Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

عید پر آزمائیے صدیوں پرانے خوبصورتی کے ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - جولائی 2015ء

اکثر خواتین کو موسم کی مناسبت کے برعکس میک اپ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے جو نہ صر ف ان کی شخصیت کو متاثر کرتا ہے بلکہ ان کیلئے کئی مسائل بھی پیدا ہوجاتے ہیں۔لہٰذا اس بات کو خاص طور پر ذہن میں رکھیں کہ اس عید پر موسم کیسا ہوگا؟

جی ہاں! رمضان تیزی سے گزر رہا اور چند دنوں کے بعد عید بھی آجائےگی۔ ہوسکتا ہے کہ اس عید پر آپ نے کہیں گھومنے پھرنے یا رشتہ داروں کے ہاں جانے کا پروگرام بہت پہلے سے بنا رکھا ہو تاہم آپ عید سے صحیح معنوں میں اسی وقت لطف اندوز ہوسکتی ہیں جب آپ کی تیاری بھی مکمل ہو‘ بالخصوص آپ کا صحتمند اور خوش باش اور تازہ دم نظر آنا بہت ضروری ہے یقیناً اس کیلئے آپ کو میک اپ سے بھی مدد لینی پڑے گی۔ بعض خواتین کی جلد کے کچھ مسائل کا سامنا بھی ہوگا جو چاہتی ہوں گی کہ عید سے پہلے پہلے ان کی جلد کے سارے مسائل حل ہوجائیں تو پریشان ہونا چھوڑئیے! ہم آپ کیلئے لائے ہیں داغ دھبوں اور جھائیوں سے نجات کے صدیوں پرانے طریقے اور ساتھ گرمیوں میں میک اپ کے جدید طریقے جن کو آزما کر آپ کی جلد چند ہی دنوں میں بالکل فریش اور تازہ دم ہوجائے گی۔صبح کی سیر: صبح کی سیر کی اہمیت سے آپ یقیناً آگاہ ہوں گی‘ اگر ممکن ہو تو سحری کھانے کے بعد کھلی فضا یا چھت پر چڑھ کر لمبے لمبے سانس لیں۔ سحری کرنے سے پہلے چھت پریا لان میں چہل قدمی ضرور کریں۔آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا خاتمہ: رات کو پانچ عدد بادام کی گریاں پانی میں بھگودیں‘ سحری میں چھلکا اتار کر نہار منہ ایک ایک بادام چبا کر اس طرح کھائیں کہ لعاب دہن (تھوک) کے ساتھ مل جائے۔ اس کے بعد ایک کپ دودھ بالائی اتار کر پی لیں‘ رنگت نکھرے گی اور آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے میں آہستہ آہستہ دورہوجائیں گے۔ اب ہم آپ کو رنگت نکھارنے اور آپ کو جاذب نظر بنانے کیلئے ایسے ٹوٹکے بتاتے ہیں جو اپنی مثال آپ ہیں۔٭ بیسن لے کر رکھ لیں‘ صبح سویرے کچے دودھ کی آدھی پیالی میں بیسن یا ابٹن ڈال کر گاڑھا پیسٹ بنالیں اور چہرے پر لیپ کریں‘ دو منٹ کے بعد انگلیوں کی پوروں سے نیچے سے اوپر کی جانب آہستہ آہستہ ملیں۔ ابٹن نیچے گرتا جائے‘ یہاں تک کہ چہرہ صاف ہوجائے‘ اب چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھولیں‘ آنکھوں میں ٹھنڈے پانی کے چھینٹے ماریں پھر کسی صاف ستھرے تولئے یا ٹشو پیپر سے چہرہ صاف کرلیں۔ دودھ کی خوشبو دور کرنے کیلئے ٹیلکم پاؤڈر ہتھیلیوں پر مل کر چہرے کو ہاتھوں سے آہستہ آہستہ تھپتھپائیں۔ چہرے کی جلد نرم بلکہ مخملی سفید ہوجائے گی۔ ٭ بعض خواتین یا نوجوان لڑکیوں کے چہرے پر چھائیاں سی پڑجاتی ہیں‘ جگر کی گرمی بھی اس کا باعث ہوسکتی ہے جگر کی گرمی دور کرنے کیلئے دس گیارہ دانے عناب لے لیں اور رات کو کسی مٹی کے پیالے میں بھگودیں۔ صبح نہار منہ ان دانوں کومسل کر موٹی ململ کے کپڑے سے چھان کر شکر ملا کر پی لیں۔ اکیس بائیس دنوں بعد نتائج سامنے آنے شروع ہوجائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ زیادہ چکنائی اور گرم تاثیر والی چیزوں بالخصوص گُڑ، تیل، بینگن، مسور کی دال، پکوڑے، سموسے وغیرہ سے پرہیز کریں۔ ٭ آدھے لیموں کا رس، ہلدی آدھا چائے کا چمچ، بیسن دو کھانے کے چمچ ملا کر پیسٹ بنالیں اور اس کا ماسک چہرے پر لگائیں۔ چھائیاں کافی حد تک ختم ہوجائیں گی۔٭ سفید تل لیجئے اور بھینس کے دودھ میں ڈال کر پیس لیں اور رات سوتے وقت چہرے پرملیں۔ صبح اٹھ کر کسی اچھے صابن سے منہ دھولیں۔ چھائیاں دور ہوجائیں گی اور چہرہ کھل اٹھے گا۔ دن میں بھی چہرے کی صفائی کا خاص خیال رکھیں‘ روزانہ تین بار کسی اچھے صابن سے منہ دھولیں۔٭بادام تھوڑے پانی میںبھگو کر رکھ دیں پھر اسی پانی میں بادام پیس لیں اور یہ آمیزہ رات کو چہرے پر لگائیں اور صبح کسی معیاری صابن سے منہ دھولیں۔ ٭ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ چہرے پر جھریاں نمودار ہوجاتی ہیں۔ انہیں دور کرنے کیلئے روزانہ دس منٹ تک چہرے اور گردن پر زیتون یا روغن بادام کا مساج کریں پھر جلد کی مناسبت سے اچھے صابن سے منہ دھولیں۔ جھریوں کے ساتھ ساتھ یہ ٹوٹکہ جھائیوں کیلئے بھی مفید ہے۔٭ایک انڈے کی سفیدی کو اچھی طرح پھینٹ لیں۔ جب خوب جھاگ بن جائے تو اس میں ایک چمچ شہد ملالیں اور چہرے پر ماسک لگائیں‘ پندرہ منٹ بعد منہ دھولیں‘ ہفتے میں دوبار یہ عمل کریں‘ جھریاں دور ہوجائیں گی اور چہرے کی رنگت نکھرآئے گی۔٭دس تولہ شہد میں ایک لیموں کا رس ملا کر چہرے پر لیپ کریں اور پندرہ منٹ بعد منہ دھولیں۔ جھریاں ختم ہونے کے علاوہ جلد کے زیادہ کھلے مسام بھی بند ہوجائیں گے۔٭چہرے کی رنگت کو نکھارنے کیلئے تھوڑا سا خشک پودینہ ایک گلاس پانی میں ابال کربوتل میں بھرلیں اور فریج میں رکھ دیں پھر روزانہ صبح نہار منہ باقاعدگی کے ساتھ ایک چوتھائی چائے کا کپ پئیں۔ چہرے کی رنگت میں بہتری آنا شروع ہوجائے گی۔٭تھوڑا سا خشک دودھ لے کر انڈے کی سفیدی میں پھینٹ کر پانچ سے دس منٹ چہرے پر لیپ کریں۔ اس کے بعد چہرہ دھولیں‘رنگت نکھری نکھری نظر آئے گی۔٭لیموں پانی میں ملا کر پئیں‘ چھلکے سے چہرے پر مساج کریں چاہیں تو چھلکے پر شہد بھی لگالیں‘ پندر ہ منٹ بعد منہ دھولیں۔ اس کے علاوہ دن میں تین مرتبہ خاصے ٹھنڈے پانی سے منہ دھوئیں۔ چہرہ تروتازہ رہے گا۔
میک اپ اب موسم کے مطابق کریں: اکثر خواتین کو موسم کی مناسبت کے برعکس میک اپ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے جو نہ صر ف ان کی شخصیت کو متاثر کرتا ہے بلکہ ان کیلئے کئی مسائل بھی پیدا ہوجاتے ہیں۔لہٰذا اس بات کو خاص طور پر ذہن میں رکھیں کہ اس عید پر موسم کیسا ہوگا؟اور اسی کے مطابق اپنے میک اپ کے سامان میں ردوبدل کریں۔اس عید پر اپنے سامان میں سن بلاک اور سن اسکرین لازمی رکھیں ورنہ آپ یقیناً کالی پڑجائیں گی۔ میک اپ ہمیشہ عمر کی مناسبت سے کریں۔ فیشل کریں‘ مساج کریں‘ ماسک لگائیں‘ اچھی کمپنی کا کاسمیٹک استعمال کریں۔ دھوپ میں نکلنے سے پہلے سن بلاک کریم چہرے‘ بازوؤں‘ ہاتھوں اور پاؤں پر استعمال کریں۔ صبح و شام چہرے کی صفائی کے بعد موئسچرائزر لگائیں۔ تولیہ، برش، صابن اور دیگر چیزوں کو استعمال کرتے ہوئے خود سے نرمی کا سلوک کریں اور سب سے اہم بات یہ کہ خوش رہیں۔ خوشی آپ کے چہرے کی رونق کو بڑھا دیتی ہے۔ اپنے بالوں کا خاص خیال رکھیں:اپنے بالوں کا خاص خیال رکھیں‘ اگر آپ کے بال صاف نہیں ہوں گے تو چہرے کی خوبصورتی بھی ماند پڑجائے گی۔ عید پر سیروتفریح یا رشتہ داروں سے ملنے کے بعد جب آپ اپنے کمرے میں آئیں تو بستر پر جانے سے پہلے کلینزنگ ملک کو تھوڑا سا روئی پر لگالیں اور اس سے اچھی طرح چہرے کو صاف کریں‘ آخر میں کسی اچھے سے کلینزنگ لوشن سے چہرے کو ایک بار پھر صاف کریں تو آپ کے چہرے سے سفر کی ہر قسم کی تکان غائب ہوجائے گی اور آپ صبح بالکل فریش اور تازہ دم اٹھیں گی۔اگر اس تھوڑی سی محنت سے آپ کی قدرتی خوبصورتی اور دلکشی برقرار رہتی ہے۔ دوسرے الفاظ میں آپ جگہ، مقام، ماحول اور موسم کی تبدیلی کے ناخوشگوار اثرات سے محفوظ رہتی ہیں تو یقیناً یہ سودا کچھ مہنگا نہیں ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 857 reviews.