Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قرآن ایک زندہ معجزہ‘ شفا اور برکت

ماہنامہ عبقری - جولائی 2015ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری بہن 14 سالہ جب وہ چھٹی کلاس میں پڑھتی تھی‘اسے وہاں سے اثرات شروع ہوگئے‘ شروع میں گردن توڑ بخار ہوا‘ ہم ایک ماہ ہسپتالوں میں لیے گھومتےپھرتے رہے‘ بعد میں کسی عامل کے پاس لے گئے‘ کبھی کہیں‘ کبھی کہیں لیکن آرام نہ آیا پھر ایک عامل کو دکھایا انہوںنے عمل دیا اور خود بھی کیا شکرخدا کا جو پہلے نہ کھاتی تھی نہ ہی پیتی تھی اور منہ بند کیا تھا اس نے کھانا پینا شروع کردیا لیکن اکثر رات کو چیختی تھی اور ہم ساری رات جاگ کر گزارتےتھے۔مگر اب کبھی رات کو ایسے ہو تو ہم وہی عامل کی دی گئی قرآن کی آیات پڑھتے ہیں تو میری بہن آرام سے سوجاتی ہے اور ہم بھی آرام سے سوتے ہیں۔ یقیناً قرآن ایک زندہ معجزہ اور شفاء اور برکت ہے۔ وہ آیات سورۂ مومنون کی آخری چار آیات ہیں۔ یہ آیات خاص فضیلت رکھتی ہیں۔ بغوی اور ثعلبی نے حضرت عبداللہ بن مسعودرضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت کیا ہے کہ ان کا گزر ایک ایسے بیمار پر ہوا جو سخت امراض میں مبتلا تھا‘ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے اس کے کان میں سورۂ مومنون کی یہ آیتیں افحسبتم سے لے کر آخر تک پڑھ دیں‘ وہ اسی وقت اچھا ہوگیا۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے ان سے دریافت کیا کہ آپ نے اس کے کان میں کیا پڑھا؟ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے عرض کیا کہ سورۂ مومنون کی آخری چار آیات پڑھی ہیں۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ قسم ہے اس ذات کی جس کےقبضہ میں میری جان ہے اگر کوئی آدمی جو یقین رکھنے والا ہو یہ آیتیں پہاڑ پر پڑھ دے توپہاڑ بھی اپنی جگہ سے ہٹ سکتا ہے۔ (سبحان اللہ!) (م۔م،بھکر)۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 830 reviews.