اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔
کتاب نمبر 20:امراض معدہ علاج نبویؐ اور جدید سائنس: زیرنظر کتاب میں‘ میں نے اس تحقیق کو سامنے لانے کی کوشش کی ہے کہ آخر ہم کس طرح اپنے معدے کی اصلاح کریں؟ جس کی وجہ سے ہمارا تمام نظام مستحکم اور مضبوط ہو اور تندرستی اور صحت کا دوام ملے۔اس کتاب کی تیاری کیلئے درج ذیل قابل احترام افراد کی تحریروں سے استفادہ حاصل کیا گیا:۔ منصور العزیز۔ شاہین زیدی۔ افتخار یوسف زئی۔ حامد محمود۔ رانا محمد اسلم۔ سید تجمل حسین شاہ۔ چوہدری محمد ادریس۔ عبدالباسط چشتی۔ تاثیرحیدر۔ اشرف جمیل ممتاز۔ خالد محمود جنجوعہ۔ محمداسلم۔ علی اسد۔ایس، ایم، اقبال۔ ابوحماد۔ ظفراقبال۔راحت نسیم سوہدروی۔ محمدرمضان اظہر۔ افتخار بیگ۔ محمداعجاز فاروقی۔ گنگارام گاندھی۔سید خالد غزنوی۔ ملک محمد عبداللہ۔ پروفیسر محمد یونس۔ شیخ محمداقبال بیلہ۔ افشین نجم۔ راشدہ قاری۔ سید عرفان احمد۔ جواد احمد۔ سعادت عزیز غوری۔ منور غوری۔ سید عبدالفتاح شاہ بخاری۔ آفتاب احمد بٹ۔ معین نجمی مشرقی۔ طاہر احمد۔ یوسف ناظم۔ سید محمد ادریس بخاری۔ درج ذیل کتب اور رسائل سے استفادہ حاصل کیا گیا: شمائل کبریٰ جلد اول۔ رہنمائے صحت۔ قومی صحت۔ ہمدرد صحت۔ اسرار حکمت۔ طبیب حاذق۔ ضیاء الحکمت۔ اردو ڈائجسٹ۔ حکایت۔نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں