عامل بسم اللہ شریف
بسم اللہ میں اسم اعظم مخفی ہے۔ بسم اللہ ہر مرض کی دوا اور ہر بیماری کیلئے شفا ہے۔ اس کے کل حروف انیس ہیں۔ کل اعداد 786 ہیں۔ مفرد اعداد 7+8+6=21,2+1=3 ہے اس میں تمام صفات کاملہ سمائی ہوئی ہیں۔ یہ ارواح کی راحت ہے، جسموں کی نجات ہے، سینوں کا نور ہے اس کی بدولت تمام خلوتیں پرکیف ہو جاتی ہیں۔ قرآن کریم کی یہ آیات مبارکہ ہر طرح کی مشکلات و پریشانیوں کو ختم کرنے کیلئے نہایت سریع الاثر خواص رکھتی ہے۔ اس کے ذکر سے بے شمار لوگ امتحان و آزمائش میں سرخرو ہوئے۔ جس مقصد کیلئے توجہ، یکسوئی، یقین کامل اور صدق دل سے پڑھی جائے اللہ اسے کامیابی سے نوازتا ہے۔ اس کے ذکر سے دل میں کوئی غم نہیں رہتا۔ چشم نم سے امید کامیابی کے موتی بکھرتے ہیں۔ بے شمار برکات ہیں‘ ہر کام میں پڑھنے سے برکت ہوتی ہے۔ صدق دل سے پڑھنے والا کبھی محتاج نہیں ہوتا۔ کثرت کے ساتھ ذکر کرنے سے عالم علوی، عالم سفلی میں باعظمت اور پرسکون و شادمان ہوتا ہے۔ہر مشکل و پریشانی کا حل صدق دل میں پڑھنے سے ہے‘ بیماروں کیلئے شفا‘ بیروزگاری کیلئے روزگار اور قلبی سکون۔
محتاج سے غنی اور بے اولاد سے صاحب اولاد بن جاتا ہے۔ بسم اللہ قرآن کریم کی کنجی ہے۔ کلام پاک کی ابتدا اسی سے ہوتی ہے ۔حضرت آدم علیہ السلام کے کثرت سے پڑھنے سے توبہ قبول ہوئی۔ حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی کنارے لگی۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کیلئے آگ گلزار بنی۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کو فرعون پر غلبہ حاصل ہوا۔ حضرت سلیمان علیہ السلام کی حکومت بسم اللہ کی برکت سے قائم ہوئی۔ حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کو بسم اللہ کی برکت سے فتح عظیم و مبین حاصل ہوئی۔ بسم اللہ میں اللہ تعالیٰ کے اسم اعظم کا راز ہے۔ بسم اللہ کے 19حرف ،جہنم کے انیس فرشتوں سے نجات کا ذریعہ ہیں اور اللہ تعالیٰ 19 حرف کے اسرار سے مستفید فرماتا ہے۔بسم اللہ مفتاح خزانہ قرآن ہے۔
دعا کی قبولیت کے لیے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ ایسی کوئی دعا رد نہیں ہوتی جس کے آغاز میں بسم اللّٰہہو۔ اللّٰہ رحمٰن ہے اس کی رحمت دو جہانوں کے لیے ہے ۔ اللہ تعالیٰ رحیم ہے کہ اس کی رحمت دلوں پر ہے۔ اللہ رحمن ہے وہ پریشانیاں دورفرماتا ہے مزید وہ رحیم ہے گناہ معاف فرماتا ہے۔ نعمتیں عطا کرنے والارحمن و رحیم ہے بسم اللہ میں”با “ کے اندر اللہ کے 16اسمائے حسنی کا اسرار مضمر ہے۔
مثلاً بَارِی±‘ 213آتشی مزاج ‘ بَصِٰیرُ عدد 302 جمالی‘ خاکی‘یَسرَ‘ عدد 202 جمالی ‘ خاکی‘ بَاعِثُ عدد 73 آتشی‘بَاسِطُ عدد 72جمالی باری‘ باقی عدد 113 متراج جمالی عنصر آبی ہے۔ س میں بھی 6اسرار اسحائے حسنی ہے اور م میں 12 ہیں۔ یااللہ‘ یارحمن‘ یارحیم کا بکثرت ذکر دافع مشکلات و باعث برکات رحمت و مغفرت مسرت و شادمانی اور کامرانی کا زینہ ہے۔
دافع مشکلات کا حل
ارشاد سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ بسم اللہ کو اللہ تعالیٰ نے ہر مرض کی شفا‘ ہر دوا کی معاون ‘ ہر فرد کیلئے تونگری، جہنم سے چھٹکارا اور دافع مشکلات ہے۔ بسم اللہ کے چار کلمے ہیں اور گناہوں کی اقسام چار ہیں۔(1)پوشیدہ گناہ(2 )ظاہری گناہ‘ (3) دن کے گناہ(4) رات کے گناہ ۔خلوص دل سے پڑھنے سے اللہ تعالیٰ چاروں قسم کے گناہوں کو مٹا دیتا ہے۔ ہر کام کے آغاز اور کھانا کھانے سے قبل پڑھنی چاہیے تاکہ اللہ کی رحمت شامل رہے۔(ڈاکٹر شوکت شاہین خانیوال)
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 582
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں