عبقری پڑھ کر ایمان تازہ ہوجاتاہے:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم تمام گھر والے ماہنامہ عبقری بڑے شوق سے پڑھتے ہیں۔میںنے عبقری رسالے کو دو تین بار اپنی کزن کے پاس دیکھا اور پڑھا‘ بہت اچھا لگا‘ وظائف اور نسخے ملے اور بھی دینی باتیں پڑھ کر بہت خوشی ہوئی اور میں نے بھی ہاکر کو کہہ کر گھر میں لگوالیا اور الحمدللہ اب بھی باقاعدگی سے اسے پڑھتی ہوں اور سارا ماہ انتظار رہتا ہے اور جو وظائف اور نسخے ملتے ہیں خود بھی ان پر عمل کرتی ہوں اور دوسروں کو بھی بتاتی ہوں‘ بہت فائدہ ہوتا ہے۔ اللہ کےفضل و کرم سے پڑھ کر ایمان تازہ ہوتا ہے اور نئی معلومات میں اضافہ بھی ہوتا ہے۔ میں بچپن سے دینی کتب کے مطالعہ کی شوقین ہوں‘ جو کتاب ملے اسے پڑھتی ہوں‘ عبقری تو ایسا رسالہ ہے جس میں وظائف‘ نسخے اور سب کچھ پڑھنے کو ہوتا ہے جس سے مخلوق خدا کو نفع پہنچتا ہے اور ایک دوسرے کی ہمدردی کرتے ہوئے سب لکھتے ہیں اور پڑھتے ہیں اللہ تعالیٰ اس محنت کو دن دگنی ترقی سے نوازے اور سب کیلئے ذریعہ نجات بنائے۔ آمین (م،م۔بھکر)
عبقری پڑھا سرکاری نوکری مل گئی: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! بعداز سلام عرض ہے کہ میں عرصہ چار سال سے رسالہ ’’عبقری‘‘ کی قاری ہوں‘ بہت اچھا اور عمدہ رسالہ ہے۔ اس ماہنامہ نے ہمارے بہت سے طبی و روحانی مسائل حل کیے ہیں۔اس میںموجود بہت آسان اور تیربہدف نسخہ جات نے ہماری معالجوں سے جان چھڑوادی ہے۔ اسی رسالے سے ایک وظیفہ لے کر ہم نے کیا اور میرے شوہر کو سرکاری ملازمت ملی جس کیلئے میں اور میرےشوہر ہمیشہ آپ کیلئے اور ماہنامہ عبقری کیلئے دعاگو رہیں گے۔(ثمینہ ناز‘ پشاور)
نماز اور قرآن میں دل لگ گیا: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں تقریباً چھ ماہ سے رسالہ عبقری کی قاری ہوں‘ بہت ہی اچھا رسالہ ہے‘ اس کے پڑھنے سے میں نماز اور قرآن باقاعدگی سے پڑھنے لگی ہوں‘ ٹی وی اور دوسری خرافات سے دل اچاٹ ہوگیا ہے۔ ہروقت ذکر اذکار کو دل کرتا ہے۔ میرا نام شائع مت کیجئے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں