Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

فٹنس اور جوانی پانےکے 9راز

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2015ء

اس راز کو پانے کے لیے محمد شاہ رنگیلانے آگرہ سےکابل تک ہفتوں کا سفرگھوڑے پر کیا ۔وہاں ایک عظیم سائنس دان ملا اس نے یہ راز دیا ،یوں یہ رازپرانی قلمی (ہاتھ کی لکھی ) کتاب سے بہت تلاش و تحقیق کے بعدمیں نے پایا۔

نہ قیمت‘ نہ رقم‘ نہ خرچہ‘ بالکل مفت اور کرنا اتنا آسان جیسا کہ لقمہ توڑنا۔1) ایسا کرنے سے کبھی عینک نہ لگے۔2)کبھی سردرد اور ٹینشن نہ ہو ۔3)کبھی دماغی کمزوری اور یاداشت ختم نہ ہو۔ 4)کبھی چہرے پر جھریاں اور وقت سے پہلے بڑھاپا نہ ہو۔ 5)کبھی رنگت سیاہ نہ ہو،ہمیشہ تازگی حسن وجمال اور خوبصورتی بڑھاپے تک رہے۔6)گھٹنوں کا درد نہ ہو ،کمر کا درد بالکل قریب نہ آئے۔7)گھنٹوں کام کرنے سے بھی نہ تھکیں اور بالکل ترو تازہ رہیں۔ 8)جوانی، شباب ،طاقت اور قوت ہمیشہ باقی رہے۔9)جسم نہ جھکے،کمر بل نہ کھائے ،دل کے دورے سے محفوظ رہیں، ہمت، طاقت، قوت جواب نہ دے۔اس راز کو پانے کے لیے محمد شاہ رنگیلانے آگرہ سےکابل تک ہفتوں کا سفرگھوڑے پر کیا ۔وہاں ایک عظیم سائنس دان ملا اس نے یہ راز دیا ،یوں یہ رازپرانی قلمی (ہاتھ کی لکھی ) کتاب سے بہت تلاش و تحقیق کے بعدمیں نے پایا، اب وہ فٹنس اور حسین جوانی کا یہ راز اپنے لاکھوں، کروڑوں محبت اور عقیدت کرنے والوں کو دینا چاہتا ہوں۔ کیا آپ لینا چاہتے ہیں ؟ ایک ایسا سوال ہے جس کی تلاش میں لاکھوں لوگ سرگرم ہوگئے ہیں کون نہیں چاہتا گھر بیٹھے بٹھائے صحت‘ تندرستی‘ فٹنس اور حقیقی کمال ایک پل میں مل جائے۔ آخر کس کی چاہت نہیں؟ کہ میں ان کامیاب لوگوں میں ہوجاؤں جن کی زندگی قابل رشک اور جن کی ظاہر صحت شاندار اور اندرونی صحت جاندار ہو۔
ایک بابا جی ملے نہ کمر جھکی ہوئی‘ نہ لاٹھی تھامی ہوئی‘ نہ پاؤں گھسیٹ کر چل رہے‘ ان کی ہڈی پسلی بالکل ٹھیک‘ ان کے منہ میں دانت‘ ان کے پیٹ میں آنت‘ وہ صحت کے شاہکار تھے۔ ملن سار‘ خوشبودار‘ خود ہی کہنے لگے میری صحت کا راز یہ ہے میں نے ہمیشہ رات کو سوتے ہوئے اپنے پاؤں کے تلوؤں کو صرف پانچ منٹ دئیے ہیں‘ میں چونک پڑا‘ سمجھ نہیں آئی‘ میں نے ٹھنڈی سانس بھرتے ہوئے متلاشی نظروں سے انہیں دیکھا توفرمانےلگے ابھی سمجھا دیتا ہوں۔ بس تیل لیں کوئی سا بھی ہو‘ زیتون کا سرسوں کا تارا میرا‘ دیسی گھی‘ ہلکا سا ہاتھ پر لگائیں اور پورے پاؤں کی خاص طور پرتلوؤں کی چند منٹ مالش کریں‘ اس طرح دونوں پاؤں کی مالش کرکے آپ تسلی سے سوجائیں اس رات کی نیند اس رات کا سکون‘ اور اس رات کے بعد صبح اٹھنے کے بعد جسم کا ہلکا پھلکا ہونا اور سابقہ راتوں کا آپ موازنہ کرلیں آپ کو خود احساس ہوگا۔ کہنے لگے: میرے والد کی نصیحت تھی کہ بیٹا ہمیشہ بڑوں کے پاس بیٹھنا‘ اپنے سے چھوٹوں کے پاس نہ بیٹھنا ‘بڑوں کے پاس بیٹھو گے‘ راز‘ نصیحت‘ وصیت تجربات مشاہدات اور موتی ملیں گے۔ میں ابھی چھوٹا ہی تھا بڑے بوڑھے بیٹھے تھے۔ بات چل پڑی تیل لگانے کی‘ ایک بابا جی نے بتایا میرے گمان کےمطابق اس وقت ان کی عمر 75 یا80 سے زیادہ ہوگی اور اس وقت میں خود 78سال کا ہوں۔ بابا جی اپنے تجربات بتاتے ہوئے محفل کی طرف متوجہ ہوئے اور کہنے لگے کہ میں آپ سب سے صحت مند ہوں‘ شاید میں آپ سب سے بڑا ہوں پھر تمام اہل محفل جس میں چھ سات سب بوڑھے بیٹھے تھے اپنی عمروںکا موازنہ کرنے لگے پتہ چلا کہ واقعی باباجی سب سے بڑے ہیں لیکن حیرت انگیز طور پر سب سے صحت مند ہیں۔ بابا جی خود ہی کہنے لگے کہ میری زندگی کا راز یہ ہے کہ مجھے ماں نے ہمیشہ پاؤں کے تلوؤں پر تیل لگوایا پہلے تو مجھے سمجھ نہ آئی اماں ایسا کیوں کرتی ہے؟ جب میں نے شعور میں قدم رکھا تو ماں نے بتایا بیٹا اگر تو اپنی زندگی میں پاؤں کے تلوؤں کو سوتے وقت تیل ملتا رہا تو تجھے یہ نو راز ملیں گے۔ بابا جی کہنے لگے یہ نو راز تو بتانے کے ہیں مجھے تو وہ راز ملے ہیں کہ میں آپ کو بتاؤں آپ خود شرما اٹھیں گے کہ بڑھاپے میں بابا جی جوانی کی باتیں کرتے ہیں۔ میں نے اپنی والدہ کو( باباجی نے تمام بوڑھوں کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا) ہمیشہ اپنے پاؤں کی اور اپنی اولاد کے پاؤں کےتلوؤں کو تیل لگاتے ہوئے دیکھا اور میری والدہ کا کھانا چھوٹ جائے زندگی کا کوئی کام ادھر سے ادھر ہوجائے پر یہ عمل بہت اعتماد اور اہتمام سے کرتی تھیں اور اس عمل میں میں نے والدہ کو بہت کچھ پاتے اور بہت کچھ لیتے دیکھا۔
قارئین! ایک چھوٹا سا عمل جس پر قیمت پر کچھ نہیں لگتی وقت بالکل نہیں‘ مشقت نام کی چیز نہیں تو کیا خیال ہے یہ چھوٹا سا عمل آپ کو کتنی بڑی مشقتوں‘ بیماریوں تکلیفوں بڑھاپے کی معذوریوں اور بڑھاپے کی غلامیوں سے بچادے گا۔ آپ کی عمر سوسال سے زیادہ ہو‘ آپ بالکل یقین اور عین الیقین سے یہ بات لوگوں کو بتا سکتے ہیں کہ میری زندگی کے رازوں میں جو راز ہے وہ صرف پاؤں کے تلوؤں پر سوتے وقت تیل، تیل اور تیل ہے۔ ایک سیاسی آدمی جو کہ ملک کے مشہور ہیں‘ مجھے ملے اپنی نیند‘ ٹینشن‘ پریشانی‘ ذہنی الجھنیں‘ غصہ‘ جھنجھلاہٹ‘ اکتاہٹ اور پریشانیوں کا حال بیان کیا۔ میں نے انہیں صرف یہی ٹوٹکہ بتایا ان کا بار بار اصرار تھا کہ کوئی دوائی بتائیں‘ میں نے انہیں عرض کیا آپ اس سے پہلے خود بہت زیادہ دوائیں استعمال کررہےہیں اتنی بڑی دواؤں کےبعد اب آپ کو کسی اور دوائی کی ہرگز ضرورت نہیں آپ صرف اور صرف یہی دوائی یعنی تیل والا ٹوٹکہ استعمال کریں انشا ءاللہ آپ کو اس کے بعد اور کسی دوائی کی ہرگز ہرگز ضرورت نہیں پڑے گی۔بڑی مشکل کے بعد انہیں میری بات سمجھ آئی تو مان گئے ‘ماننے کے بعد کچھ ہی ماہ ہی گزرے تھے ملاقات ہوئی‘ کہنے لگے پہلے پہل تو میں نے بے یقینی سے یہ عمل کیا اور کبھی کبھی چھوڑ بھی دیتا تھا لیکن بےیقینی سے کیا ہوا عمل واقعی مجھے طاقت‘ تاثیر اور بہت فائدہ دے گیا اور مجھے ایک احساس ہوا کہ میں ایک حیرت انگیز طاقت اور فائدہ اور تاثیر پاچکا ہوں۔ اب میری حالت بدل گئی ہے‘ ذہن اس کی الجھنیں ‘مزاج طبیعت اور تمام کیفیات بہت زیادہ بدل کر اور میں ایک پہلے سے زیادہ نارمل اور صحت مند انسان بن گیا ہوں۔ آپ ضرور بتائیں بلکہ اسمبلی کے اجلاس میں جب بھی مجھے لاہور جانا ہوتا ہے اور بہت سے لوگوں کو میں یہ بتاتا ہوں۔ جتنوں نے بھی کیا سب نے نفع اور فائدہ پایا کیا کمال کی چیز ہے‘ میں آپ کا نہایت مشکور ہوں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 105 reviews.