Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مراقبہ سے فیض پانے والے

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2015ء


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ پچھلے سات سال سے مسلسل پڑھ رہی ہوں۔ اس میں موجود تمام مضامین ہی بہت زبردست ہوتے ہیں مگر مجھے جو سب سے زیادہ پسند اور جسے میں ہرماہ کرتی ہوں وہ ہے مراقبہ۔ میں پچھلے چار سال سے مسلسل ہر ماہ مراقبہ کررہی ہوں۔ پہلے پہل تو توجہ بالکل نہیں بن پاتی تھی یا کبھی بنتی تھی تو ٹوٹ جاتی تھی مگر اب الحمدللہ! میں جب بھی مراقبہ کرتی ہوں تو مجھے کبھی آسمانوں کی سیر کروائی جاتی ہے‘ کبھی انبیاء و اولیاء اکرام کی زیارات ہوتی ہیں‘ میرے مسئلوں کا حل مجھے مراقبہ سے ملتا ہے۔ مراقبہ سے میرے بہت سے معاشی و گھریلو مسائل حل ہوئے۔ ابھی پچھلے جمعہ کو میں نے نماز عشاء کے بعد مراقبہ کیلئے آنکھیں بند کیں تو کچھ ہی دیر کے بعد مجھے محسوس ہوا کہ میں مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری دے رہی ہوں۔ میں روضہ رسول ﷺ کے اندر جاتی ہوں تو سرور کونین ﷺ سامنے تشریف فرما ہیں۔ ان کے قدموں میں کچھ بزرگ بیٹھے ہوئے ہیں۔ میں بھی ان کے پیچھے ادب سے بیٹھ جاتی)

ہوں۔ کچھ کچھ وقفے کے بعد آپ ﷺ کا دیدار کرتی ہوں۔ جی بھر کر دیدار کرنے کے بعد منظر بدلتا ہے اور مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میں آسمانوں میں اڑ رہی ہوں اور یوں ہی اڑتے اڑتے میں نیند کی وادی میں کھوجاتی ہوں اور اذان کے فجر کے وقت میری آنکھ کھلتی ہے تومیں خوشی سے پھولے نہیں سماتی کہ مجھے آج حضور نبی کریم ﷺ کے دیدار کی سعادت ملی۔ الحمدللہ!(ہ،م)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 083 reviews.