Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اچھی امید اور مفلسی دور

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2015ء

مایوسانہ شکم اور خود اعتمادی سے خالی دل کی طرف دولت کی دھار کبھی نہیں بہتی۔ذرا توجہ تو دیں توپائیںگے دولت کا لامحدود بہاؤ۔

یاد رکھئے مفلسی کی سب سےبڑی وجہ ہے‘ دل کی مفلسی‘ جو دل پر فتح حاصل کرلیتا ہے وہ کبھی مفلس نہیں رہ سکتا۔ خدا سب خوشحالیوں اور کامیابیوں کی پہلی بنیاد ہے۔ جو شخص براہ راست اس سے تعلق قائم کرلیتا ہے۔ وہ کبھی بھی مفلس نہیں رہ سکتا۔ اس کے پاس خوشحالی اور کامیابی خود دوڑی آتی ہے۔
کوئی غریب عورت گاؤں سے شہر میں آکر رہنے لگی۔ اس کے نئے گھر میں بجلی کی روشنی تھی۔ اتنی روشنی دیکھنے کا اسے کبھی موقع نہیں حاصل ہوا تھا۔ کچھ دن کے بعد ہی کوئی شخص وہاں بجلی کے بلب فروخت کرنے آیا۔ اس عورت نے ایک بڑا بلب لے کر لگایا۔ جوں ہی اس نے سوئچ آن کیا وہ حیران رہ گئی۔ اتنی روشنی! اس عورت کیلئے وہ روشنی حیرت انگیز تھی اسے یہ معلوم نہ تھا کہ بجلی کے ذریعے اس سے بھی زیادہ روشنی ممکن ہے۔ آپ کو اس عورت کی لاعلمی پر ضرور ہنسی آئیگی مگر کیا ہم بھی زندگی میں اس عورت کی طرح برتاؤنہیں کرتے؟ ہم کسی کی ذرا سی دولت کو دیکھ کر ہی حیران ہوجاتے ہیں۔ ہم یہ سوچ ہی نہیں سکتے کہ ہمارے اندر ایسی غیبی اور لامحدود قوتیں اور صلاحیتوں کا ذخیرہ ہے کہ جس کے ذرا سے استعمال سے ہم اس شخص سے کئی گنا زیادہ امیر ہوسکتے ہیں جس سے ہم حسد کرتے ہیں۔ اپنی قوتوں اور صلاحیتوں کے بارے میں لاعلمی یا خوداعتمادی کے فقدان کے باعث ہم اپنی قوتوں کو بیکار ہی گنوا دیتے ہیں۔ ہم اپنی قوت کارکردگی پر بے اعتمادی کرکے حقیر بنے رہتے ہیں۔ ہم مفلس خیالات کے باعث ہی غریب بنے رہتے ہیں۔ دل کی خوشی امیر ہونے کی پہلی شرط ہے۔ خوشی اور مسرت سے بھرے دل کی طرف ہی خوشحالی اور کامیابی امڈتی ہے۔ مایوسانہ شکم اور خود اعتمادی سے خالی دل کی طرف دولت کی دھار کبھی نہیں بہتی۔ذرا توجہ تو دیں توپائیںگے دولت کا لامحدود بہاؤ۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 139 reviews.