Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کی خصوصی تحریریں

ماہنامہ عبقری - نومبر 2008ء

قارئین کے لیے محمد نعمان احسن ،ڈسکہ کے مشاہدات اور آزمودہ عملیات آیة الکرسی کا عمل یہ عمل میں نے مولانا مسعود اظہر کی کتاب میں پڑھا اور اللہ کی توفیق سے عمل بھی کیا۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے فوری شفا نصیب فرمائی۔ بڑا ہی زبردست عمل ہے، جادو، ٹونے شیطانوں کے اثرات، آسیب کے لیے مجرب ہے اور ہر قسم کے ذہنی دباﺅ کے لیے آزمودہ: اول درود شریف :3 دفعہ ، سورئہ فاتحہ : 3 دفعہ آیةالکرسی : 3 دفعہ ، سورئہ اخلاص :3 دفعہ سورئہ فلق : 3 دفعہ ، سورئہ والناس :3 دفعہ آخر میں درود شریف :3 دفعہ پڑھ کر دونوں ہاتھوں میں پھونک مار کر سامنے چہرے پر سے شروع کرکے پورے جسم پر جہاں پر آپ کا ہا تھ جائے پھیر لیں،ان شاءاللہ فوری اثر ہو گا۔ پانی پر پھونک مار کر بھی پئیں اور مریض کو بھی پلائیں۔ بعض مشائخ اس میں سورئہ الکافرون کا بھی اضافہ فرماتے ہیں۔ ہر قسم کے جادو اور پریشانیوں کے لیے نمازِ فجر اور مغرب کے بعد سورئہ بقرہ کی آخری آیات یعنی آخری رکوع3مرتبہ بعد سورئہ توبہ کی آخری دو آیات 21مرتبہ اول آخر 7 دفعہ درود شریف پڑھیں، اللہ تعالیٰ سے دعا کریں، بارہا کا آزمودہ نہایت مجرب ہے۔ شیطانی اثرات، آسیب،جادو کے توڑ کا حتمی علاج ہے۔ شفاءیابی کے لیے صبح نماز فجر اور نماز مغرب کے بعد اول آخر درود شریف 3مرتبہ، سورئہ فلق 11مرتبہ، سورئہ والناس 11مرتبہ، پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر پھونک مار کر پورے جسم پر پھیر لیں۔ جب یہ عمل کیا اللہ پاک نے مجھے شفا نصیب فرمائی۔ کم از کم 90 دن کریں۔ آسیب زدہ کا آزمودہ، فوری اثر والا عمل مریض کے داہنے کان میں اذان دیں اور بائیں کان میں اقامت کہیں فوری عمل ہوگا۔ بارہا کا میرا خود آزمودہ ہے۔ اس کو اوپر والے عمل کے ساتھ آیة الکرسی والے عمل کے ساتھ ملا کر کریں تو اور بھی زیادہ اثر کرتاہے۔ چار زبردست آیات اللہ تعالیٰ نے اپنے خصوصی فضل و کرم سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اوپر اپنے عرش سے 4آیات خصوصی طور پر اتاری تھیں۔ یقین کا مل، توجہ دھیان سے پڑھنے سے اللہ تعالیٰ کا خصوصی فضل و کرم ہو جاتا ہے۔ ہر مسئلہ کے لیے مکمل توجہ سے پڑھیں۔ رضی اللہ عنہ 1۔ سورئہ فاتحہ ........ہر قسم کی بیماری یا حاجت کے لیے پڑھیں (نمازِ فجر کی سنت اور فجر کے فرض کے درمیان) اول آخر 11 مرتبہ درود شریف41 مر تبہ بِس ±مِ اللّٰہِ الرَّح ±مٰنِ الرَّحِی ±م کی میم کے ساتھ سورئہ فاتحہ ملا کر41دن پڑھیں۔ 2۔ سورئہ بقرہ کی آخری دو آیات........ 21مرتبہ اول آخر درود شریف3مرتبہ ہر قسم کی پریشانی کے لیے، توبہ کے لیے ،اللہ تعالیٰ کی مدد لینے کے لیے پڑھیں۔ 3 ۔آیة الکر سی (100مرتبہ نمازِ عشاءکے بعد تنہائی میں لائٹ بند کرکے پڑھیں) ہر قسم کے آسیب، جادو، ٹونہ وغیرہ کے اثرات رفع کرنے کے لیے پڑھیں۔ 4 ۔ سورئہ کوثر........ ہرقسم کے دشمن سے پناہ کے لیے اوپر والے عمل نمبر2 اور 3 کیے ہوئے ہیں۔ ایک نومسلم انگریز خاتون کا واقعہ تھا۔ اس کے خاوند کو کینسر ہو گیا تھا۔ ڈاکٹر نے اس کو لاعلاج قرار دے دیا تھا۔ اس کے ہمسائے میں ایک مسلمان خاندان آباد تھا۔ انہوںنے ان کو یہ وظیفہ یا عمل بتایا تھا۔ اللہ کے فضل وکرم سے اس کے خاوند کی حالت چند دن بعد ہی بہتر ہوگئی۔ وہ اس کو دکھانے ڈاکٹروں کے پاس لے گئی۔ ڈاکٹروں نے اس کا بلڈ ٹیسٹ کیا تو حیران رہ گئے کہ اس کے ٹیسٹ کے اندر بہتری کی علامات پائی گئیں ہیں۔ انہوں نے خاتون سے دریافت کیا کہ ہم نے مکمل چیک کرنے کے بعد اس کو لاعلاج قرار دے دیا تھا۔ اب تم اس کو کونسی دوائی کھلا رہی ہو۔ خاتون نے جواب دیا کہ میں اس کو دوائی نہیں بلکہ اللہ پاک کا کلام پڑھ کر پانی پر پھونک مار کر پلا رہی ہوں۔ ڈاکٹروں نے مطالبہ کیا کہ کیا تم وہ پانی ہمیں لا کر دکھا سکتی ہو۔ تو خاتون نے ان کے ساتھ وعدہ کیا کہ ہاں کل جب میں صبح اس عمل کو کروں گی، تو پانی خاوند کو پلانے کے بعد تھوڑا سا بچا کر لے آﺅں گی۔ اگلے دن حسبِ وعدہ وہ خاتون پانی لیکر ڈاکٹروں کی ٹیم کے پاس پہنچ گئی۔ ڈاکٹروں نے اس پانی کا لیبارٹری ٹیسٹ کیا اللہ کی توفیق سے اس پانی میں کینسر کو ختم کرنے والے جراثیم پیدا ہو چکے تھے۔ اللہ کے فضل وکرم سے اس خاتون کے خاوند کو شفا نصیب ہو گئی۔ خاتون کہتی ہے کہ جب میرے خاوند کو ڈاکٹروں نے جواب دیا تو میں بہت زیادہ پریشان تھی کہ ہمسائے میں رہنے والے مسلمان خاندان کے سربراہ نے پریشانی کے بارے میں پوچھا تو خاوند کی کیفیت کے بارے میں بتایا ۔ بھائی صاحب نے مجھے اسلام کی تعلیم دی ،اللہ پر بھروسہ کرنے کا کہا، ساتھ مسلمان ہونے کی دعوت دی، میں اللہ کی توفیق سے مسلمان ہوئی پھر انہوں نے یہ عمل مجھے بتایا اور عرض کیا کہ یقین کامل کے ساتھ پڑھیں۔ اللہ کے فضل وکرم سے اس کی دی ہوئی توفیق سے عمل کے بعد میں اللہ تعالیٰ سے گڑگڑا کر خاوند کی صحت یابی کے لیے دعا مانگتی تھی ۔ اللہ پاک نے خصوصی فضل کیا اب میرا خاوند بالکل ٹھیک ہے۔ حل المشکلات کے لیے نہایت مجرب ہے (1) میں نے قدرت اللہ شہاب کی کتاب شہاب نامہ میں سے دو عمل پڑھے اور عمل بھی کیا اللہ کے فضل سے ان کے اثرات بھی ظاہر ہوئے۔ اوّل گیارہ دفعہ درود شریف پڑھیں پھر سورئہ مزمل پڑھیں جب آیت نمبر9 ”رَبُّ المَشرِقِ وَ المَغرِب “ پر پہنچیں تو پوری آیت پڑھ کر 41 مرتبہ ”حَسبُنَااللّٰہُ وَ نِعمَ الوَکِیلُ o“ پڑھیں پھر باقی کی سورئہ مکمل پڑھیں۔ اس کو اگر ہو سکے تو11مرتبہ روزانہ کسی ایک ٹائم پڑھیں۔اگر نہ پڑھ سکیں تو 3,5,7,9 مرتبہ پڑھ کر دعا کریں۔ اللہ پاک آسانی کرے گا (ان شاءاللہ)۔ میں نے خود آزمایا ہوا ہے۔ (2) دوسرا عمل جو میں نے شہاب نامہ میں پڑھا اور عمل بھی کیا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہترین پایا۔ قبولیت دعا اور ہر قسم کی مشکل کے لیے۔ اول درود شریف 7دفعہ پھر سورئہ یٰسین پڑھیں ۔جہاں یہ لفظ ”مبین“آئے وہاں 9مرتبہ سورئہ فاتحہ پڑھیں۔ سورئہ فاتحہ پڑھ کر پھر دوبارہ سورئہ یٰسین شروع سے شروع کریں۔ ہر لفظ مبین کے بعد 9مرتبہ سورئہ فاتحہ پڑھیں اس طرح 7مرتبہ لفظ ”مبین“ آئے گا اور آپ 8مرتبہ سورئہ یٰسین بسم اللہ کے ساتھ پڑھیں گے۔ آخر میں 7دفعہ درود شریف پڑھ کر دعا کریں۔ اللہ کے فضل و کرم سے اللہ پاک سے خصوصی رحمت ہو گی۔ آزمودہ ہے۔ کاروبارکے لیے میں اللہ کی توفیق سے کاروباری سلسلے میں سری لنکا گیا ہوا تھا۔ وہاں پر مارکیٹ میں مال بیچنے میں بڑی مشکل ہو رہی تھی۔ گاہک ملتا تھا ریٹ نہیں ملتا تھا۔ریٹ ملتا تھا تو ادھار کی بات ہوتی۔ فون پر والدہ محترمہ سے بات ہوئی تو انہو ں نے نماز فجر اور عصر کے بعد اول آخر درود شریف کیساتھ 71 مرتبہ سورئہ النصر پڑھنے کا ارشاد فرمایا۔ عمل شروع کیا تو اللہ کے فضل سے آسانیا ں پیدا ہوتی گئیں۔ مولانا مسعود اظہر کی کتاب میں پڑھا کہ سورئہ فلق کثرت سے پڑھنے والے پر روزی بارش کی طرح برستی ہے۔سورئہ فلق 121بار اور سورئہ النصر کو 121بار اوّل و آخر درود شریف 11,11 مرتبہ پڑھنا عجیب اثرات کا حامل ہے۔ رزق کیلئے آزمودہ ہے۔جمعہ کی نماز فرضوں کے بعد بحالت تشہد میں پورے خشوع کے ساتھ اول آخر 7مرتبہ درود شریف پڑھ کر 70 مرتبہ یہکلمات پڑھیں۔ ”اَلمُعطِی ھُوَ اللّٰہُ “ پڑھ کر دعا کریں ا ن شاءاللہ عجیب تاثیر دیکھیں گے۔ آزمودہ ہے، مجرب ہے، کم از کم 7جمعہ تک کریں۔ ہر قسم کے بخار کے لیے اول آخر 5مرتبہ درود شریف پڑھ کر 21 مرتبہ یہ آیت ”قُلنَا یٰنَارُ کُونِی بَردًاوَّ سَلٰمًا عَلٰی اِبرٰہِیمَ “ (سورئہ الانبیا ءآیت نمبر 69) پڑھ کر د م کر یں اور پانی پر پھونک مار کر پانی پلا دیں۔ ان شاءاللہ کرم ہو گا ۔ ہر قسم کی حاجت کے لیے ہر قسم کی حاجت کے لیے بہت سریع الاثر عمل آزمودہ ہے۔ اول آخر 3 دفعہ درود شریف 111 مرتبہ پارہ نمبر20 آیت نمبر24 پڑھ کر دعا کریں۔ ان شاءاللہ ہر طرح کی حاجت پوری ہو گی۔ کاروبار، دکان میں برکت، ہر قسم کی حاجت کے لیے یہ والا عمل خود کیا، اللہ کے فضل سے کام ٹھیک ہوا۔ ہمت بڑھی، ذہنی دباﺅ سے چھٹکارا حاصل ہوا۔ اتوار والے دن سورج نکلنے کے بعد کاروبار والی جگہ پر 2نفل حاجت پڑھیں۔ بعداز نماز اول آخر 11مرتبہ درود شریف، پھر سورئہ یٰسیناس طرح پڑھیں کہ ہر لفظ میبن پر پہنچ کر دوبارہ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم کے ساتھ سورئہ یٰسین پڑھیں اس طرح آپ 8 مرتبہ شروع سے سورئہ یٰسین کو پڑھیں گے۔ اس کے بعد 41 مرتبہ آیة الکرسی بِسمِ اللّٰہ کے ساتھ پڑھیں۔ آخر میں 11مرتبہ درود شریف پڑھ کر پانی پر دم کرکے کاروبار والی جگہ پر ہر کونے دیوار پر چھڑکیں۔ خیال رہے کہ پانی نیچے نہ گرنے پائے، سرنج میں بھر کر احتیاط سے چھڑکیں۔ (کم از کم 5 یا7اتوار کریں) گھر میں بھی پڑھنے سے اس کے اچھے اثرات ظاہر ہوں گے۔ ترتیب یہی ہو گی۔ دشمن کے شر کو ختم کرنے کے لیے سورئہ القارعة اس طرح لکھیں جو لفظ بھی لکھیں وہاں سے سورئہ پوری پڑھیں، جیسا کہ القارعة لکھیں گے، پوری سورة پڑھیں پھر مالقارعة لکھیں گے آگے سے پوری سورئہ پڑھیں گے۔ پیچھے لکھے ہوئے لفظ کو چھوڑ کر آگے پڑھتے جائیں۔ سورئہ مکمل ہونے پر نیچے حالات لکھ دیں۔ مثلاً آدمی کا نام آگے والدہ کا نام پھر (فلاں بن فلاں) دوسرے آدمی کا نام والدہ کا نام (فلاں بن فلاں) نیت کریں اور نام لیکر پھر ان دونوں کے درمیان دشمنی کی بابت پڑھ کر پھونک مار کر بند کر دیں اور اس کووزن کے نیچے دبا دیں۔ جا دو، ٹونہ، آسیب واپس جائے، دشمن منہ کی کھا ئے ،گھرمیں بے برکتی ختم کرنے کے لیے نمازِ عشاءکے بعد گھر آئیں۔ ایک تاریک کمرے میں جائے نماز بچھا کر پانی کا گلاس سامنے رکھ کر اوّل 11دفعہ درود شریف بعد میں 100مرتبہ آیة الکرسی، آخر میں 11دفعہ درود شریف پڑھ کر پانی پر دم کر کے پئیں اور ہاتھوں پر پھونک مار کر پورے جسم پر پھیر لیں۔جادو،ٹونہ اور آسیب کیلئے آزمودہ ہے ۔ اللہ کے فضل سے اس کی بڑی عجیب تاثیر ہے۔ دشمن ناکا م ہوں گے عمل مدت 11دن۔ فرق کم ہو تو 21 دن کریں۔ دار چینی کا ٹوٹکہ ڈیڑھ پاﺅ پانی میں 2عدد لونگ 1چمچ پسی ہوئی دار چینی ڈال کر اُبال لیں۔بعد میں حسبِ ذائقہ شہد ڈال کر پئیں۔ صبح نہار منہ شام 4بجے ۔دن میں 2مرتبہ پئیں۔ کمزوری، قوت باہ کے لیے انتہائی مفید ہے۔ میں نے خودیہ استعمال کیا ہے مجھے کمزوری کیلئے بہت فائدہ مند ثابت ہوا۔یہ ٹوٹکہ مجھے ڈاکٹر اسد صاحب ایم بی بی ایس لاہور نے بتایا تھا۔ انتہائی سخت حالات میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے، گھر میں برکت کے لیے بھی آزمودہ ہے میں نے خود یہ عمل کیا ہے۔ میرے اوپر بہت سخت حالات آئے لیکن اللہ کے فضل و کرم سے، اللہ پاک کے کلام کی برکت سے بالکل ٹھیک ہو گئے۔ اول آخر 11 مرتبہ درود شریف،121 مرتبہ سورئہ یسیٰن، 121 مرتبہ سورئہ رحمن، 345 مرتبہ سورئہ فاتحہ۔ عمل شروع کریں 11 مرتبہ درود شریف پڑھیں، پانی سامنے پاس رکھ لیں، جتنا ممکن ہو سکے مندرجہ بالا سورتیں پڑھیں اور 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر پھونک ماریں۔ پھر دوبارہ شروع کرنے سے پہلے 11مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ پھر درمیان میں اگر کوئی کام ہو تو پھر 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر پھونک مار لیں۔ کوشش کریں کہ 3 دن میں ختم کر لیں اگرنہ ہو سکے تو پھر اپنے گھر والے مل کر (بالغ )ایک ہی مجلس میں پڑھ لیں اور پڑھ کر پانی پر پھونک ضرور ماریں۔ سورئہ فاتحہ کوشش کرکے ضرور خود پڑھیں۔ پھر دعا کریں اور پانی خود اور گھر والے استعمال کریں اللہ تعالیٰ ان شاءاللہ اپنا خصوصی فضل فرمائیں گے۔ عمل سورئہ رحمن فجراور عصر کے بعد سورئہ رحمن ( 7 مر تبہ) اول آخر 7دفعہ درود شریف پڑھنے سے پڑھنے والاشیطانی اثرا ت سے محفوظ ہو جاتا ہے ، جنات کے شر سے بھی محفوظ ہو جاتاہے اور دباﺅ تو خود بخود ختم ہو جاتاہے۔ مستقل 2سال سے آزمودہ ہے۔ ہر مشکل کا آسان حل (ایک اللہ کا بندہ ) ایک اللہ والے سخت مشکل اور بیما ری میں مبتلا تھے کہ ان کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیا رت نصیب ہوئی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اصحاب رضی اللہ عنہ کی پو ری جما عت تھی جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں ، بائیں اور پیچھے کھڑے تھے ۔ حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا ان کلمات بِسمِ اللّٰہِ رَبِّیَ اللّٰہُ حِبِّیَ اللّٰہُ تَوَکَّلتُ عَلَی اللّٰہِ اِعتَصَمتُ عَلَی اللّٰہِ فَوَّضتَ اَمرِی اِلٰی اللّٰہِ مَاشَآئَ اللّٰہُ لَا قُوَّةَ الَّابِاللّٰہِ کو بہت پڑھا کرو۔ اس میں ہر بیماری سے شفا ہے۔ اور ہر تکلیف کو کشائش اور ہر دشمن پر کامیابی ہے۔ پہلے پہلے اسے حاملین عرش نے پڑھا تھا۔ جب انہیں عرش کے اٹھانے کا حکم ہوا اور قیامت تک اسے پڑھتے رہیں گے۔ ایک شخص نے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں یا بائیں بیٹھے ہوئے تھے۔ پوچھا کہ یارسول صلی اللہ علیہ وسلم اگر کوئی اسے دشمن کے سامنے کے وقت پڑھے۔ فرمایا: واہ اس میں فتح و نصرت ہے اور خوشخبری ہے۔ میں نے خیال کیا کہ وہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں۔ فرمایا یہ میرے چچا حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ ہیں۔ پھر اپنے دست مبارک سے بائیں طرف اشارہ کرکے فرمایا یہ شہداءہیں، پھر پیچھے کی طرف اشارہ کرکے فرمایا: یہ صالحین ہیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے۔ میں بیدار ہوا تو میری بیماری جاتی رہی اور صبح سے پہلے میں تندرست ہو گیا۔ والحمد للہ رب العا لمین۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 587 reviews.