Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حلقہ کشف المحجوب

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2015ء

ہر ماہ توحید و رسالت سے مزین مشہور عالم کتاب کشف المحجوب سبقاً حضرت حکیم صاحب مدظلہٗ پڑھاتے ہیں اور مراقبہ بھی کرواتے ہیں۔قارئین کی کثیرتعداد اس محفل میں شرکت کرتی ہے۔ تقریباًدو گھنٹے کے اس درس کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔

ہم اپنی نیت کو جانچتے رہیں: اس مضمون میں پیر علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ نیت کے بارے میں ہمیں سمجھاتے ہوئے مثال اس طرح دیتے ہیں کہ جس طرح کوئی شخص ساری زندگی بھوکا رہ جائے اور روزے کی نیت نہ کرے تو روزے کا ثواب نہیں پائے گا۔اس لئے اللہ والو ! اپنے آپ کو پرکھیں کہ ہم کس نیت اور کس جذبے سے چل رہے ہیں؟ ہماری ا غراض کیا ہیں؟ نیت خود ایک وظیفہ ہے:نیت کے اندر وہ طاقت ہے، نیت کے اندر وہ تاثیر ہےاور نیت کے اندر وہ عجائبات ہیں۔ نیت خود ایک عمل ہے، نیت خود ایک وظیفہ ہے، نیت خود ایک چلہ ہے ،نیت خود ایک دعا ہے،نیت خود ایک برکت ہےاور نیت میں سب کچھ ہے!ولایت کا حاصل:پیر علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کا یہ (کشف المحجوب) فیضان ہے۔ یہ ولایت کا حاصل ہے۔ ولی بانٹتا کیا ہے ؟ولی چاہتا کیا ہے؟ یہ ولایت کا حاصل ہے۔ میرے خیال میں کشف المحجوب کا حلقہ اچھا بھی لاہور ہی میں لگتا ہے۔ کیا خیال ہے؟ اللہ کے درویش کی تعلیمات جہاں بھی جائیں وہاں خوشبو ہی خوشبو ہےاور پھر جچتا اس جگہ ہے جہاں ان کی آل میں سے کوئی ہو۔نیت کے بعد کوئی چیز ہے تو وہ ادب ہے ادب کے بارے میں ایک واقعہ سناتا چلوں۔حضرت خواجہ حبیب عجمی رحمۃ اللہ علیہ یہ ذوالنون مصری رحمۃ اللہ علیہ کے مرید تھے۔آپ رحمۃ اللہ علیہ ساری زندگی ٹیک لگا کر نہیں بیٹھےاور پاؤں پھیلا کر نہیں بیٹھے۔ ایک دفعہ ٹیک لگا کراور پائوں پھیلا کر بیٹھ گئے۔ پوچھا: شیخ خیریت تو ہے؟ فرمانے لگے: کشفی طور پر اللہ نے مجھے دکھایا ہے کہ میرے شیخ رحمۃ اللہ علیہ جوبہت دور رہتے تھے بہت فاصلہ تھاان کا ابھی انتقال ہو گیا ہے۔ ان کی زندگی میں‘ میںنہ کبھی ٹیک لگا کر بیٹھا نہ کبھی پائوں پھیلا کر بیٹھا۔یہ میں نے ان کے ادب کے خلاف سمجھا ہے کیونکہ منازل شروع ہی ادب سے ہوتی ہیںاور ختم بھی ادب پر ہوتی ہیں۔(جاری ہے)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 131 reviews.