پیدا نہیں ہوگی اور معدہ کے السر کو جڑ سے ختم کردے گا۔ اس سے آسان نسخہ شاید ہی آپ کو کہیں ملے۔(ج،پ)
میرے میاں کی شوگر ہوئی بالکل ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! سب سےپہلے عبقری جیسا ماہنامہ نکالنے پر اور اس کی کامیابی پر مبارکباد دیتی ہوں‘ لاکھوں لوگوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے اور آپ کو دعائیں دیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ میرے شوہر کو شوگر تھی ان کی شوگر اتنی ہائی ہوئی کہ کنٹرول ہونا مشکل ہوگئی۔ میں نے عبقری کے ایک گزشتہ شمارے میں شوگر کے بارے میں ایک نسخہ پڑھا‘ دو ما ہ استعمال کیا تو میرے شوہر کی شوگر جو کہ پندرہ سال پرانی ہے اور وہ انسولین لگاتے تھے اس نسخہ کی برکت سے کنٹرول ہوگئی ہے۔ شوگر کا نسخہ یہ ہے:۔
ھوالشافی: اندرائن‘ تخم سرس‘ گوند کیکر‘ کلونجی ہم وزن لینی ہے۔ ان تمام چیزوں کو باریک پیس کر صبح وشام آدھ چائے کا چمچ پانی کے ساتھ استعمال کیا جائے۔(ق،پ)

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 147 reviews.