Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانئ بیماری کا شافی علاج

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2015ء

معدے اور دماغ میں درد : معدے‘ دماغ میں درد رہتا ہے، جس کی وجہ سے سر بھاری اور تھکا ہوا محسوس ہوتا ہے، معدے میں درد رہتا ہے اور ڈکاریں بہت آتی ہیں۔ (عدیلہ شاکر‘لاہور)
جواب: اگر بلڈ پریشر ہائی نہ ہوتو عرق عنبر اصلی صبح و شام پئیں اور حب حلتیت ایک ایک گولی غذا کے بعد کھائیں۔
جمائی سے آنکھوں میں آنسو : میری عمر 16 سال ہے، ایک سال سے 0.25 اور 1.75 کی عینک لگاتی ہوں، ہنستے ہوئے یا جمالی لیتے ہوئے آنکھوں سے پانی بہنا شروع ہوجاتا ہے، آنکھوں میں میل بھی بہت آتا ہے، کوئی ایسا نسخہ تجویز فرمائیں کہ مجھے عینک اور متعلقہ مشکلات سے نجات مل جائے۔ (سائرہ ارشد)
جواب: یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے بعض لوگوں میں یہ ہوتا ہے، اس کا مرض میں شمار نہیں ہے، عینک لگائیں البتہ رات کو سوتے وقت سرمہ ضرور لگائیں، سادہ سرمہ لگاسکتی ہیں۔
یادداشت کم ہوگئی: میری یادداشت پہلے بہت اچھی تھی لیکن اب بہت کمزور ہوچکی ہے، میرا دماغ میرا ساتھ نہیں دیتا، میں پوری کتاب بھی یاد کرلوں تو کمرہ امتحان میں جاکر بھول جاتی ہوں، سب سوالات میرے لئے نئے سوالات بن جاتے ہیں۔ (میمونہ بلال‘ پشاور)
جواب: خمیرہ ابریشم حکیم ارشد والا تین گرام، خمیرہ گائو زبان عنبری جواہر والا تین گرام میں ملاکر صبح و شام کھائیں۔ غذا کے بعد چند دانے بادام، کشمش کے کھالیا کریں، دوپہر رات کی غذا کے بعد کھالیں۔
بال خورہ: میں 15 سال کی ہوں، میرے سر کے بال بہت تیزی سے جھڑتے ہیں، بال ہلکے بھی ہیں اور جہاں سے یہ جھڑتے ہیں وہ جگہ خالی ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں جو جگہ سر میں خالی ہے وہاں بال واپس آجائیں گے؟ (بنت افضل‘قصور)
جواب: یہ بال خورہ یا بالچر معلوم ہوتا ہے، کسی اچھے طبیب یا جراح سے روبرو معائنہ کروائیں پھر دوبارہ لکھیں۔
زکام اور دانے: میری کمر کے نیچے والے حصے پر دانے نکل رہے ہیں، اس بیماری کو تقریباً چار سال ہوچکے ہیں، لیڈی ڈاکٹر کو بھی دکھایا ہے لیکن کوئی افاقہ نہیں ہوا۔ میری عمر 24 سال ہے، غیر شادی شدہ ہوں اور ایام میں بھی کوئی خرابی نہیں ہے، دانوں کی نوعیت بھی نارمل ہے جیسے کہ عموماً منہ پر مہاسوں کی صورت میں نکل جاتے ہیں، کبھی زیادہ نکلتے ہیں اور کبھی کم لیکن بالکل ختم نہیں ہوتے، مجھے الرجی کی وجہ سے زکام کی بھی شکایت ہے جس کی وجہ سے چھینکیں زیادہ ہوتی ہیں، سر درد وغیرہ بھی ہوتا ہے۔ (ر۔ کراچی)
جواب: اصلی شربت صدر صبح و شام استعمال کریں اور صندل سفید پانی کی مدد سے پتھر پر گھس کر دانوں پر لگائیں۔ دس دن کے بعد دوبارہ حال لکھیں۔ غذا میں بکرے کا گوشت کا شوربہ، روٹی، دودھ چائے لے سکتی ہیں۔
پہلے پیٹ کا علاج: مجھے عرصہ سات سال سے لیکوریا کی بیماری ہے، اب بہت زیادہ ہے۔ پیشاب پیلے رنگ کا جلن کے ساتھ آتا ہے، خارش ہونے لگی ہے، اجابت لیس دار ہوتی ہے، معدہ خراب ہوگیا ہے، کوئی چیز کھائوں یا پانی پئوں، پیٹ میں درد شروع ہوجاتا ہے، پیٹ پھول جاتا ہے، گیس بھر جاتی ہے، بھوک نہیں لگتی، تیزابیت بھی بہت ہے، ٹانگوں میں درد رہتا ہے، گھٹنوں میں زیادہ درد ہوتا ہے، ہاتھ پائوں میں جلن ہوتی ہے اور پائوں کے تلوئوں میں درد رہتا ہے، تلوے تھک جاتے ہیں، جسم میں کاہلی اور سستی رہتی ہے، سیڑھیاں چڑھتے ہوئے یا بھاری کام کرتے ہوئے سانس پھول جاتا ہے، خوراک جسم کو نہیں لگتی، جسم میں طاقت پیدا نہیں ہوتی، سر کے بال گر رہے ہیں اور سفید ہورہے ہیں ۔ (صائمہ۔ سرگودھا)
جواب: پہلے پیٹ کا علاج ضروری ہے، رحم میں زخم معلوم ہوتا ہے، فی الحال سالم اسپغول ایک چائے کی چمچ صبح و شام پانی میں ملاکر شربت بنفشہ ایک اونس ملاکر پئیں۔ ہلکی پھلکی غذا دلیہ، کسٹرڈ، کھچڑی وغیرہ کھائیں۔ کدو، لوکی، مولی، شلغم، گاجر پکاکر روٹی سے کھاسکتی ہیں۔ پیٹ ٹھیک ہونے پر دوبارہ حال لکھیں۔ پھلوں میں کیلا، گرما اور ناشپاتی کھاسکتی ہیں۔
سریلی آواز:میری عمر سولہ سال ہے، مجھے پچھلے دو سال سے نزلہ زکام کی شکایت ہے، کبھی خشک اور کبھی بہنا شروع ہوجاتا ہے اور کبھی کبھی گلے میں درد کی شکایت بھی ہوجاتی ہے۔ میں قرآن کریم کی تلاوت اور نعت رسول ﷺ پڑھنے کا شوق بھی رکھتا ہوں‘ پڑھتے وقت گلے میں بہت تکلیف ہوتی ہے۔ برائے مہربانی آواز خوبصورت بنانے کیلئے بھی کوئی علاج بتائیں۔ (عکاشہ‘ کوئٹہ)
جواب: فی الحال تو آپ کسی اچھے دواخانے سے عام جڑی بیٹوں والا جوشاندہ خرید کر حسب ترکیب پانی میں چھان کر سوتے وقت اور صبح نہار منہ پئیں۔ غذائی پرہیز بھی کریں، توت سیاہ اصلی دن میں تین چار بار چاٹیں۔ دو ہفتے کے بعد دوبارہ لکھیں، پانی سادہ پئیں۔
کمزور ہوگئی ہوں! میں 23سال کی ہوں مگر بے حد کمزور ہوں، پہلے موٹی ہوا کرتی تھی مگر اب بازو، ٹانگیں، ہاتھ پائوں بہت کمزور اور پتلے ہوگئے ہیں، آنکھیں اندر کو دھنستی جارہی ہیں، حلقے بھی بہت پڑ گئے ہیں، چکر آتے ہیں، منہ بھی سوکھ گیا ہے، ٹیسٹ وغیرہ سب نارمل ہیں، کافی عرصے لیکوریا رہا ہے مگر اب نہیں ہے کوئی ایسی دوا دیں کہ میری صحت اچھی ہوجائے کیونکہ طبیعت بوجھل رہتی ہے۔ (حوریہ وڑائچ۔ رحیم یار خان)
جواب: عمدہ اصلی خمیرہ ابریشم حکیم ارشد والا چار گرام صبح و شام کھائیں۔ دوپہر، رات کو غذا کے بعد جوارش جالینوس پانچ گرام کھائیں، عمدہ بکرے کا گوشت اچھی طرح گلا کر خالص عمدہ دیسی گھی میں پکاکر روٹی سے کھائیں۔ صبح ناشتہ میں گرم روٹی پر خالص دیسی گھی ڈال کر کھائیں اور چائے پی لیں، دیسی انڈا دیسی گھی میں ہاف فرائی کھاسکتی ہیں۔ انگور، سیب، انار، آم مفید ہیں،خون کی کمی دور ہونی چاہیے، کافی دنوں میں یہ کمی پوری ہوگی، پھر دانے بھی ٹھیک ہوجائیں گے۔
سردرد : فرسٹ ایئر میڈیکل کا سٹوڈنٹ ہوں، میں میٹرک تک بہت اچھا رہا ہوں مگر اب میرا کیرئیر دائو پر لگا ہوا ہے، سر درد کی وجہ سے پڑھ نہیں سکتا،درد صبح سوکر اٹھنے سے اور رات تک مسلسل ہوتا رہتا ہے، کتاب وغیرہ پڑھنے سے تو اس میں شدت آجاتی ہے۔ سر اور آنکھوں پر ہر وقت وزن سا محسوس ہوتا ہے، میں ماضی میں بے راہ روی کا بھی شکار رہا ہوں اور ہر تیسرے چوتھے دن غلط کام کرتا ہوں جس کی وجہ سے دماغی کمزوری بڑھتی چلی گئی۔ (ایم۔ رحیم یار خان)
جواب: سب سے اچھا علاج تو یہ ہے کہ آپ توبہ کرلیں، برے کاموں کے نزدیک نہ جائیں۔ مشہور بزرگ حضرت امام شافعی رحمہ اللہ کی ایک رباعی مشہور ہے جس میں وہ فرماتے ہیں کہ میں نے ایک مرتبہ اپنے استاد رحمہ اللہ سے حافظے کی کمزوری کی شکایت کی تو انہوں نے مجھے معاصی(گناہوں) سے بچنے کی تلقین فرمائی۔ ظاہر ہے کہ حافظے کی خرابی کا سبب دماغی کمزوری ہے۔ آپ کو دماغی کمزوری لاحق ہے تو پہلے تو آپ اس نصیحت پر عمل کریں ۔
ایام میں شدید تکلیف
سوال: میری عمر 18 سال ہے، مجھے ایام کا مسئلہ ہے، الٹراسائونڈ کروانے پر پی سی او کی بیماری ظاہر ہوئی ہے، جب تک دوائی کھاتی ہوں ٹھیک رہتی ہوں، جب چھوڑتی ہوں تو پھر وہی حالت ہوتی ہے، میرا وزن بھی بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے، اٹھارہ سال کی عمر میں ساٹھ کلو وزن ہے اور قد پانچ فٹ ہے، جب ایام آتے ہیں تو میرے پیٹ میں درد بہت ہوتا ہے اور پیٹ سخت ہوجاتا ہے اور مجھے پانی کی بھی شکایت ہے جس کی وجہ سے ناپاک رہتی ہوں اور نماز بھی نہیں پڑھ سکتی، کچھ عرصہ بعد میری شادی ہے۔ (ر۔ر۔ حافظ آباد)
جواب: معجون و بیدالورد چھ گرام صبح کو کھائیں جوارش کمونی چھ گرام غذا کے بعد دوپہر، رات کو کھائیں، سبزیاں کھائیں، پھل بھی کھائیں، ایام میں دوائیں نہ کھائیں۔ ڈاکٹر کی دو ایک دم بند نہ کریں، وہ بھی جاری رکھیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 086 reviews.