Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ کا خواب اور تعبیر

ماہنامہ عبقری - نومبر 2008ء

دشمن کے ذریعے فائدہ خواب: میں نے دیکھا کہ ایک بہت بڑا کالا سانپ ہے۔ جس کا سر بھی بہت بڑا ہے۔ اسے میں نے پکڑا ہوا ہے اور ایک عجیب سا چھرا میرے ہاتھ میں ہے اور میں اس سے اس کے ٹکڑے کر رہی ہوں لیکن تھوڑی سی گردن اور سر باقی رہ گیا ہے۔ بہت بڑا سانپ ہے جو اپنے آپ کو چھڑانے کی کوشش کررہا ہے۔ اب اس کی گردن اور سر ہاتھ میں ہے اور صحن میں میرے ابا جی بیٹھے ہیں جو کہ اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔ تو میں اپنے ابو کے پاس جاکر سانپ کو پٹخ دیتی ہوں کہ ابا جی میں تھک گئی ہوں ،اس کو پکڑیں ۔ وہ ایک دم رینگ کر تیزی سے سٹور میں گھس جاتا ہے۔ میرا چھوٹا بھائی اس کے پیچھے بھاگتا ہے پھر میرے بیٹے نے آواز دی اور میری آنکھ کھل گئی۔(راشدہ امین‘ کراچی) تعبیر: آپ کے خواب میں دواشارے ہیں ۔ایک یہ کہ آپ کا دشمن مغلوب اور ناکام ہو گا اور آپ کا ہرگز کچھ نہیں بگاڑ سکے گا۔ دوسرا یہ کہ آپ کو اپنے دشمن کے ذریعے بہت بڑا مالی فائدہ پہنچے گا بشرطیکہ آپ اپنے والد مرحوم کو برابر ایصال ثواب کرتی رہیں اور اس میں ہرگز کوتاہی نہ کریں۔ آپ روزانہ سورئہ واقعہ کی تلاوت کیا کریں‘ انشاءاللہ بہت نفع ہوگا۔ جادو کا علاج کروائیں خواب: میں بس میں بیٹھ کر کہیں جارہی ہوں‘ میرے ساتھ میری بڑی بہن بھی ہے اور ساتھ میں 6سال کا ایک بیٹا بھی۔ کسی زیارت پر جارہے ہیں کون سی جگہ ہے یہ پتہ نہیں۔ اتنا بتا دوں کہ میرے دو بیٹے اور ایک بیٹی فوت ہو چکے ہیں۔ زیارت پر ایک عورت بیٹھی دم کر رہی ہے۔ کیا دیکھتی ہوں کہ میرا ایک بیٹا جس کی عمر ڈیڑھ سال تھی اس کے کپڑے ایک چارپائی کے نیچے پڑے ہوئے ہیں۔ اتنے میں میری ایک خالہ وہاں آجاتی ہے میں اس کو کہتی ہوں کہ یہ سب کپڑے تم لے لو تو وہ سب کپڑے لے لیتی ہے۔ جس جگہ وہ عورت دم کررہی ہوتی ہے وہاں بہت رش ہوتا ہے۔ ایک اور عورت کومیں رو رو کر بتاتی ہوں کہ میرے تین بچے فوت ہو گئے ہیں اللہ رکھے بس اب ایک ہی بیٹا ہے وہ کہتی ہے تم پر کسی نے جادو کروایا ہوا ہے۔ ایک مٹی کے ٹیلے پر اور وہاں تالا بند کیا ہوا ہے۔ سب کے چلے جانے کے بعد وہ عورت میرے لیے کچھ کلام لکھتی ہے، شاید زعفران سے پھر خوب تیز ہوا چلنے لگتی ہے تو وہ آدھا کلام چھوڑ کر اپنے بیٹوں کے ساتھ آرام کرنے چلی جاتی ہے۔ میں باہر نکلتی ہوں خوب تیز بارش ہو رہی ہے۔ ایک لڑکا سیڑھی دھو رہا ہوتا ہے۔ میں کہتی ہوں کہ میں نے اوپر جانا ہے ،وہ کہتا ہے کہ اس عورت کے آرام کا ٹائم ہے۔ پھر بھی میں اوپر چلی جاتی ہوں، وہ عورت انکار کر دیتی ہے۔ میں واپس گھر آجاتی ہوں، بارش کی وجہ سے وہ دونوں کاغذ بھیگتے ہیں لیکن کلام اس پر سے مٹتا نہیں ہے۔(ثمینہ احمد‘ پشاور) تعبیر: اگر آپ کسی پریشانی میں گرفتار ہیں تو یہ سب کچھ سحر کے زیراثر ہے کیونکہ جادو کے اثرات سے تکلیف کا پہنچ جانا برحق ہے۔ اس لیے اس کا علاج کسی ماہر فن مخلص شخص سے کروائیں اور پیشہ وروں سے ہوشیار رہیں۔ انشاءاللہ آپ کی تکلیف دور ہو جائے گی نیز آپ کی بہن کو کوئی مالی فائدہ پہنچنے کا اشارہ ہے‘ واللہ اعلم۔ موزوں رشتہ خواب: میں نے دیکھا کہ امی مجھ سے پوچھ رہی ہیں کہ تم نے کیا دیکھا۔ جوا ب میں قرآنی آیت سناتی ہوں۔ آیت سن کر وہ ایک دم خوش ہو جاتی ہیں پھر کہتی ہیں اب میں مطمئن ہوں۔ (عصمت محمود‘ ڈیرہ غازی خان) تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آیا ہوا یہ رشتہ بہت موزوں ہے۔ اس سے انکار درست نہیں انشاءاللہ یہ رشتہ بہت اچھا ثابت ہوگا۔ خاتمہ بالخیر کی علامت خواب :میری سہیلی نے دیکھا کہ وہ میرے شہر میں آتی ہے تو ایک بڑے سے گراﺅنڈ میں میرا مزار بنا ہوا ہے اور ہلکی ہلکی بارش بھی ہورہی ہے۔ میری دوست میری قبر پر سورئہ یٰسین اور چند دوسری سورتیں رکھتی ہے اور خوب روتی ہے پھر وہ اپنے گھر والوں سے میرے بارے میں پوچھتی ہے۔ وہ اسے بتاتے ہیں کہ تمہاری دوست فوت ہو گئی ہے۔(ح ،ر: میانوالی) تعبیر: ماشاءاللہ بہت مبارک خواب ہے اور آپ کی نیکیوں کے قبول ہونے کی بشارت اور گناہوں کی معافی کا اشارہ ہے۔ نیز خاتمہ بالخیر کی علامت ہے، اللہ آپ کو آپ کی نیکی کی برکت سے اولیاءاللہ کا ساتھ نصیب فرمائیں گے۔ اس لیے آپ اپنے نیک اعمال پر جمی رہیں۔ اللہ آپ کو استقا مت دے (آمین) شکرکرنے کی کمی خواب: میں سکول جاتی ہوں‘ وہاں اپنی مس کو دیکھ کر ان کی طرف بھاگتی ہوں۔ وہ ریاضی کا کام دیتی ہیں اور کہتی ہیں اس کو بیٹھ کر یاد کرو۔ میری ایک سہیلی بھی میرے ساتھ تھی۔ میں باہر جاتی ہوں تو معلوم ہوتا ہے کہ ایک برا آدمی آگیا ہے۔ ہم ڈرتے ہیں لیکن وہ کہتا ہے میں کچھ نہیں کہوں گا۔ وہ اندر داخل ہوا تو ہم ڈر کر بھاگ جاتے ہیں، وہ ہمارے پیچھے آتا ہے۔ میں غسل خانے میں چھپ جاتی ہوں تب وہ اپنی کار میں بیٹھ کر چلا جاتا ہے ۔اس کے جانے کے بعد ہماری چھٹی ہو جاتی ہے تو کیا دیکھتی ہوںکہ کچھ فاصلے پر آگ لگی ہوئی ہے۔ میں اپنی ہمسائی سے پوچھتی ہوں کہ یہ کیا ہے؟ وہ کہتی ہیں کہ ڈرو مت۔ خدا کی نعمت ہے اور پاﺅں رکھتی ہے تو اس کے پاﺅں کو کچھ نہیں ہوتا۔ پھر میں رکھتی ہوں۔ اس کی بہن پانی میں سے گزر جاتی ہے۔ پھر وہ اپنے کپڑے ٹھیک کرتی ہے تو میری آنکھ کھل جاتی ہے۔(خالدہ امین) تعبیر: آپ میںشکر کرنے کی نہایت کمی ہے۔ اس کی اصلاح کی فکر کریں جس سے آپ دنیاوی نقصانات سے بھی بچ جائیں گی۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو! کامیابی کی علامت خواب: میں نے دیکھا کہ میں نے ایف اے کا امتحان دیا لیکن ایک مضمون رہ گیا۔ میں نے پرچہ دیا پھر خواب میں دیکھا کہ میرا رزلٹ آگیا ہے اور میرے رول نمبر کے آگے ”اے“ لکھا ہے۔ میں حیران ہوں گھر کے سب لوگ کہہ رہے ہیں کہ تم نے بہت اچھے نمبر لیے ہیں۔(شہناز، راولپنڈی) تعبیر: یہ خواب آپ کے حق میں بہت بہتر ہے۔ امتحان میں کامیابی کی علامت ہے۔ البتہ نماز روزہ کی پابندی کرنے پر انشاءاللہ آخرت کے امتحان میں بھی کامیابی کی بشارت مل سکتی ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 585 reviews.