Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

میں نے’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ سے کیا فیض پایا...؟ ۔ حصہ دوم

ماہنامہ عبقری - جولائی 2015ء

اژدھے مار دئیے:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! گزشتہ سال مئی میں سٹال پر اخبار لینے گیا تو وہاں مختلف کتب کے علاوہ مختلف ڈائجسٹ‘ رسائل کے ساتھ ماہنامہ عبقری بھی تھا وہاں پر ہی رسالہ پڑھا‘ قیمت دیکھی سب مناسب تھا‘ لے آیا اور سب کچھ پڑھا ہر صفحہ‘ ہر لائن ہر لفظ خوب تھا‘ بھولے بھٹکے لوگوں کیلئے بہترین رہنما‘ پریشانیوں‘ مایوسیوں میں جھکڑے لوگوں کا دوست‘ مذکورہ رسالہ میں درج مختلف وظائف جن کو پڑھ کر چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھے ثواب میں اضافہ کرنے کا بہترین ذریعہ‘ مختلف جسمانی بیماریوں کیلئے بہترین اور مؤثر اور سستے نسخہ جات‘ کیا بات ہے جی عبقری کی! عبقری واقعی چھا گیا ہے۔اب میں اپنا ایک واقعہ تحریر کرتا ہوں کہ مجھے گزشتہ تین چار ماہ سے پیٹ کے نچلے حصے میں یعنی گردہ مثانہ اور جہاں پر اپنڈکس کا خدشہ ہوتا ہے وہاں درد شروع ہوا‘ کبھی تھوڑا کبھی تیز‘ کبھی ختم ہوجاتا اور کبھی پھر شروع ہوجاتا۔ تقریباً سات ڈاکٹروں سے دوا لی۔ ہومیوپیتھک، ایلوپیتھک اور دیسی ادویات استعمال کیں مگر بے سود‘ اپنڈکس کا ٹیسٹ دو مرتبہ کرایا کہ شک نکل جائے مگر اپنڈکس بھی نہیں‘ ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ شاید گردے کا مسئلہ ہے دوائیاں کھائیں مگر بے سود‘ ایک نے ٹیکے تجویز کیے کہ ٹانگ کمزور ہے وغیرہ وغیرہ مگر مجھے ساتھ ساتھ کچھ سفلی عمل کا بھی شک ہورہا تھا۔میں نے عبقری رسالے کے مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں سے   یَاقَہَّارُ  کا عمل پڑھا اور  درد سے نجات کیلئے کرنا شروع کردیا۔ میں خود حیران ہوں خدا کی قسم میں جھوٹ نہیں بول رہا‘ رات کو پڑھتا پڑھتا سوجاتا اور جب بھی میری آنکھ کھلتی تو میری زبان پریَاقَہَّارُ کا ورد چل رہا تھا۔ ابھی صرف چار پانچ دن گزرے ہوں گے کہ میں نے خواب میں تین یا چار بڑے بڑے سانپ اژدھے جو باری باری مجھ پر حملہ کرنے آئے اور میں نے ان کو مار دیا۔ ایک ان میں سانپ کا بچہ بھی تھا۔ بس حضرت حکیم صاحب ان کامرنا تھا کہ میرا درد تھم گیا‘ پھر آہستہ آہستہ ختم ہوگیا۔ آج چھٹا دن ہے سکون ہے اور ورد بھی ساتھ جاری ہے۔(ر،ش)۔

یاقہار پڑھا کالاکتا جل گیا:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کی عمر دراز فرمائے‘ ہمارے سروں پر آپ کا سایہ شفقت ہمیشہ رہے۔ آمین!۔محترم حضرت حکیم صاحب! میں آپ کے درس میں بتائے ہوئے وظائف میسج کے ذریعے لوگوں کو سمجھا کر بتاتا ہوں‘ آپ کی دعاؤں کی وجہ سے مجھے امت کی فکر اور احساس نصیب ہوا ہے۔ میرے والد صاحب سورۂ کوثر اور برکت والی تھیلی کا عمل کرتے ہیں کم از کم دن میں ایک بار‘ جس کی وجہ سے اللہ پاک کھلا رہے‘ برکت دےرہاہے۔ میں’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ مضمون بہت شوق سے پڑھتا ہوں۔ ایک رات کی بات ہے میں اکیلا برآمدے میں سوتا ہوں‘ ایک دن میں کروٹ لے کر سورہا تھا ‘ تو دائیں طرف کروٹ لی تو اس طرف سامنے کچن ہے‘ سوتے وقت کچن کا دروازہ تھوڑاسا کھلا تھا‘ میری ایسی کیفیت تھی کہ نہ میں جاگ رہا تھا نہ میں سویا تھا ۔ خیر وہی کچن کا دروازہ نظر آیا اور باریک سی آواز آرہی تھی کسی لڑکی کی کہ شعیب! شعیب! او شعیب! شاید وہ یہ بھی کہہ رہی تھی کہ ادھر آؤ! یہ مجھے یاد نہیں لیکن اسی وقت میرے بھائی کی آواز آنے لگی شعیب نیچے مت اترنا دیکھنے مت جانا جو شاید کسی رہنما کی آواز تھی‘ بھائی کی آواز میں اور جس طرح لڑکی کی آواز آتی رہی اسی طرح بھائی بھی برابر منع کرتےرہے۔ اس کے بعد ہم نےیَاقَہَّارُ  پڑھنا شروع کیا اور یَاقَہَّارُ  کے نقش لکھ کر لگائے اور گلے میں پہنے! میرے بھائی نے سب سے زیادہ یہ ورد پڑھا۔ ایک دن وہ چھت پر سویا تھا تو اسے خواب آیا کہ ایک کالا کتا جسے دیکھ بھائی تھوڑا خوفزدہ ہوا تو کوئی آواز آئی کہ اپنا تعویذ پکڑ کر سات بار یَاقَہَّارُ  پڑھو یہ جل جائے گا۔ بھائی نےصرف پانچ مرتبہ ہی پڑھا تھا کہ وہ کتا جل گیا اور جب اس کی آنکھ کھلی تو تعویذ اسی طرح اس کےہاتھ میں تھا۔ اس کے بعد گھر میں کافی سکون آگیا ہے۔یَاقَہَّارُ کا نقش آخری حصہ میں  ملاحظہ فرمائیں۔ (شعیب)۔

سورۂ اخلاص سے نقاہت دور:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! کسی کے ذریعے سے تین سال پہلے عبقری ملا اور آپ کے بارے میں سنا۔ اس سے پہلے مجھے دو مرتبہ ہارٹ اٹیک ہوا پھر اینجیو پلاسٹی کے بعد میں خیریت سے گھر آگیا‘ ساتھ ہی شوگر بھی ہوگئی ابھی تک ان بیماریوں کی دوائیں کھارہا ہوں۔ اپنی معذوری کی وجہ سے سارا دن کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے ساتھ گزرتا ہے‘ میں نے میگزین سے دیکھ کر انٹرنیٹ پر عبقری کی ویب سائٹ کھولی اور چند شمارے پڑھے اور درس بھی سنے‘ مجھے اتنا سکون ملا کہ میں نے سب میگزین ڈاؤن لوڈ کرکے رکھ لیے۔علامہ لاہوتی پراسراری کا مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں سے میں نے سورۂ اخلاص والے نفل شروع کیے جس میں دونوں رکعت میں سورۂ اخلاص کی تسبیح پڑھنی ہوتی ہے اور نفل کے بعد گیارہ بار سجدے میں اور گیارہ بار بیٹھ کر سورۂ اخلاص پڑھنی ہوتی ہے۔ میں نے تقریباً ایک ماہ یہ عمل کیا تو ایک ماہ کے دوران ہی میں نے اپنی حالت میں واضح فرق محسوس کیا اور جو پہلے میں بغیر سہارے کے اٹھ نہیں سکتا تھا اب بڑی آسانی سے اٹھ جاتا اور بیٹھ بھی جاتا ہے‘ جسم میں ایک چستی سی آگئی ہے پہلے والی کمزوری و نقاہت ختم ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ میں نے علامہ صاحب کا ایک اور عمل وَلَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی﴿والضحیٰ۵﴾ بھی کھلا پڑھنا شروع کردیا جس سے میری حالت میں مزید بہتری آئی ہے۔ (محمد عاقب‘ لاہور)۔

وظیفہ سے فرسٹ پوزیشن:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو تاحیات سلامت رکھے‘ آمین! عبقری رسالہ ہم لوگ تقریباً تین یا چار سال سے پڑھ رہے ہیں او ر اس رسالے سے اتنا فائدہ اٹھایا ہے جو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ عبقری میں موجود علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا کالم ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ تو ہم سب گھر والے شوق سے پڑھتے ہیں بلکہ جیسے ہی رسالہ آتا ہے سب کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ پہلے ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ والا کالم پڑھے۔ ہماری ڈھیر ساری دعائیں آپ کیلئے اور علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کیلئے ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ دونوں کا سایہ امت محمدیہﷺ کے اوپر ہمیشہ رکھے۔ (آمین)میں نے علامہ لاہوتی صاحب کا وظیفہ محمد رسول اللہ  جوکہ اگر رمضان میں شروع کیا تو دس لاکھ مکمل کرنا ہے جب کبھی بھی تو 2014ء کا رمضان جو گزرا ہے تب میں نے پہلے روزے والے دن سے ہی محمد رسول اللہ والا عمل شروع کردیا تھا اور آج جب میں آپ کو خط لکھ رہی ہوں تو ماشاء اللہ میرا ساڑھے انیس لاکھ کلمہ ہوگیا ہے۔ محترم حضرت حکیم صاحب! میں نے یہ کلمہ ایم اے میں بہت اچھے رزلٹ کی نیت سے شروع کیا جب کلمہ ساڑھے تیرہ لاکھ ہوا تھا تب میرا ایم اےکا رزلٹ آیا تھا‘ میں جوفیل ہونے کی پوری توقع کرکےبیٹھی ہوئی تھی الحمدللہ میں فرسٹ ڈویژن میں پاس ہوگئی‘ جتنا بھی اللہ کا شکر ادا کروں کم ہے۔ آخر میں آپ کیلئے اور حضرت علامہ لاہوتی پراسراری کیلئے ڈھیر ساری دعائیں اللہ نے آپ دونوں کو ہم جیسے غریب لوگوں کی مدد کیلئے وسیلہ بنا کر بھیجا ہے۔ (عمارہ خان)۔

محمد رسول اللہ منہ سے نکلا اور!:۔

مکرمی عزت مآب حضرت علامہ لاہوتی پراسراری صاحب السلام علیکم! امید ہے  خیریت سے ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ ہمارے سروں پر تادیر قائم رکھے۔ میں نے اپنے مسائل کے حل کیلئے آپ کے کالم سے وظیفہ محمدرسول اللہ پڑھنا شروع کیا وہ بھی ایسے کہ ایک دن عجیب معاملہ ہوا۔ ایک دن اچانک جمعرات کے روز میرے منہ سے محمدرسول اللہ نکلا اور میں نےمحبت‘ توجہ سے پڑھنا شروع کردیا۔ اس دوران پڑھتا رہا‘ مسلسل دعائیں کرتا رہا‘ حتیٰ کہ اسی طرح اچانک جب میں تقریباً ساڑھے تین لاکھ مرتبہ اندازاً پڑھ چکا تھا کہ میرے سر کے اگلے حصے میں بوجھ سا محسوس ہونا شروع ہوگیا میرے دل میں آیا کہ وظیفہ چھوڑ دینا چاہیے لیکن حیرت انگیز طور پر اس کے بعد الجھے ہوئے معاملات سلجھنے لگے‘ الحمدللہ! سرکاری ملازمتوں کے علاوہ بھائی نے باہر کیلئے اپلائی بھی کیا‘ اس حوالے سے ایک ماموں نے ابوظہبی سے ازخود فون کیا کہ سکیورٹی کے ویزہ کیلئے میں ٹرائی کروں گا۔ میری نوکری کے واضح دروازے کھلنا شروع ہوگئے ہیں۔اس کے علاوہ میں نے مشاہدہ بھی کیا کہ ا س دوران دو اپنے رشتے داروں جو کہ باہر کے ویزہ کیلئے اپلائی کررہے تھے اور ان کے کام سالوں سےا ٹکے ہوئے تھے ان کیلئے دعا کی حیرت انگیز طور پر دونوں باہر سیٹل ہوگئے یہ یقیناً آپ کی دعا اور محمدرسول اللہ کا کمال ہے۔(رضوان احمد‘ باغ‘ آزادکشمیر)۔

گھر سے ڈھانچے نکل کر بھاگ گئے:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بڑے شوق سے پڑھتی ہوں اور اس میں بتائے ہوئے نسخہ جات اور وظائف بھی کرتی ہوں‘ نیٹ پر درس بھی سنتی ہوں اللہ کاشکر ہے کہ بہت فائدہ ہورہا ہے۔میں اپنے گھریلو مسائل کے حل کیلئے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے کالم سے   یَاقَہَّارُ  والا وظیفہ بھی پڑھتی ہوں اس کی برکت سے میں نے گھر میں سے ڈھانچوں والی بُری شکل کی چیزیں نکلتی ہوئی دیکھیں۔جب سے یہ چیزیں گھر سے نکلی ہیں گھر میں سکون آگیا ہے۔ (سیدہ راشدہ)۔

یاقہار نے برائی کی دلدل سے نکال دیا:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا بھائی اپنے ایک دوست کے ساتھ گھومتا تھا‘ بتاتا چلوں کہ میرا بھائی شادی شدہ ہےاور اس کے پانچ بچے ہیں۔ اُس دوست نے میرے بھائی کو ایک عورت کا نمبر دیا۔ میرا بھائی اپنے بیوی بچوں کو چھوڑ کر اس عورت کے ساتھ دوسرے شہر چلا گیا پتہ نہیں اس عورت نے کیا کردیا کہ صرف اس کے ساتھ بات کرتا اور بغیر نکاح کے اس کے ساتھ رہتا اور یہ ناجائز تعلقات چودہ ماہ تک چلے۔ جب بھی اس سے بات کرنے جاؤ تو آگے سے یہی کہتا کہ میرادماغ کام نہیں کرتا۔ میں نے اس کیلئے علامہ لاہوتی پراسراری کے کالم ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ سے   یَاقَہَّارُ  کا تھال میں پاؤں رکھ کر کرنے والا عمل صبح و شام کیا۔اب الحمدللہ وہ اس عورت سے بدظن ہورہا ہے اور واپس گھر آنے کی بات کررہا ہے۔ یہ وظیفہ اس کی بیوی بھی کررہی ہے۔ انشاء اللہ عنقریب وہ گھر واپس آجائے گا۔یاقہار کا تھال میں پاؤں رکھ کر کرنے والا خاص عمل آخری حصے میں  ملاحظہ فرمائیں۔(پوشیدہ)۔

وظیفہ پڑھا اور نوکری مل گئی۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری بڑے شوق سے پڑھتی ہوں اور اس میں موجود وظائف لوگوں کو بتاتی بھی ہوں اور خود بھی کرتی ہوں۔ میرے چچا کافی عرصہ سے بے روز گار تھے میں ان کی نوکری کیلئے ہر روز رات کو نماز عشاء کے بعدایک مرتبہ سورۂ طٰہٰ پڑھتی پھر سارے کاموں سے فارغ  ہوکر علامہ لاہوتی پراسراری کا بتایا ہوا وظیفہ اَسْتَغْفِرُاللہَ الْعَظِیْم جوکہ طاق راتوں میں ستر منٹ تک اپنے چچا کی نوکری کی نیت کرکے پڑھا۔میں نے یہ انیس طاق راتوں تک ہی کیا تھا کہ میرے چچا کو بہترین نوکری مل گئی۔آپ کا درس میں نیٹ پر سنتی ہوں ‘ سن کر بہت سکون ملتا ہے۔ (ض،ر)۔
گھر اجڑتے اجڑتے ایسے بستے ہیں:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! دنیا کی ساری دعائیں آپ کیلئے اللہ پاک آپ کو اتنا اتنا اتنا نوازیں کہ آپ پر بارش کی طرح رحمتیں برسیں۔ میری دوست کے گھریلو حالات کافی عرصہ سے بہت زیادہ خراب تھے‘ یہاں تک کہ بات طلاق تک پہنچ چکی تھی‘ ہر چیز فائنل ہوچکی تھی‘ تو میں نے اس کو حضرت علامہ لاہوتی پراسراری کا ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ مضمون میں دیا گیا وظیفہ اَسْتَغْفِرُاللہَ الْعَظِیْم جو کہ صرف طاق راتوں میں سترمنٹ تک لگاتار پڑھنا ہوتا ہے بتایا۔ وہ چونکہ پہلی ہی بہت زیادہ دکھی تھی تو اس نے نہایت یقین، توجہ اور زاری کے ساتھ صرف دو ہفتے پڑھا تو اس کا گھر اجڑتے اجڑتے بس گیا اس کا شوہر جو کہ اس کو صرف طلاق دینے کی بات کرتا تھا خود آکر عزت کے ساتھ گھر لے گیا۔(پوشیدہ)۔

بیٹیوںکے بہترین جگہوں پر رشتے کروانے کا وظیفہ:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ رب العزت آپ کو‘ حضرت علامہ لاہوتی پراسراری اور عبقری کے سارے عملے کو دنیا و آخرت میں جزائے عظیم عطا فرمائے ۔ آمین! میری بیٹی کا رشتہ نہیں ہورہا تھا جس کی وجہ سے میں بہت زیادہ پریشان تھی‘ میں نے علامہ لاہوتی پراسراری کے کالم ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ سے یَاقَہَّارُ  کا عمل کیا ۔ اول و آخر گیارہ بار درود ابراہیمی اور گیارہ سو بار  یَاقَہَّارُ صبح و شام پڑھناتھا۔ یہ عمل میں نے صرف ایک ماہ ہی کیا کہ اللہ نے بچی کا رشتہ بہترین جگہ پر کروا دیا۔اس کے علاوہ افحسبتم کا عمل کرنے سےیعنی سات بار اذان اور سات بار سورۂ مؤمنون کی آخری چار آیتیں پڑھ کراپنے کانوں کا تصور کرکے کندھوں پر دم کرنے سے میری بچیوں کا رزلٹ سوفیصد کامیاب رہا۔ (ام معاویہ‘ سرگودھا)۔
 مجھ پر جادو ٹونہ کا اثر نہیں ہوتا:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے اور آپ کے تمام نیک کاموں میں آپ کیلئے غیب سے آسانیاں فرمائے۔ آمین! میں عرصہ تقریباً پانچ سال سے عبقری کا قاری ہوں‘ ہر جمعرات کو درس میں بھی شرکت کرتا ہوں۔ میں عرصہ گیارہ سال سے مختلف مقدمات میں الجھا ہوا ہوں‘ میں حق پر ہوں اور مخالفین کی لاکھ کوشش کے باوجود وہ کامیاب نہیں ہورہے۔ وہ لوگ چند سالوں سے مجھ پر کافی قسم کے سفلی عملیات کروا چکے ہیں مگر علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے بتائے ہوئے وظیفےیَاقَہَّارُ  کے مسلسل ورد نے مجھے ان سےبچایا ہوا ہے اور ان کا ہر وار خالی جاتا ہے۔ مجھے مختلف خبریں ملتی ہیں کہ آج انہوں نے فلاں عملیات والے سے تم پر بہت بڑا جادو کیا ہے مگر میں   یَاقَہَّارُ  ہروقت پڑھتا رہتا ہوں اور صبح و شام اول وآخر گیارہ بار درودابراہیمی کے ساتھ گیارہ سو مرتبہ   یَاقَہَّارُ  پڑھتا ہوں۔ یہ عمل مجھے ان کی چالوں سے بچائے رکھتا ہے۔ (ا۔ج)۔

گھر میں پیسے کی ریل پیل اور برکت کا عمل:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کے رسالے کی قاری ہوں‘ ہر ماہ شدت سےعبقری رسالے کا انتظار رہتا ہے۔ آپ کے درس بہت ہی اچھے ہوتے ہیں۔ میں نے عبقری رسالے میں سے پڑھ کر  یَاقَہَّارُ  اور کلمے کے نصاب کا عمل شروع کیا۔ کلمے کا ایک نصاب سترہزار کا میں نے مکمل کرلیا ہے‘ دوسرا ابھی تیس ہزار ہوا ہے اور  یَاقَہَّارُ  کا عمل مسلسل کثرت کے ساتھ جاری ہے۔ جب سے یہ عمل کررہی ہوں۔ کلمہ اور  یَاقَہَّارُ  پڑھنے سے ہمارے کاروبار میں بہت بہتری آئی ہے‘ گھر میں برکت ہوئی‘ رزق کی فراوانی ہوگئی۔ میرے شوہر جو ہروقت الجھے الجھےرہتے‘ وہ بڑے اچھے طریقے سے بات کرنا شروع ہوگئے ہیں۔محترم حکیم صاحب! مجھے گرمی بہت لگتی تھی‘ میں نے ٹھنڈی مراد شروع کی تو اس دوائی نے تو کمال ہی کردیا۔ میرے پٹھوں کی تکلیف اور اعصابی کمزوری کی وجہ سے سردرد کی تکلیف جس کی وجہ سے مجھے بار بار گولیاں کھانی پڑتیں تھیں اور یورک ایسڈ‘ جسم کی دردیں سب دور ہوگئیں۔ گیس اور معدے کی پرابلم کی وجہ سے جسم پر ورم تھا اور پیٹ بہت بڑھ گیا تھا وہ سب ٹھیک ہونا شروع ہوگیا ہے۔ (ا۔ا)۔

یاقہار نے گھر کو خوشیوں کا گہوارہ بنادیا:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کے رسالہ کے مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ جو کہ علامہ لاہوتی پراسراری صاحب لکھتے ہیں اس میں ایک ورد درج تھا  یَاقَہَّارُ ۔ میں نے اپنی والدہ کو بتایا تو انہوں نے یہ ورد روزانہ پڑھنا شروع کردیا۔ وہ ہر نماز کے بعد دو سو مرتبہ پڑھتی۔ ہر رات کو سونے سےپہلے بھی لاتعداد مرتبہ پڑھ کر سوتیں۔ اس ورد سے ہمارا بہت بڑا مسئلہ حل ہوگیا۔ تقریباً تین سال سے ہماری دکان کا مسئلہ تھا جب بھی دکان کے مالک سے بات کرتے تو وہ روزانہ قیمت بڑھا دیتا تھا ہم سب گھر والے بہت زیادہ پریشان تھے۔ پھر ہمارے گھر عبقری رسالہ آیا توہم نے اس سے بہت فیض پایا تو  یَاقَہَّارُ  کے پڑھنے سے ہمیں دکان مل گئی۔ اب میرے ابو ماشاء اللہ بہت خوش ہیں اور میری امی اور ہم سب گھر والے بہت خوش ہیں۔ یہ سب کچھ اس عبقری رسالے کی وجہ سے ہوا اوریَاقَہَّارُ   کے ورد نے تو ہماری زندگی بدل دی ہے۔ اس ورد نے تو ہمارے گھر کو خوشیوں کا گہوارہ بنا دیا ہے۔ ہم نے سب کو یہ ورد پڑھنے کو بھی کہا‘ انہوں نے اس کو مسلسل پڑھنا شروع کردیا ہے اور میری قارئین سے بھی درخواست ہے کہ وہ بھی اپنے مسائل کے حل کیلئے اس ورد کو مسلسل پڑھیں اور عبقری کو دعائیں دیں۔ (محمد زبیرنواز‘ پشاور)۔

یَاقَادِرُ یَانَافِعُ سے جان بچ گئی:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری شادی کے چار ماہ بعد حمل ٹھہرا تو ماہانہ چیک اپ کروانے میں کوتاہی ہوگئی۔ جب چوتھا ماہ شروع ہوا تو میں لیڈی ڈاکٹر کے پاس گئی تو اس نے کہا کہ آپ کا بچہ تو صرف ایک ہفتہ گروتھ پاکر ختم ہوچکا ہے اور آپ چار ماہ بعد چیک کروانے آرہی ہیں اگر آج کل میں D&Cنہ کروائی تو اتنی بلیڈنگ ہوگی کہ جان کے لالے پڑسکتے ہیں۔ لیڈی ڈاکٹر خود بھی حیران تھی کہ تم اتنے عرصے تک ٹھیک کیسے رہی۔ تو میں نے اسے بتایا کہ میں حمل کےپہلے دن سے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا وظیفہ یَاقَادِرُ یَانَافِعُ سارا دن کھلا پڑھتی رہی ہوں۔ بے شک اسی وظیفے نے میری جان بچائی مگر چونکہ بچہ کی زندگی اللہ کے ہاں نہیں لکھی گئی تھی اس لیے اسے ضائع کرانا پڑا۔ جبکہ مجھے اس کا کچھ بھی نقصان نہ ہوا۔ میری قارئین سے ایک گزارش ہے کہ پہلا بچہ خربوزے کی مانند ہوتا ہے اس کی خوشبو دور دور تک جاتی ہے‘ میرا بچہ بھی لوگوں کی نظروں میں آگیا کیونکہ جب حمل ٹھہرا تو پورے خاندان میں شور مچا دیا گیا کہ حمل ٹھہر گیا ہے۔ میری گزارش  یہ ہے کہ ایسی باتوں کو صرف گھر تک محدود رہنا چاہیے۔ ورنہ اکثر نقصان ہوتا ہے۔۔(پوشیدہ)۔

کلمے کا فیض:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ کریم آپ کو بہت ہی زیادہ رحمت‘برکت‘ عزت‘ شہرت عطا فرمائے۔ آپ کے ذریعے سے ہم جیسے کتنے ہی دکھی انسانوں کا بھلا ہوتا ہے۔ عبقری کی جتنی بھی تعریف کروں کم ہے جس نے لوگوں کے چھپے راز‘ چھپے دکھ ظاہر کرنے کا موقع دیا جس سے لوگوں کو دلی سکون ملنے لگا‘ ان لوگوں میں میں بھی شامل ہوں اورعبقری کی جان علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کو میرا دل کی گہرائی سے سلام عرض ہے۔میں پچھلے دو سال سے عبقری کی قاری ہوں اور علامہ صاحب کے وظائف سے خوب خوب فائدہ اٹھاتی ہوں۔ ایک دو بار خواب میں جنات سے مقابلہ ہوا تو کوئی مجھے کہتا ہے کہ حکیم صاحب اور علامہ صاحب نے جو لاالہ الا اللہ کا ورد بتایا تھا وہ کرو تو حیرت انگیز طور پر میں غالب آجاتی ہوں جب بیدار ہوئی تو میری زبان پر کلمے شریف کا ورد تھا۔ ایک بار مجھے کسی نے خواب میں کہا کہ جتنے بھی لوگ علامہ صاحب کے وظائف پڑھتے ہیں ان سب کو بلایا ہے تم بھی چلو تو میں کہتی ہوں مجھے تو پتہ نہیں وہ کہاں رہتے ہیں؟ کہنے والے نے کہا تم فلاں شہر کی پہاڑیوں میں چلی جاؤ وہاں سے تمہیں خود لے جائیں گے۔ حضرت حکیم صاحب! اسی طرح میرے دل سے آپ لوگوں کیلئے بہت خلوص اور محبت ہے۔ اللہ قبول فرمائے‘ آمین ثم آمین۔ عبقری کے وظائف اور ٹوٹکے میں استعمال کرتی رہتی ہوں اور بہت فائدہ حاصل کرتی ہوں۔ (پوشیدہ)۔

کالاجادو ختم۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں اورمیرے سب گھر والے آپ کا رسالہ عبقری بہت شوق سے پڑھتے ہیں اور اس میں سے بہت سی چیزیں آزماتے بھی رہتے ہیں۔ محترم حضرت حکیم صاحب! آپ نے اپنی تحریروں میں ناک اور ناف میں تیل لگانے کا ذکر کیا‘ یہ نہایت ہی فائدے کا سبب ہے۔ میں کچھ دنوں سے ناف اور ناک میں تیل لگارہی ہوں جس سے میرے دن رات بہت سکون سے گزررہے ہیں۔محترم حضرت حکیم صاحب! ہمارے گھر اور گھروالوں پر کئی سالوں سے کالاجادو ہے جس کے اثرات شاید اب بھی تھوڑے سے ہیں۔ میرے ساتھ ایک مسئلہ یہ بھی تھا کہ میں بچپن سے بہت زیادہ ڈرتی تھی‘ اکثر رات کو چیخیں مار کر اٹھ بیٹھتی تھی۔ اس لیے ہم سب گھر والوں نے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا عبقری میں بتایا ہوا وظیفہ   یَاقَہَّارُ  پڑھنا شروع کردیا۔ اس کا سوا لاکھ بھی ایک بار مکمل کیا اور اس کے علاوہ بھی میں اور میرے والد‘ والدہ ہر روز گیارہ سوبار صبح اور گیارہ سو بار شام کو پڑھتے۔ اول وآخر سات سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ۔ اس سے ہمارے گھر میں بہت سکون آگیا ہے‘ میرا ڈرنا اب نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 997 reviews.