Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

گھریلو مسائل کا انسائیکلو پیڈیا

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2015ء

آج کل بالوں کا ٹوٹنا‘ گرنا اور بالوں کی کمزوری عام شکایات میں سے ایک ہے اس کی وجہ رنگ برنگے کیمیکل ملے شیمپو اور ہیرڈائی ہونے کے ساتھ ساتھ تیل نہ لگانا بھی ہے‘ لڑکیوں میں آجکل بالوں کو رنگنے کیلئے پارلر جاکر مصنوعی کیمیکل سے بنے ہیرڈائز سے بال ڈائی کروانا فیشن بن گیا ہے۔ وقتی طور پر تو بال اچھی ’’لک‘‘ دیتے ہیں مگر پھر بعد میں بالوں کا جو حال ہوتا ہے وہ اپنی اصل رنگت بھی کھودیتے ہیں اور ان میں روکھا پن آجاتا ہے آج آپ کو بالوں کی خوبصورتی کے متعلق اور ان کی صحت کیلئے چند ٹوٹکے بتاتی ہوں:گھیگوار کا پودا بہت عام ہے‘ دو تین انچ کا ایک ٹکڑا لیکر اس میں سے گودا نکال لیں‘ اس گودے کو بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح لگا کر مساج کریں اور دو گھنٹے تک لگا رہنے دیں پھر بال دھولیں بال دھونے کیلئے پسے ہوئے ریٹھے استعمال کریں ہر قسم کے شیمپوز کا استعمال بند کردیں‘ گیلے بالوں میں کبھی بھی کنگھا نہ کریں خشک ہونے دیں پھر آہستگی سے کنگھا یا برش کریں۔ یہ عمل ہفتے میں دو مرتبہ کرنا ہے‘ دو ماہ کے بعد آپ اپنے بالوں کو جاندار‘ خوبصورت‘ سلکی اور لمبے ہوتے ہوئے محسوس کریں گی۔ اس سے بالوں کی نشوونما میں اضافہ ہوتا ہے۔ خشکی دور ہوتی ہے سرسوں کے تیل میں چوتھائی حصہ کسٹرآئل ملا کر رکھ لیں یہ بالوں کیلئے بہترین تیل ہے۔ اس سے بال گھنے اور لمبے ہوجاتے ہیں۔
امراض سے شفاء:اَلشَّافِی: اس اسم میں بیماریوں سے شفاء پانے کی خاص تاثیر ہے اس کے ذاکر کو اللہ تعالیٰ ہر عیب و نقص و مرض سے محفوظ رکھتا ہے اگر مریض پر 43 بار یہ اسم پڑھ کر دم کریں اور سورۂ فاتحہ سات مرتبہ پڑھ کر یہ دعا پڑھیں اور دم کریں تو وہ مریض شفاء پاتا ہے۔ دعا یہ ہے:۔



اس اسم کے ذاکر پر اللہ تعالیٰ اپنی بے پناہ برکتیں نازل فرماتا ہے۔(بحوالہ:ماہنامہ عبقری جلدنمبر 5)

۔ (بحوالہ عبقری جلد نمبر6)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 109 reviews.