Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

6 نفل اور6 ہزار بلائیں دور

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2015ء

مندرجہ ذیل اعمال بزرگان دین اور صالحین کے آزمودہ اور منقول شدہ ہیں جن کے شائع کرنے کا مقصد مخلوق خدا کو تسبیح اور مصلے کے ساتھ غیرشرعی اعمال کے بجائے نوافل و تسبیحات کے ذریعہ جوڑنا ہے۔

ماہ محرم عظیم الشان اور مبارک مہینہ ہے شھراللہ یعنی اللہ کا مہینہ کہہ کر اس کے شرف کو بیان کیا گیا ہے۔اس ماہ کے دوران نیک اعمال زیادہ سے زیادہ کرنے چاہئیں خاص طور پر نفلی روزے زیادہ رکھنے چاہئیں کیونکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے :رمضان کے بعد سب سے افضل روزے ماہ محرم کے روزے ہیں جو کہ اللہ کا مہینہ ہے اور فرض نمازوں کے بعدسب سے افضل نماز رات کی نماز ہے۔ (مسلم) ۔خاص طو ر پر یوم عاشورہ دسویں محرم کا روزہ رکھنا چاہیے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول ﷺ کو کبھی نہیں دیکھا کہ آپﷺ کسی دن کو دوسرے دنوں پر فوقیت دیتے ہوئے اسکے روزے کا قصد کرتے ہوں سوائے یوم عاشورہ کے اور سوائے ماہ رمضان کے(بخاری)یعنی آپ ﷺرمضان المبارک کے علاوہ باقی دنوں میں سے یوم عاشورہ کے روزہ کا جس قدر اہتمام فرماتے اتنا کسی اور دن کا نہیں فرماتے تھے۔ایک سال کے گناہ معاف:حضرت ابوقتادة رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے یوم عاشورہ کے روزے کا سوال کیا گیا تو آپﷺ نے فرمایا :پچھلے ایک سال کے گناہ مٹا دیتا ہے۔(مسلم)محرّم الحرام کی پہلی رات کے نوافل اور اعمال:محرم الحرام کا چاند نظر آئےتو دو رکعت نفل اس طرح ادا کریں کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد گیارہ مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھیں۔ سلام کے بعد یہ پڑھیے:۔ تو اجرِ عظیم کا مستحق قرار پائے گا۔ایک اور نماز جو حضرت سید خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے اور اد میں لکھی ہے وہ بھی دو رکعت نفل ہیں۔ اس کی ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعدایک بار سور ۂ یٰسین شریف پڑھیں۔ دوسری روایتوں میں چھ نفل کا ذکربھی موجود ہے۔ ان کی ہررکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد دس مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھیں۔ اس نماز کے پڑھنے والے کو اللہ کریم بہشت میں دو ہزار محل عطافرمائے گا اور ہر محل میں ہزار دروازے یاقوت کے ہوں گے اور ہر دروازہ پر ایک تخت زبرجد سبز کا ہوگا۔ اس تخت پر ایک حور بیٹھی ہوگی اور اس کے علاوہ چھ ہزار بلائیں اس نمازی سے دور کی جاتی ہیں اور چھ ہزار نیکیاں اس کے نامۂ اعمال میں لکھی جاتی ہیں ۔ (راحۃ القلوب، جواہر غیبی)
محرّم الحرام کے پہلے دن کے نفل اور دعا
روزی و روزگار میں فرشتوں کے ذریعے مدد:یکم محرم الحرام کے دن دورکعت نماز نفل پڑھے کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد تین مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھیے۔ سلام پھیرنے کے بعدہاتھ اٹھا کر یہ دعاپڑھے (دعا سے پہلے اور دعا کے بعد ایک ایک بار دورد شریف پڑھیے):۔ شخص اس نماز کو پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کے اوپر دو فرشتے مقرر کردے گا تاکہ وہ اس کے کاروبار میں اس کی مدد کریں ۔ اور شیطانِ لعین کہتا ہے کہ افسوس میں اس شخص سے تمام سال ناامید ہوا۔ (راحۃ القلوب ، جواہرِ غیبی)۔
عمر بھر ہربلا و برائی اور مصیبت سے حفاظت کا نسخہ:یکم محرم الحرام کے دن بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ130بار لکھ کر (یا لکھوا کر) جو کوئی اپنے پاس رکھے (یا پلاسٹک کوٹنگ کروا کر کپڑے، ریگزین یا چمڑے میں سلوا کر پہن لے) انشاء اللہ تعالیٰ عمر بھر اس کو یا اس کے گھر میں کسی کو کوئی برائی نہ پہنچے۔ (شمس المعارف مترجم، ص:83) عاشورہ کے دن کئے جانے والے دس اعمال ایسے ہیں جو اللہ تعالیٰ کے قرب کاباعث ہیں۔1۔ روزہ رکھنا 2۔ نفلی عبادت کرنا 3۔ یتیم کے سرپر ہاتھ رکھنا 4۔ توبہ و استغفار کرنا (قبرستان جانا) 5۔غسل کرنا 6۔ سرمہ لگانا 7۔ بیمار کی بیمار پرسی کرنا 8۔پیاسے کو پانی پلانا 9۔ صدقہ و خیرات کرنا 10۔ دسترخواں کشادہ کرنا۔( غینۃ الطالبین ) یوم عاشورہ کی نفلی عبادات:جس طرح عاشورہ کا دن ہمارے لئے

معتبر اور محترم ہے اسی لحاظ سے اس دن کا ہم پر یہ حق ہے کہ اس کو نہایت ادب و احترام سے حالت روزہ اور زیادہ سے زیادہ قیام و سجود میں گزاریں۔حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ محرم الحرام کے معمولات کا تذکرہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ جو کوئی محرم الحرام کی پہلی شب کو چھ رکعت نماز اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورۃ فاتحہ اور دس مرتبہ سورۃ اخلاص پڑھے تو بے پناہ اجر و ثواب عطا ہوگا۔ (فضائل ایام الشہود) عاشورہ کے دن چار رکعت اس طرح کہ ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ ایک مرتبہ، سورۃ اخلاص 50 مرتبہ پڑھیں تو اللہ تعالیٰ اس کے ماضی و مستقبل کے 50 سالہ گناہ معاف فرمائے گا اور جنت میں اس کے لئے ایک ہزار نورانی محل بنا دے گا جو کوئی عاشورہ کے روز چار رکعت نماز اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد 11 مرتبہ سورۃ اخلاص پڑھے اور سلام کے بعد کثرت سے درج ذیل دُعا پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس کے 50 برس پہلے اور پچاس برس بعد کے گناہ معاف فرما دیتا ہے اور اس کیلئے ایک ہزار نورانی منبر بناتا ہے۔ (فضائل ایام الشہود)عاشورہ کی رات دو رکعت نفل قبر کی روشنی کے لئے پڑھے جاتے ہیں۔ ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد3، 3مرتبہ سورۃ اخلاص پڑھیں تو اللہ تعالیٰ قیامت تک اس کی قبر کو روشن رکھے گا۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 077 reviews.