Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کملی ﷺ والے کا غلام بن کر تو دیکھ

ماہنامہ عبقری - جولائی 2015ء

وہ نقشہ آج بھی پہاڑوں کو یاد ہوگا:کملی والے ﷺاپنی نہیں کسی اور کی بکریاں چرا رہے تھے ۔جبل ثور کا وہ نقشہ آج بھی ان پہاڑوں کو یاد ہوگا! آج بھی آسمان کو وہ حیرت انگیز منظر یاد ہوگا ۔ صدیاں گزرنے کے باوجود جبل ثور کا پہاڑ آج بھی ویسے ہی کھڑاہوا ہے کہ جہاںپرسرورکونین ﷺ اس امت کو یہ پیغام دے کر گئے ہیں کہ پاؤں میں جوتا نہیں لیکن شان یہ ہے کہ آپﷺ کے اشارے سے احد پہاڑ سونے کا بن جائے ! مبارک انگلیوں سے پانی کے چشمے بہہ نکلیں! جن کے ایک اشارے پر اللہ پاک بارہ ہزار کے لشکر کی خوراک ذخیرہ کردیں!غم گسار نبی ﷺ نے اپنی امت کے غریب کو یہ پیغام دیا ہے کہ اگر تیرے پاس غربت‘ تنگدستی ہے ،تیرےبچے زیادہ ہیں ،تیراگھر چھوٹاہے، تیری نوکری چھوٹی ہے اورتیرا ذریعہ آمدنی نہیں ہے تو تم نے پریشان نہیں ہونا، کوئی حرج نہیں ،تیرے حبیب ﷺکے پاؤں میں بھی جوتا نہیں تھا !ان کے سر پر بھی کپڑا نہیں تھا! لیکن کملی والےﷺ نے اپنے رب کونہیں چھوڑا تھا ۔
آج تو کملی والےﷺ کا وہ غلام بن جا کہ اگر تیرے ہاںتنگ دستی ہے ،فقرو فاقہ ہے،تیر ی ضرورتیں پوری نہیں ہوتیں، کوئی حرج کی بات نہیں!بس تو محمد ﷺ کی غلامی کو نہ چھوڑ ۔ایک وقت آئے گا!جب تیرا رب تیری نسلوں کو بھی پالے گا! تیرارب تجھے بہت عطا کرے گا!یہی پیغام ہمارے لیے بھی ہے کہ ہر حال میں آقاﷺ کی غلامی ہی سرخروئی کا باعث ہے ۔شادی ہے تو اس میں یہ پیغام ہے کہ جو خوشیاں تجھے رب نے دی ہیںتو ان خوشیوں میں آقا کملی والے ﷺ کوبھی یاد رکھ۔ ان کے احسانات کو بھی یاد رکھ اور تجھے جو غم دیاہے تو دیکھ کہ ہمارے آقاﷺنے بھی غم سہا ہے۔ آقاﷺ کوبہت سارے غم ملے ہیں۔ابراہیم رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیٹا ہے اس کی رحلت پر آنکھوں سے زاروقطار آنسورواں ہیں، اس کو ہاتھوں میں لیا ہواہے، دل میں غم واندوہ کی کیفیت طاری ہے، سرورکونین ﷺ کی بیٹیاں، سرورکونین ﷺ کے بیٹے ان کی زندگی میں فوت ہوئے ہیں۔آپ ﷺکوامّ المومنین حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاکا غم زندگی میں ہی ملا ہے۔آخر وہ سارے غم جو سرورکونین ﷺ کو ملے ان غموں میں آپﷺ نے اپنی کیفیت کیسے رکھی؟خوشی میں آپ ﷺکی کیفیت کیسی تھی؟ اللہ جل شانہٗ کے ساتھ تعلق کیسا تھا؟ بازار میں کیسے تھے؟ گھرمیںکیسے تھے؟زندگی میں کیسے تھے؟ہمہ وقت کیفیت کیسی تھی؟ ان ساری کیفیات کو مد نظر رکھ کر چلنا ہی غلامی ہے۔
؎ ’’غلام مصطفیٰ ﷺ بن کر بک جاؤ ں مدینے میں‘‘
اس لیے غلام مصطفیٰ ﷺبنیں،غلام رسولﷺ بنیں، غلام محمدﷺ بنیں،غلام احمد ﷺبنیں ۔
ضروریات زندگی: میرے محترم دوستو!کچھ چیزیں ضرورت کی ساتھ لگا کر دی گئی ہیں۔ کھاناہماری ضرورت ہے، پینا ہماری ضرورت ہے، شادی ہماری ضرورت ہے، لباس ہماری ضرورت ہے، سردی سے بچنا ہماری ضرورت ہے،گرمی سے بچنا ہماری ضرورت ہے ۔یہ ساری ہماری ضرورتیں ہیں اور اللہ نے یہ ساری ضرورتیں ہمارے ساتھ لگا دی ہیں۔ پھر ضرورت لگا کر اللہ نے ہمیں ان ضرورتوں کا محتاج اورغلام بھی بنا دیا کہ کھانا نہیں کھائیں گے تو پیٹ کیسے بھرے گا۔ پانی نہیں پئیں گے توپیاس کیسے بجھے گی۔ اب رب اور ضرورت آمنے سامنے ہے ۔
انسانی مزاج:انسان کا اپنا ایک مزاج ہے جہاں سے اس کی ضرورتیں پوری ہوتی ہیں وہ کہتا ہے میں یہاں سے پل رہا ہوں۔ بیوی کہتی ہے میاں اگر دکان پر نہیں جائیں گے توبچے کیسے پلیں گے۔ میاں دفتر میں نہیں جائیں گے تو بچے کیسے پلیں گے۔ میاں اپنی صنعت اور تجارت میں نہیں جائیں گے تو بچے کیسے پلیں گے اور پھر میاں کا بھی خیال یہی ہوتا ہے کہ مجھے اور میرے بیوی بچوں کو، میری دکان، دفتر، تجارت اور صنعت اور تنخواہ پال رہی ہے۔
پرندوں جیسا یقین:حدیث کے الفاظ ہیں سرور کونینﷺ نے فرمایا ،مفہوم ہے: ٍاگر انسان کا یقین ان پرندوں کی طرح ہو جائے کہ پرندے صبح توخالی ہاتھ جاتے ہیں پھرشام کو ہرے بھرے آتے ہیں، اللہ غیب سے ان کو پالتے ہیںاسی طرح اللہ پاک اپنے بندے کوبھی دست غیب سے عطا فرماتے ہیں۔ اللہ ضرورتیں پیدا ہونے ہی نہیں دیتا، ضرورتیں پیدا ہونگی تو انسان محتاج بنے گا کھانے کا محتاج، پینے کا محتاج، اٹھنے کا محتاج، بیٹھنے کا محتاج، گرمی کا محتاج، سردی کا محتاج، پیاس کا محتاج۔ ایک دست غیب یہ بھی ہے کہ اللہ بغیر طلب عطا کر دیتا ہے، اللہ بغیر خواہش کے پورا کر دیتا ہے۔ اللہ پاک پھر خواہش کو بھی پیدا نہیںہونے دیتا، اللہ اس کے بغیر ہی زندگی کا نظام چلا دیتا ہے۔اور ایسااس وقت ہوتا ہے جب بندہ اللہ کا بن جاتا ہے۔ ہر پل، ہر لمحہ، ہر لحظہ اس کی نظر اللہ پر رہتی ہے۔
اللہ ،اللہ سکھادیں!: ایک اللہ والے کے پاس ایک مائی آئی کہنے لگی’’ حضرت مجھے اللہ اللہ سکھا دیں‘‘اللہ والے نے فرمایا:’’ تجھے سکھانا آسان ہے ‘‘انہوں نے مزیدفرمایا: ’’بچے کو مکتب، سکول، یا کالج میں پڑھنے کیلئے بھیجتے ہو؟‘‘ خاتون نے عرض کی’’جی حضرت بھیجتے ہیں‘‘تواللہ والے نے فرمایا:’’ بھیجنے کے بعدکیا تو اس سے غافل ہوجاتی ہے؟‘‘ خاتون نے عرض کی ’’نہیں‘‘ تواس اللہ والے نے فرمایا: ’’کیاکیفیت ہوتی ہے ؟‘‘خاتون نے عرض کیا:’’ حضرت ہر پل میرا دل اس کی کیفیتوں میں اٹکارہتا ہے کہ اب سو رہا ہو گا یاجاگ رہا ہو گا، کہیں چوٹ تو نہیں لگی، کہیں گر تو نہیں پڑا، کہیں کھانا، پیاس، پیشاب کی کیفیت ہو گی توچھوٹا بچہ ہے،اگر پیشاب آیاتو کون استنجا کرائے گا، اگر بھوک لگی تو کھانا کھلائے گا،اگر پیاس لگی توکون پیاس بجھائے گا، کون کیا کرے گا ہر وقت اس میں ہی دل اٹکارہتا ہے۔‘‘(جاری ہے)۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 814 reviews.