Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

میں نے’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ سے کیا فیض پایا...؟ ۔ حصہ سوئم

ماہنامہ عبقری - جولائی 2015ء

روٹھے ہوئے مان گئے:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!  عرض کرتی ہوں کہ جب سے عبقری کا مطالعہ شروع کیا ہے‘ الحمدللہ! شکر ہے میرے پروردگار کا کہ پانچ وقت کی نماز ادا کرنے لگی ہوں‘ زندگی میں بہت اچھا بدلاؤ آنے لگا ہے‘ گناہوں سے نفرت سی ہوگئ ہے۔ خاص کر علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا وظیفہ اَسْتَغْفِرُاللہَ الْعَظِیْم جو کہ ایک نشست میں سترمنٹ تک لگاتار پڑھنا ہے اور صرف طاق راتوں میں پڑھنا تھا میں نے وہ پڑھنا شروع کردیا۔ اللہ پاک کے کرم سے میرا مسئلہ پچاس فیصد حل ہوچکا ہے‘ میرے ایک بہت عزیز جو کہ مجھ سے کافی عرصہ سے ناراض تھے‘ مجھ سے ہر قسم کا رشتہ توڑ دیا تھا اب انہوں نے خود ہی مجھ سے رابطہ کرلیا ہے۔ محترم حکیم صاحب! آپ کے بتائے ہوئے وظیفہ جات اور رسالے میں آنے والے درود پاک پڑھنے کی وجہ سے میرے بہت سے مسئلے حل ہوئے اور میں اب بہت خوش ہوں۔ اللہ پاک آپ کی عمر دراز کرے اور علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کو بھی خوش رکھے آپ لوگوں کی وجہ سے میرا ناممکن مسئلہ حل ہوا۔ میرے رب نے عبقری کے ذریعے آپ دونوں کو میرے لیے وسیلہ بنایا ہے۔ مجھے عبقری سے اب بے حد لگاؤ ہے اس کو پڑھ کر ایمان میں مضبوطی اور دل کو سکون ملنے لگتا ہے۔ اللہ پاک عبقری کو اسی طرح لوگوں کو راہ راست پر لانے کیلئے بنائے رکھے۔ آمین! (ن،خ)۔

جادو کے اثرات ختم:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری کا مستقل قاری ہوں۔ میں بہت سے مسائل میں گرا ہوا تھا‘ جب بھی کسی عامل کو چیک کروایا تو انہوں نے جادو کے اثرات بتائے۔ میں نے ماہنامہ عبقری میں سے ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ مضمون میں بتایا گیا وظیفہ یَاقَہَّارُ پڑھنا شروع کردیا۔ ابھی کچھ دن ہی پڑھا تو دوبارہ عامل حضرات کو چیک کروایا تو انہوں نے کہا کہ آپ پر سے تو جادو ختم ہوچکا ہے‘ آپ پر جتنے بھی جادو کے اثرات تھے اب نہیں ہیں۔ الحمدللہ! یہ صرف   یَاقَہَّارُ  پڑھنے کی وجہ سے ہی ہوا ہے۔ (ا،گجرات)۔

گھر میں سکون:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے اور جزائے خیر عطا فرمائے۔ ہمارے گھر میں ہر وقت بے سکونی رہتی تھی‘ ہروقت کوئی نہ کوئی کسی نہ کسی سے لڑجھگڑ رہا ہوتا ہے۔ گھر میں ہروقت میدان جنگ کا منظر رہتا تھا۔ میں ماہنامہ عبقری بڑے شوق سے پڑھتی ہوں میں نے اپنے اس درج بالا مسئلہ کے حل کیلئے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا وظیفہ  یَاقَہَّارُ  پڑھنا شروع کردیا۔ جس کے کچھ دن کے بعد ہی ہمارے گھر میں بہت سکون ہوگیا۔ گھر کا لڑائی جھگڑا ختم ہوا۔ اب گھر میں سب محبت و سکون اور امن سے رہتےہیں۔ ایک اور عجیب بات یہ ہوئی کہ رات کے وقت مجھے کسی کے رونے اور چیخنے کی آواز آتی ہے‘ جیسے کوئی کہہ رہا ہوکہ یہ وظیفہ نہ پڑھو۔ ایک دن بڑی شدید آواز آئی جوگھر کے تمام افراد نے سنی‘ مگر دیکھا تو کوئی نہ تھا۔ عبقری کے ایک شمارے میں رشتے کیلئے سورۂ احزاب کا عمل لکھا تھا کہ سورۂ احزاب روزانہ ایک مرتبہ پندرہ دن پڑھنی ہے۔ میں نے ابھی بارہ دن ہی پڑھا تھا کہ ایک جگہ سے رشتہ آگیا ہے۔ (ب،ا،م)۔

شوہر تندرست ہوگیا:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!  میں ہر ماہ عبقری بہت شوق سے پڑھتی ہوں اور اس میں لکھی ہوئی چیزوں پر عمل بھی کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔ بہت اچھا رسالہ ہے ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو عمرخضر عطا کرے تاکہ آپ یہ کام جاری رکھ سکیں۔ایک دن بیٹھے بٹھائے میرے شوہر کو ہارٹ اٹیک ہوگیا‘ تین دن ہسپتال میں رہے پھر گھر آئے‘ مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ میں کیاکروں۔ میں نے رسالہ میں سےدیکھ کر کلمہ کا ورد شروع کردیا۔ اس طرح کہ چلتے پھرتے کام کرتے ہوئے بس پڑھتی جاتی ہوں۔ بے شمار کلمہ پڑھا۔ کل رات کو خواب میں میں نے چھپکلی کی شکل کا ایک سانپ مارا۔ اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ اس کے بعد سے میرے شوہر خیریت سے ہیں اور ان کی صحت دن بدن بہتر ہورہی ہے۔ (م،ت)۔
 تین دن میں نوکری مل گئی:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ، رحمٰن، رحیم سے دعا ہے کہ آپ کو اپنے گھر والوں‘ دوستوں اور اس دور کی دکھی امت کے ساتھ خوش و خرم رکھے۔ محترم حضرت حکیم صاحب! میں نے آپ کا رسالہ پہلی مرتبہ 2010ء میں پڑھا تھا‘ مجھے بہت پسند آیا‘ کیونکہ مجھے طب اور روحانیت سے دلچسپی ہے تویہ دونوں چیزیں مجھے اور کہیں بھی اکٹھی نہ ملیں۔ دوسرا آپ کا کالم پڑھ کر ایک نئی سوچ پیدا ہونے لگی ہے۔ میں اب باقاعدہ عبقری پڑھتا ہوں۔ میں نے آپ کی بہت سی کتابوں سے بھی استفادہ کیا ہے‘ میں نے آپ کے بہت سےنسخہ جات بھی دوسروں کو بتائے ‘ الحمدللہ! مجرب ٹھہرے۔جب سے عبقری پڑھ رہا ہوں‘ آپ کے درس اور حلقہ کشف المحجوب کےدرس سنے تو اب الحمدللہ ا عمال اورنماز کا پابند بن گیا ہوں۔

محترم حضرت حکیم صاحب! میں کئی مرتبہ نوکری کیلئے لاہور گیا‘ مجھے نوکری نہیں ملتی تھی‘ میں وہاں پرکسی ریڑھی پر کام کرتا یا کنسٹرکشن والے مزدوری دے دیتے حتیٰ کہ میں کمپیوٹر ڈپلومہ ہولڈر ہوں۔ میں نے آپ کے ایک رسالے میں نوکری کیلئے ایک عمل پڑھا اور لکھا تھا کہ ایک ماہ ضرور پڑھنا ہے۔ محترم حضرت حکیم صاحب! میں نے صرف اور صرف ابھی تین دن ہی پڑھا تھا کہ میری نوکری لگ گئی اور وہ ایسی جگہ جہاں مجھے گمان بھی نہیں تھا۔ وہ عمل تھا: یَاعَلِیْمُ یَاحَکَیْمُ یَاروف یاشافی یاوہاب الحمدللہ روزانہ 121 مرتبہ اول و آخر تین بار درود شریف کے ساتھ پڑھنا ہے۔کچھ دن پہلے علامہ لاہوتی پراسراری کی کتاب ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ جلد اول پڑھی۔ اس میں رزق کی کشائش اور جملہ پریشانیوں کیلئے وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی﴿والضحیٰ۵﴾ پڑھی۔ میں نے یہ وظیفہ اپنی پڑوسن جسے ہم ماسی کہتے ہیں اسے بتایا۔ وہ بہت پریشان تھی کہ تیرے چچا کا کام بہت کم ہے‘ گھر کا خرچہ بہت کم دیتا ہے۔ میں نے انہیں بتایا کہ آپ ہروقت وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی﴿والضحیٰ۵﴾ کھلا پڑھیں۔ انہوں نے پڑھنا شروع کردیا۔ ابھی انہوں نےایک ہفتہ ہی پڑھی تھی کہ مجھے فون کرکےبتایا کہ میرے میاں کا کام بہت بہتر ہوگیا ہے۔دن بدن کام میں ترقی ہورہی ہے اور یہ سب اس عمل کی برکت ہے۔(اصغر علی)۔


محمدرسول اللہ کا فیض۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کا رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں۔ میں گوناگوں مسائل میں گرا ہوا تھا‘ میں نے اپنے مسائل کے حل کیلئے عبقری رسالہ میں علامہ لاہوتی پراسراری کے کالم ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ سے محمدرسول اللہ کا ورد شروع کردیا اور ہروقت کھلا دیوانہ وار پڑھا۔ الحمدللہ ثم الحمدللہ! میرے مسائل بہت جلدی حل ہورہے ہیں اور میں پہلے سے بہت بہتری محسوس کررہا ہوں۔ (رضوان احمد‘ دیرکوٹ‘ ضلع باغ)۔

بے سکونی ختم:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری سے میرا تعلق تین چار ماہ سے ہے‘ جب سے میں نے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کاکالم پڑھا ہے اس وقت سے ہم سب گھر والے اپنے مسائل کے حل کیلئے یَاقَھَّارُپڑھ رہے ہیں۔الحمدللہ! اب تک پانچ چھ نصاب سوا لاکھ کے مکمل ہوگئے ہیں۔گھر میں پہلے جو بے سکونی تھی‘ لڑائی جھگڑے تھے‘ چھوٹا بڑے کا ادب نہ کرتا‘ بڑے چھوٹوں سے پیار و محبت سے پیش نہ آتے تھے اب وہ سلسلہ ختم ہوگیا ہے۔ ہر کوئی ایک دوسرے کو عزت دیتا ہے اور سب پیار محبت سے رہ رہے ہیں۔گھر میںجو بے سکونی تھی وہ ختم ہوچکی ہے۔ (م،ا)۔

لاعلاج بیماری سے شفاء:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو زندگی عطا کرے جو آپ دکھی انسانیت کی مدد کرہے ہیں اس سے پہلے میں نے آج تک کسی کو خط نہیں لکھا مگر آپ کے عبقری نے مجھے مجبور کردیا ہے کہ میں آپ کو خط لکھوں۔ میری شادی کو پانچ سال ہوچکے ہیں‘ میرے خاوند سعودی عرب میں ہے‘ اڑھائی سال بعد وہ پاکستان آئے اور میں ان کے جانے کے بعد بیمار ہوگئی‘ میری ٹانگوں میں درد اورجسم میں درد اور معدہ خراب رہنے لگا‘ بہت علاج کروائے مگر تکلیف بڑھتی گئی اور میں زیادہ بیمار ہوگئی‘ میں پہلے ایک عامل کے پاس گئی مگر کوئی فرق نہ پڑا‘یوں سلسلہ چل پڑا کبھی کسی کے پاس تو کبھی کسی کے پاس‘ جو بھی ملا لوٹنے والا ملا اور بہت زیادہ پیسہ ضائع کیا۔ اس طرح پھر میں بیمار ہوتی گئی اور چارپائی سے نہیں اتر سکتی تھی۔ اس دوران میرےخاوندپاکستان آگئے وہ وہاں پر سیٹ نہیں تھے اور جب واپس آئے تو مجھے دم کروانے لگے اور جب میں پریشان حال ہوتی تووہ بھی کسی نہ کسی سے پوچھ کر مجھے وہاں لے جاتے اور یوں جھوٹے لوگوں نے ہمیں لوٹا اورخوب لوٹا۔ میں ذہنی طور پر بھی بیمار ہوگئی تھی اور میرا دماغ کام نہیں کرتا تھا۔ یوں نیا سلسلہ چل نکلا‘ پھر ہوتے ہوتے کسی نے ایک عورت کا بتایا ادھر قریب ہی شہر میں ایک لڑکی دم کرتی ہے وہ مجھے وہاں لے گئے اور اس نے کہا کہ میں آپ سے دم کرنے کا کچھ نہیں لیتی لیکن پیسے دم کرکے دیتی ہوں وہ جاکر تالے میں رکھ دینا اور اس نے ہمیں بتایا آپ پر جادو ہوا ہے اور آپ کے بچے بھی بند کردئیے گئے ہیں اور میرا پہلے ایک بیٹا تھا اس کے بعد میں بیمار اور بعد میں اولاد نہ ہوئی تھی۔ لڑکی نے بھی ہمیں لوٹنا شروع کردیا‘ میں جب بھی اپنے خاوند کو کہتی تو وہ کہتے تم یقین نہیں کرتی اور وہ عورت کبھی 35 ہزار کبھی 27 ہزار دم کرکے دیتی اور پھر جنات کےذریعے گھر سے اٹھوالیتی اس طرح اس نے مجھے اور بیمار کردیا۔ حتیٰ کہ ہمارے ازدواجی تعلقات ختم ہوگئے‘ میرے شوہر بھی سخت بیمار ہوگئے۔ میرا جسم سوج گیا تھا۔ پھر میں نے آپ کے ایک شمارے میں جادوجنات سے چھٹکارے کیلئے   یَاقَہَّارُ  کا وظیفہ پڑھا۔ میں نے وہ وظیفہ پڑھنا شروع کردیا‘ میں یہ وظیفہ صبح و شام اول و آخر سات مرتبہ درود شریف کے گیارہ سو مرتبہ پڑھ رہی ہوں جس سے دن بدن مجھ میں کافی بہتری آرہی ہے‘ میری صحت بہتر ہورہی ہے‘ میرے شوہر بھی خود کوبہت بہتر محسوس کررہے ہیں۔ الحمدللہ وظیفہ ابھی جاری ہے۔ الحمدللہ! اس وظیفہ نے مجھے دوبارہ زندگی دی ہے۔ محترم حضرت حکیم صاحب! میرا نام شائع مت کیجئے گا۔ (پوشیدہ)۔
یاقہار نے زمین کا حصہ دلوا دیا:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! نہایت ہی ادب اور انکساری کے ساتھ آپ یہ عاجز بہن اپنا ایک واقعہ بیان کرتی ہے۔ ہم 7 بہن بھائی ہیں پانچ بہنیں اور دو بھائی چھوٹا بھائی جب اڑھائی ماہ کا تھا کہ ہمارے والد صاحب کا انتقال ہوگیا‘ امی سرکاری ہسپتال میں نرس تھیں تو وقت گزرتا گیا‘ زمین جائیداد کافی ہے لیکن ہمارے پاس نہیں یعنی ہمارے باپ وفات پاگئے تو رشتہ داروںنے ہمیں وراثت میں حصہ بھی نہ دیا گیا۔ امی کو بولنے کی جرأت نہیں تھی‘ رشتہ داروں نے بھی ساتھ نہ دیا۔ اس لیے صبر ہی کرلیا‘ امی کو ہم نے بچپن سے ہی چھپ چھپ کر روتے دیکھا اور ہمیں یہی کہتی کہ ایک دن اللہ تعالیٰ ہماری ضرور سنے گا۔ 2004ء میں چھوٹا بھائی تین چار دن بخار میں
رہنے کے بعد انتقال کرگیا‘ تین بڑی بہنوں کی شادی ہوگئی‘ اب گھر میں ہم دو بہنیں اورایک بھائی ہے۔ دو سال ہوئے میری امی ریٹائرڈ ہوئے انہیں ریٹائرمنٹ کا جو پیسہ ملا اس سے میرے بھائی نے کچھ زمین لی ہوئی تھی‘ وہاں مارکیٹ بنوادی جب بن رہی تھی تو بہت سے لوگ کرائے کیلئے لینے کوتیارتھے لیکن جب تیار ہوئی تو کوئی کرایہ دار نہ ملتا۔ گھر میں ٹینشن ‘لڑائی جھگڑے اور بے سکونی بڑھتی چلی گئی‘ حالانکہ الحمدللہ سب کچھ نہ کچھ پڑھتے رہتے ہیں۔ درود پاک بہت پڑھا شاید اسی کا فیض اور برکت ہے کہ میری بہن کی دوست ایک دن ہمارے گھر آئی‘ وہ اسلام آباد رہتی ہے‘ اس نے ہمیں رسالہ ’’عبقری‘‘ کے بارے میں بتایا‘ بس پھر ہم نے بھی رسالہ پڑھنا شروع کردیا۔ ڈیڑھ سال سے ہم بھی باقاعدگی سے رسالہ پڑھتے ہیں اور اس میں دئیے گئے وظائف پڑھتے ہیں‘ دل کو بہت سکون ملتا ہے۔پچھلے سال ہم نے ہمت کرکے اپنے رشتہ داروں سے کہا کہ ہمیں بھی ہماری زمین کا حصہ دے دو‘ اتنے سالوں سےآپ لوگوں کے پاس ہے تو انہوں نے ہم پر کیس کردیا اور یہ بھی نہیں سوچا کہ بیٹیوں کو عدالت جانا پڑے گا۔ ہم نے ان کے گھر جاکر ان کے سامنےہاتھ جوڑے‘ منت کی‘ ہم دونوں بہنیں ان کے سامنے روئیں‘ گڑگڑائیں لیکن انہیں ذرا ترس نہیں آیا اور آخر ہم سب کو کورٹ جانا پڑا‘ امی کا رو رو کر بُرا حال ہوگیا کہ میں جوان بیٹیوں کو لے کر کہاں جاؤں؟۔اسی پریشانی میں رات دن روتے رہتے کہ ’’عبقری‘‘ کا جون 2013ء کا خاص نمبر شائع ہوا جس میں ہم نے  یَاقَہَّارُ  کا پڑھا۔ بس پھر کیا تھا ہم نے رونا چھوڑا اور   یَاقَہَّارُ  کا وظیفہ پکڑلیا اور پاگلوں کی طرح دن رات اس یقین کے ساتھ پڑھنا شروع کیا کہ اسی سے ہمارا مسئلہ حل ہوگا اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمارا مسئلہ حل ہوگیا کیونکہ رشتہ دار اس بات پر اڑے ہوئے تھے کہ مرجائیں گےمگر ان کو ان کی زمین کا حصہ نہیں دیں گے۔ مگر فیصلہ ہمارے حق میں ہوا اور ہمیں ہماری زمین مل گئی‘ ہمیں کیا کسی کو بھی یقین نہیں آرہا تھا‘ لوگ یہی کہتے تھے کہ یہ تو ایک معجزہ ہے کہ آپ کو آپ کی زمین مل گئی۔ محترم حضرت حکیم صاحب! یہ صرف اور صرف علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے بتائے ہوئے وظیفے   یَاقَہَّارُ  کا کمال ہے۔ اب ہمارے گھر میں ٹینشن‘ ہروقت کی لڑائی‘ بے سکونی تقریباً ختم ہوگئی ہے۔ الحمدللہ! اب ہم کلمہ کانصاب اور   یَاقَہَّارُ  پڑھ رہے ہیں اور انشاء اللہ ہمارے دیگر مسائل بھی اسی وظیفے کے پڑھنے سے حل ہوجائیں گے۔   (پوشیدہ)۔

مراقبہ‘ یاقہار اور کلمہ طیبہ کی برکت:۔ 

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! انشاء اللہ بندہ ناچیز کی ڈھیروں دعائیں تادم آخر آپ کے ساتھ‘ آپ کے ادارہ عبقری‘ عبقری ٹرسٹ‘ ماہنامہ عبقری اور آپ کے رفقاء کے ساتھ‘ آپ کے چاہنے والوں کے ساتھ ہمیشہ قائم رہیں گی۔
چند ماہ پہلے ہمارے گھریلو حالات خراب‘ جھگڑے فساد‘ دشمنوں اور حاسدین کے حسد‘ بغض‘ جادو ٹونے‘ جنات کے اثر کی وجہ سے انتہائی خراب ہوگئے تھے‘ قریب تھا کہ کوئی ہم رشتہ داروں سے شیطان کی سازشوں کے ذریعہ سے قتل ہوجاتا۔ مگر میں نے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا دیا گیا وظیفہ یَاقَہَّارُ  اور کلمہ طیبہ مسلسل پڑھا اور رات کو سوتے وقت عبقری میں دیا گیا مراقبہ کیا۔ ایک رات سوتے ہوئے میں نے خواب میں دیکھا چار عدد سانپ مجھ پر حملہ کررہے ہیں‘ دو سانپوں کو میں نے (درانتی) جس سے گھاس وغیرہ کاٹتے ہیں سے ماردیا ہے اور دو سانپ بڑی مشکل سے جان بچا کر بھاگ جاتے ہیں۔ اگلے دن صبح کی نماز کے بعد میرے خیال میں آیا یہ جو دو سانپ زندہ بچ گئے ہیں یہ کوئی نقصان ضرور کریں گے؟ میں نے مزید کلمہ طیبہ اور   یَاقَہَّارُ کا ورد تیز کردیا۔ ٹھیک دوسرے دن ایک سانپ نے مغرب کی نماز کے بعد حقیقت میں میری بہن کے دائیں پاؤں کے انگوٹھے پر ڈس لیا‘ میں نے اور میری ایک کزن جو کہ لیڈی ڈاکٹر ہیں نے بہن کے پاؤں کے اوپر سانپ کی ڈسی ہوئی جگہ پر تیزدھاری دار بلیڈ سے چار عدد گہرے کٹ لگا کر فوری طور پر سانپ کا زہر باہر نکال دیاجو کہ کالا سیاہ خون بن کر نکل گیا۔ وقتی طور پر پیاز کھلائے اور فوری طور پر مقامی ہسپتال لے گیا مگر وہاں سانپ کٹے مریض کے بچاؤ کیلئے کوئی ویکسی نیشن نہ تھی ڈاکٹروں نے ہمیں دوسرے شہر جانے کو کہا میں مریضہ کو لے کر دوسرے شہر جارہا تھا اور مسلسل کلمہ طیبہ اور   یَاقَہَّارُ کا ورد کرتا رہا‘ تقریباً آدھ گھنٹہ بعد ہم دوسرے شہر پہنچے‘ ڈاکٹر صاحب نے ہمشیرہ کا سرسری معائنہ کیا اور اس کے بعد دو ٹیسٹ کروائے‘ الحمدللہ ایک گھنٹے بعد ٹیسٹ میں رپورٹ بالکل کلیئر آئی کہ اس کےخون میں سانپ کا زہر بالکل نہیں ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے ایک عددکیپسول اور ایک عدد گولی لکھ دی کہ یہ بازار سے لے کرمریضہ کو کھلادیں۔ الحمدللہ! 
یَاقَہَّارُ  اور کلمہ طیبہ کے ورد نے مصیبت سے بچالیا۔ اب رہ گیا چوتھا سانپ، ٹھیک ایک ہفتہ بعد رات کے بارہ بجے زوردار بادلوں کی گرج سے میری آنکھ کھل گئی‘ بارش میں بھیگ جانے کے خوف سے جلدی جلدی تمام گھروالوں کو اٹھایا اور صحن سے چارپائیاں اٹھا کر کمرے کے اندر رکھیں‘ تمام گھروالے سوگئے۔ میں نے نلکے سے وضو کیا‘ میرے دل میں اچانک خیال آیا کہیں آج چوتھا سانپ آنہ جائے‘ ابھی سوچ ختم ہی نہیں ہوئی تھی کہ میرے سامنے وہی خواب والا چوتھا سانپ آگیا اور ساتھ بارش بھی شروع ہوگئی‘ میں نے ڈنڈا اٹھایا ساتھ لائٹ چلی گئی‘ اب خیال آیا کہ سانپ یہاںسے نکل کر کسی جانور یا گھر والوں کو ڈس نہ لے‘ میں نے فوری طورپر موبائل کی لائٹ آن کی اور اللہ اکبر کہہ کر سانپ پر بے تحاشہ وار کرکے سانپ کو مار دیا۔ الحمدللہ! سانپ کے مرتے ہی دوسرے دن سے گھریلو حالات پہلے سے بہت بہتر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ یہ سب علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے کالم میں دئیے گئے وظائف کی برکت ہے۔ الحمدللہ! ذکر جاری ہے۔(محمدصادق‘مظفرگڑھ)۔

سب پریشانیاں ختم:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تبارک و تعالیٰ سے امید ہے کہ حضرت دامت برکاتہم خوش و خرم ہونگے اور ہم بھی اللہ کے فضل اور آپ دامت برکاتہم کی دعاؤں کی بدولت خیریت سے ہیں۔ محترم حضرت حکیم صاحب! ایک بندہ میرے جاننے والا مجھے کہنے لگا میں بہت پریشان ہوں‘ میری شادی کو تقریباً آٹھ ماہ ہوئے ہیں اور میرے سالے کی بیوی یعنی میری اہلیہ کی بھابی نے سارے گھر میں آگ لگائی ہوئی تھی‘ جھگڑا اس کا پسندیدہ مشغلہ تھا اور میری اہلیہ کو لے کے گئے ہیں اب میرے گھر چھوڑتے نہیں ساس، سالے اور گھر والے کوئی بھی میری عزت نہیں کرتا۔ میں نے اس کو کہا تم اور تمہاری اہلیہ دونوں یَاقَہَّارُ   کا ورد کرو‘ لاکھوں کی تعداد میں‘ انہوں نےپڑھنا شروع کیا اور ان کاکام بننا شروع ہوا‘ تقریباً  دس دن میں سارے مسئلے حل ہوگئے اور وہ شیطان عورت جو میری اہلیہ کی بھابی اس کو کسی شیطانی بات پر سارے محلہ والوں نے بے عزت کیا۔ اس کے بعد وہ بھی سدھر گئی ہے اور میری اور میری اہلیہ کی بھی سارے اب عزت کرتے ہیں۔ سب پریشانیاں ختم ہوگئی ہیں۔دوسری شادی کے خواہشمند متوجہ ہوں!میرا ایک اور مشاہدہ ہے وہ بھی میں قارئین کی نذر کررہا ہوں:۔ میرا ایک دوست ہے‘وہ دوسری شادی کے چکر میں تھا کہیں سے کام نہیں بن رہا تھا۔ میں نے اسے سورۂ فاتحہ والا عمل جو کہ اس طرح ہے:۔جمعرات کی رات سوتے وقت 70 بار سورۂ فاتحہ مع بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمپڑھیں‘ اول و آخر سات بار درودشریف ابراہیمی پڑھیں اپنے مقصد کا خوب تصور رکھیں۔ دوسرے دن اسی وقت 60 بار پڑھیں۔ بس روزانہ ایسے ہی دس مرتبہ کم کرتے جائیں آخر کار بدھ کو دس مرتبہ پڑھیں۔ ہر بار اپنے مقصد کا تصور توجہ‘ دھیان اور گریہ زاری کریں۔ جمعرات کو پھر نیا ہفتہ اور سابقہ ترتیب کے ساتھ ستر مرتبہ یہ عمل کریں اور روزانہ اسی طرح دس مرتبہ کم کرتے جائیں۔ یہ عمل سات‘ چودہ یا اکیس ہفتے کریں۔ اس نے یہ عمل کیا تو دو ہفتے میں اسے اس کا کچھ رزلٹ ملا۔ تو اس نےا س عمل کو پختہ کرلیا۔ آخر کار اس کو ایک اچھا رشتہ ملا جو کہ ایک عالمہ ہے‘ بہت خوش ہوا اور اعمال کی طرف مزید متوجہ ہوا‘ نمازی بن گیا‘ شادی بھی ہوگئی اور اس دفعہ 2014ء میں سکھر کے درس میں اپنی اہلیہ اور تمام رشتہ داروں کے ساتھ شریک ہوا‘ بہت خوش ہوا کہ واقعی اعمال سے سب ملتا ہے۔(خ،ر،س)۔

یاقہار سے سب بہتر:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے ابو عبقری رسالہ ہر ماہ پڑھتے ہیں‘ ان ہی کے کہنے پر میں نے آپ کا یہ رسالہ پڑھنا شروع کیا۔ ابو اور میرے گھر والے میرے لیے بہت پریشان رہتے ہیں۔ نو مہینوں سے میرے اوپر جنات کا سایہ ہے جو مجھے بے حد پریشان کرتے ہیں۔ اس حالت میں میری کیفیت عجیب سی ہوجاتی۔ ہاتھ پاؤں مڑجاتے‘ دماغ بالکل سن ہوجاتا‘ کھڑے کھڑے گرجاتی‘ میں بی اے میں پڑھتی ہوں لیکن ان کی وجہ سے اب پڑھ نہیں پاتی‘ سب کچھ بہت اچھے سے تیار ہوتا ہے پر پیپر دیکھتے ہی سب کچھ دماغ سے نکل جاتا ہے اور ان کی باتیں دماغ میں گھومتی ہیں۔ اس حالت کےدوران آپ کے رسالے میں سے علامہ لاہوتی پراسراری کا وظیفہ یَاقَہَّارُ   اور یَاحَنَّانُ یَامَنَّانُ کا ورد کرکے میرے ابو میرے اوپر دم کرتے ہیں تو میں بالکل ٹھیک ہوجاتی ہوں۔ میرا نام شائع مت کیجئے گا۔ (پوشیدہ)۔

محکمانہ ٹینشن ختم کرنے کا آزمودہ وظیفہ:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! بندہ ناچیز اللہ تعالیٰ کے حضور آپ کی صحت وتندرستی کیلئے دست دعا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو آپ کیلئے اور ہم سب کیلئے اپنی حفظ و امان میں رکھے اور آپ کا سایہ ہم سب پر تاقیامت قائم و دائم رکھے۔ آمین! محترم حضرت حکیم صاحب! کچھ عرصہ سے نہ جانے کیوں میں پستی کے گہرے کنوئیں میں گرتا چلا گیا۔ زندگی دکھ بھرے انداز اور گناہوں کی چھاؤں میں گزرتی رہی کہ ایک دن آفس میں کولیگ کے کمرے میں عبقری اپریل 2013ء کا رسالہ میز پر پڑا ہوا دیکھا۔ پہلے تو تنقیدی نظر سے دیکھا کہ پیسے کمانے کا کوئی نیا ڈھونگ ہوگا اور پتہ نہیں کس مکتبہ فکر کا ہے۔ بہرحال وہ رسالہ میں نے ایسے ہی اٹھایا اور تنقیدی نظر سے ورق الٹنے شروع کردئیے۔ لیکن اس تنقیدی ورق گردانی نے مجھے کرسی پر بیٹھ کر پڑھنے پر مجبور کردیا۔ جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اسی دن دفتر سے واپسی پر میں نے سٹال سے اپنا رسالہ لیا اور گھر لے آیا اور اپنی زندگی کی روٹین اور اپنے ساتھ افسروں کے رویے کو سامنے رکھتے ہوئے میں نے ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ سے یَاقَھَّارُ کا ہروقت ورد شروع کردیا۔ اس کے علاوہ نماز پڑھنے کی بھی کوشش شروع کردی۔ اس کا ایک فائدہ تو یہ ہوا کہ مجھ سے میرے افسر کا رویہ ب�

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 998 reviews.