Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گمشدہ چیز ‘فرداور سرمایہ پانے کا وظیفہ

ماہنامہ عبقری - جولائی 2015ء

اس نے فوری مجھے اطلاع دی‘ ہم جب وہاں گئے تو ہماری موٹرسائیکل وہاں بالکل صحیح سلامت کھڑی تھی‘ حتیٰ کہ پٹرول بھی کم نہیں ہوا تھا۔ ہمارے علاقے میں کسی کو بھی یقین نہیں آرہا تھا کہ گمشدہ موٹرسائیکل تین دن بعد بالکل صحیح سلامت حالت میں مل گئی ہے

جیسے جیسے’’گمشدہ چیز‘ فرد اور سرمایہ پانے کا وظیفہ‘‘ کی قسطیں بڑھ رہی ہیں ویسے ویسے روزانہ کی ڈاک میں اس کے مشاہدات کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔اس وظیفے کو مخلوق خدا خوب آزمارہی ہے اور خوب پارہی ہے۔چند واقعات واقعات قارئین آپ کیلئے تحریر کررہا ہوں:۔

ڈائمنڈ کے گمشدہ ٹاپس مل گئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری بیٹی ایک کنسٹرکشن کمپنی میں بطور انٹریئر ڈیزائنر کام کرتی ہے اس کی شادی کو کچھ ہی ماہ ہوئے تھے کہ وہ ٹاپس (کانٹے) پہن کر آفس گئی ۔ ڈیوٹی کے دوران وہ اپنے کچھ افسروں کے ساتھ ایک زیر تعمیر گھر میں گئی جہاں اس کے ٹاپس گر گئے جس کا اسے پتہ نہیں چلا ۔ جب اس نے گھر جاکر دیکھا تو اس کے کان میں ایک ٹاپس نہیں تھا ۔ اس نے اپنے شوہر کو بتایا کہ میرا ٹاپس کہیں گر گیا ہے جس پر وہ کہنے لگا کہ میں نے یہ ڈائمنڈ کے ٹاپس تمہارے لئے بیرون ملک سے منگوائے تھے جو اب یہاں سے دوسرے نہیں ملیں گے۔ اس پر میری بیٹی رونے لگی اور مجھے فون کرکے روتے ہوئے سارا واقعہ سنایا تو میرا دل بھر آیا۔ میں اللہ سے کہا کہ یااللہ! میری بیٹی کی نئی نئی شادی ہوئی ہے اس کا شوہر کچھ بھی سوچ سکتا ہے۔ اسی دوران میرے ذہن میں فوراً ہی حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کا بتایا ہوا

 

یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

کا وظیفہ پڑھنا شروع کردیا اور بیٹی کو بھی کہا کہ جتنا بھی ہوسکے سارا دن وضو باوضو کھلا پڑھو ان شاء اللہ ٹاپس ضرور مل جائیں گے۔ پڑھتے پڑھتے میری بیٹی نے اپنے باس سے کہا کہ آپ اس گھر میں جاکر دیکھیں جہاں ہم گئے تھے‘ کہیں وہاں نہ گر گیا ہو؟ اس نے کہا کہ وہاں تو کنسٹرکشن کا سامان بجری، ریت، سیمنٹ اور بہت چیزیں پڑی ہوئی ہیں وہاں سے نہیں ملے گا لیکن اس نے اپنا وظیفہ جاری اور یقین سے کہا کہ نہیں ادھر سے ہی ملے گا۔ ابھی اس وظیفے کو پڑھتے ہوئے 24 گھنٹے بھی نہیں گزرے تھے رات کو اس کے باس کا فون آیا کہ تمہارا ٹاپس اسی گھر سے گراہوا مل گیا ہے۔ وہ یہ سن کر بہت خوش ہوئی اور اسی دن سے اس کو اس وظیفے پر اور بھی پختہ یقین ہوگیا ہے۔ اب جب بھی کسی کی کوئی چیز گم ہوتی ہے تو وہ یہی وظیفہ پڑھنے کا بتاتی ہے جس سے الحمدللہ! انہیں وہ چیز مل جاتی ہے۔ (اُم بلال ، لاہور)۔

بیروزگار کو بہترین کام بن گیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں کچھ عرصہ سے بیروزگار تھا‘ کہیں بھی روزی روٹی کا کوئی بندوبست نہ ہورہا تھا‘ میں نے عبقری رسالے میں جب آپ کے روحانی کالم سے لوگوں کے مشاہدات پڑھے تو بیروزگاری سے نجات کیلئے میں نےیَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ سارا دن اٹھتے‘ بیٹھتے‘ چلتے پھرتے پڑھنا شروع کردیا‘ چند ہی دنوں کے بعد اللہ نے مجھے بہترین روزگار عطا فرمادیا۔الحمدللہ! اب میں بہت خوش ہوں۔

قیمتی گمشدہ کاغذات دو گھنٹے میں مل گئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ تقریباً 2 سال سے میں تسبیح خانے میں درس میں شرکت کیلئے آرہا ہوں جس کے مجھے بہت زیادہ فوائد مل رہے ہیں۔ ایک درس میں حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم نے گمشدہ چیز کے ملنے اور لاپتہ شخص کو گھر واپس لانے کیلئےیَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کا وظیفہ پڑھنے کیلئے ارشاد فرمایا تھا۔ ایک بار میں کسی کیلئے کہیں جارہا تھا کہ راستے میں میرے بہت ہی ضروری کاغذات کہیں گر گئے جن کا مجھے اس وقت پتہ نہیں چلا۔ جب میں واپس گھر آیا اور کاغذات دیکھے تو وہ نہیں تھے جس پر میں بہت پریشان ہوا۔ اسی وقت میرے ذہنیَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کا وظیفہ آیا تو میں نے پڑھنا شروع کردیا۔ جس کے پڑھنے کے 3 گھنٹے بعد ہی ایک اجنبی شخص نے آکر میرے گھر کی بیل دی اور کہا کہ یہ آپ کے کاغذات راستے میں گر گئے تھے جن پر آپ کا ایڈریس لکھا ہوا تھا اسی لئے آپ تک پہنچانے کیلئے آیا ہوں۔ میں یہ دیکھ کر بہت حیران ہوا اور اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ادا کیا کہ اس نے صرف دو گھنٹے میں ہی میرے اتنے قیمتی گمشدہ کاغذات واپس لوٹادئیے۔یہ وظیفہ واقعی بہت ہی لاجواب ہے جسے میں بہت سے لوگوں میں تقسیم کررہا ہوں۔

چوری ہوئی موٹرسائیکل تین دن میں مل گئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں‘ اس کے ہر ہر لفظ میں مخلوق خدا کیلئے فیض ہی فیض ہے۔ آج میں نے قلم صرف آپ کے روحانی کالم ’’گمشدہ چیز، فرد اور سرمایہ پانے کا وظیفہ‘‘ کیلئے اٹھایا ہے۔ آپ کے اس کالم نے میرےشاگرد کو بہت بڑے نقصان سے بچالیا۔ عرض یہ ہے کہ میرا ایک شاگرد ایک دن مغرب کی نماز ادا کرنے موٹرسائیکل ہنڈا 125 پر مسجد میں گیا ‘ موٹرسائیکل مسجد کے باہر کھڑی کی ۔ جب نماز ادا کرنے کے بعد واپس آیا تو وہاں پر موٹرسائیکل نہ تھی‘ ادھر اُدھر سے پوچھا خوب بھاگ دوڑ کی‘ مگر موٹرسائیکل نہ ملی۔ پولیس کو اطلاع کی ‘ پولیس نے معمول کی کارروائی کی اور واپس چلی گئی۔ اس کے اگلے دن مجھے میرے شاگرد کا والد ملا تو نہایت مایوسی کے عالم میں کہنے لگا کہ میرے پاس ایک ہی سواری تھی‘ دکان وغیرہ کا سامان اسی پر لاتا تھا‘ وہ بھی چوری ہوگئی ہے۔ میں نے انہیں حوصلہ دیا اور کہا کہ میں نے عبقری میں حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کا ایک وظیفہ پڑھا ہے‘ ہر ماہ لوگوں کے اس وظیفے کے حوالے سے مشاہدات پڑھتا ہوں آپ بھی یہی وظیفہ پڑھیںانشاء اللہ تعالیٰ اللہ کرم کرے گا۔انہوں نے اور ان کے تمام گھر والوں نے لگاتار سارا دنیَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھنا شروع کردیا۔ صرف تین دن کے بعد میرے شاگرد نے مجھے فون کیا اور نہایت خوشی کے عالم میں کہنے لگا استاد جی! ایک خوشخبری ہے‘ وہ یہ کہ جس طرح مسجد کے باہر سے موٹرسائیکل چوری ہوا تھا ‘اسی طرح ایک دوسری دور دراز مسجد کے باہر کوئی آدمی ہماری موٹرسائیکل کھڑی کرکے چلا گیا ہےاور ایک دن سے موٹرسائیکل اسی مسجد کے باہر کھڑا رہا۔ میرا ایک جاننے والا وہاں سے گزرا تو اس نے جب اس موٹرسائیکل کی نمبرپلیٹ دیکھی تو اس نے کہا یہ موٹرسائیکل تو (ع) کی لگتی ہے۔ اس نے فوری مجھے اطلاع دی‘ ہم جب وہاں گئے تو ہماری موٹرسائیکل وہاں بالکل صحیح سلامت کھڑی تھی‘ حتیٰ کہ پٹرول بھی کم نہیں ہوا تھا۔ ہمارے علاقے میں کسی کو بھی یقین نہیں آرہا تھا کہ گمشدہ موٹرسائیکل تین دن بعد بالکل صحیح سلامت حالت میں مل گئی ہے۔بے شک یہ اس وظیفے کی برکت سے ہوا ہے۔الحمدللہ!۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 864 reviews.