کچھ دن پہلے میرے بھائی نے کہا کہ مجھے کوئی وظیفہ بتاﺅ میری موبائیل کی سم گم ہو گئی ہے۔ میں نے ایک آیت اور 119مرتبہ یَا حَفِیظُ عبقری میں پڑھا تھا، میں نے اسے صرف یَا حَفِیظُ 119 مرتبہ پڑھنے کو کہا، آیت بھول گیا ۔ اللہ نے اپنے نام کی برکت سے اس کو سم دی اورایک لڑکے کے پیسے گم ہو گئے وہ بھی مل گئے۔
ہمارے یہاں پنوں عاقل میں گدی نشین بائجی شریف کے بزرگ نے میرے والد صاب کو ایک قصہ سنایا کہ میں طلباءکو پڑھاتا تھا۔پہلے زمانے میں گاڑیاں نہیں تھیں۔ پیدل سفر کرنا پڑتا تھا۔ روز کسی نہ کسی طالب علم کو شہر سے کچھ منگوانے کیلئے بھیجتاتھا۔ وہ صبح جا تے اور شام کو آتے تھے۔ ان میں سے ایک طالب جاتا اور جلد ہی چیزیں بازار سے خرید کر لے آتا۔ طالب علموں نے کہا کہ سائیں یہ طالب علم بڑا چست ہے، اسے بھیجا کریں ۔ ایک دفعہ میں نے اسی کو بلایا اور کہا کہ باقی شاگرد جاتے ہیں تودیر سے آتے ہیں ۔تم جاتے ہو اور جلد واپس آجاتے ہو، آخر تم کون ہو؟اس نے کہا اگر آپ غلطی معاف کریں تو بتاﺅں۔ اس نے کہا حضرت میں جن ہوں۔ یہاں تعلیم حا صل کرنے کیلئے آیا ہوں۔ حضرت نے کہا! تم میرے شاگردوں کو پریشان نہ کرو گے، اس نے وعدہ کیا ۔ پھر حضرت کی دعوت کی اور کہا ایک کھانا آئے گا وہ نہ کھائیے گا۔ بالآخر آپ ساتویں نمبر کا کھانا کھائیے گا۔ حضرت جی وہاں گئے، بڑے انتظامات تھے۔ جنگل میں منگل، حضرت کیلئے کھانا آیا لیکن ساتواں نمبر کھایا۔ سب جن خوش تھے۔ حضرت سے کہا کہ آپ کا اگرہمارے لیے حکم ہے تو بتائیں۔ حضرت جی نے کہا کہ سب (جن) آپ وعدہ کرو کہ تم جن میرے گاﺅں والوں کو تنگ نہیں کرو گے۔ سب نے وعدہ کیا، آج تک اس گاﺅں میںبرکت ہے، پہلے کسی نہ کسی کی کو ئی چیزگم ہو جاتی تھی آج تک وہ سکون سے رہ رہے ہیں ۔
ایک گاﺅں کے حاجی کسی دوسرے دوست کے پاس دعوت پر گئے۔ وہ رات کو سو رہے تھے کہ اچانک پیشاب کیلئے جانا پڑا، جن نے اس کے دوست کا روپ دھار کر کہا چلو آپ کو ادھر پیشاب کی جگہ دکھاتا ہوں، وہ چلتے رہے کئی میل چلتے رہے، وہ حاجی سمجھ گیا کہ جن ہے وہ اسے لے جارہا ہے تو اس نے آیت الکرسی پڑھنی شروع کی پھر جان چھوٹی۔
یٰبُنَیَّ اِنَّھَآ اِن تَکُ مِثقَالَ سے لے کر اِنَّ اللّٰہَ لَطِیف خَبِیرo تک پڑھیں ۔ (سور لقمان کی آیت نمبر 16 ہے )
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 580
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں