Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

انمول خزانہ اور درود شریف کی برکات (شفیق الرحمن، علی پور)

ماہنامہ عبقری - نومبر 2008ء

2002ءتا 2005ءمجھے کچھ ایسی مشکلات و پریشانیاں پیش آئیں کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا کیا جائے ؟ان مشکلات اور پریشانیوں سے جان کیسے چھڑوائی جائے؟ میرے ہاتھ جو بھی وظائف آئے میں نے وہ کیے، لیکن کام بننا دور دور تک دکھائی نہیں دے رہا تھا۔ ایک دن نماز عصر مسجد میں پڑھنے کے بعد قرآن پاک کی تلاوت کیلئے الماری کھولی تو آپ کے ”دو انمول خزانے“ کے چند کتابچے الماری میں دیکھے۔ ایک کتابچہ لے کر اس کے پہلے دو صفحے پڑھے تو میرے دل میں خیال آیاکہ یہ کتابچہ ضرور پڑھنا چاہیے۔ شاید میری پریشا نیو ں کا کوئی حل اس کتابچہ میں ہو۔ اس وقت پورا کتابچہ پڑھنے کا میرے پاس ٹائم نہیں تھا۔ امام صاحب نماز عصر پڑھانے کے بعد مسجد سے باہر چلے گئے تھے۔ امام صاحب کی اجازت کے بغیر کتابچہ گھر لے جانا جرم سمجھتا تھا۔ دوسرے دن میں نے شوق سے نماز عصر اسی مسجد میں پڑھی‘ امام صاحب نماز سے فارغ ہو کر مسجد سے جانے لگے تو میں نے ”دو انمول خزانے“ کا ایک کتابچہ ان سے گھر لے جانے کی اجازت چاہی تو امام صاحب کہنے لگے، جتنے کتابچوں کی ضرورت ہو لے جاﺅ میں صرف دو کتابچے لے کر گھر چلا گیا۔ میں نے کتابچہ گھر جاکر حرف بہ حرف غور سے ایک ہی نشست میں پڑھا تو دل کو سکون ہوا کہ بس مجھے مشکلات دور کرنے کا راستہ مل گیا۔ غالباً یہ 14اپریل2005ءکا دن تھا میں نے دوسرے دن نمازِ فجر کے بعد پوری توجہ یکسوئی اور دل کی گہرائیوں کے ساتھ کتابچے میں آپ کے بتائے طریقے کے مطابق ”دو انمول خزانے“ کا وظیفہ شروع کر دیا۔ کتابچہ پڑھ کر ہی معلوم ہوا کہ آپ ہر منگل کو اپنی خانقاہ پر درس بھی دیتے ہیں۔ ظاہر ہے درس سننے کا شوق مجھے کتابچے کے مصنف کی خانقاہ پر لے گیا۔ آپ کے درس کا اتنا اثر ہوا کہ باقاعدگی سے ہر منگل کو آپ کے درس میں حاضر ہوتا رہا۔ آپ کا درس سن کر سکونِ قلب نصیب ہوتا رہا اور اپنی مشکلات اور پریشانیو ں سے نجات ملنے کی امید نظر آتی رہی۔ درس سے اتنا سکون ملتا رہا کہ ایک منگل سے دوسرے منگل کا شدت سے انتظار کرتا رہا۔ ایک منگل کے درس کے دوران آپ نے پریشانیوں سے نجات کیلئے ایک اور وظیفہ بتایا کہ جمعہ کے دن نماز عصر باجماعت پڑھنے کے بعد مسجد کے ایک کونے میں بیٹھ کر نمازِ مغرب کی اذان تک بسم اللہ الرحمن الرحیم کا وظیفہ شروع کر دیں تو انشاءاللہ 7جمعہ یا زیادہ سے زیادہ 21جمعہ گزریں گے کہ آپ کا کام ہو جائے گا۔ جس منگل کو آپ نے درس میں یہ بات بتائی، اس کے بعد جو جمعہ آیا ،میں نے دو انمول خزانے والے وظیفوں کے علاوہ یہ وظیفہ بھی شروع کر دیا۔ آپ کے بتائے ہوئے وظائف میں نے اتنی یکسوئی، دلجمی اور توجہ کے ساتھ پڑھے کہ زندگی میں کبھی بھی میں نے اتنی یکسوئی کے سا تھ وظائف یا کوئی عبادت نہیں کی۔ یقین جانیں آپ کے بتائے ہوئے وظائف میں نے وسط اپریل 2005ءمیں پڑھنے شروع کیے تھے اور وسط جولائی 2005ءمیری تمام مشکلات اور پریشانیاں ختم ہو گئی تھیں۔ آپ کے بتائے ہوئے وظائف پڑھنے سے مشکلات راحت میں بدل گئیں۔ سکونِ قلب بھی نصیب ہوا (جو بڑی نعمت ہے) ساتھ ہی مال و زر بھی ہاتھ آیا۔ آپ تو اللہ کے نیک بندے ہیں ہم دنیا دار آپ کیلئے کیادعا کر سکتے ہیں۔ آپ کا درس سن کر مجھے سکون قلب نصیب ہوا۔ دل سے یہی دعا نکلتی ہے کہ اللہ آپ اور آپ کے اہل خانہ کی عمر دراز کرے۔ آپ کا سایہ ہمارے سروں پر قائم و دائم رہے۔ آپ ہمارے ملک و قوم اور ملتِ اسلامیہ کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ آج سے غالباً 15سال قبل کی بات ہے وضو کرتے وقت میرے دانتوں سے خون نکلنا شروع ہو جاتا تھا۔ بعض اوقات 15تا20منٹ وضو کرتے ہی لگ جاتے تھے پھر کہیں جاکر خون آنا بند ہوتا تھا۔ اس دوران جماعت نکل جاتی مگر بعض دفعہ خون آنا بند نہیں ہوتا تھا، تو تنگ آکر خون آنے کی پرواہ کیے بغیر نماز پڑھ لیا کرتا تھا۔ جو ٹوتھ پیسٹ‘ جو منجن دکان پر دیکھا لے لیا۔ استعمال کیا لیکن مرض جوں کا توں رہا جس کسی نے جو علاج بتایا وہ کیا لیکن مرض اسی جگہ قائم رہا۔ ایک دن فضائلدرود شریف کا کتابچہ کہیں سے میرے ہاتھ آگیا میں نے پورا کتابچہ غور سے پڑھا، کتابچہ میں لوگوں کے واقعات پڑھے جن کے مسائل دود شریف کی برکت سے حل ہوئے۔ کتابچہ میں دورد شریف کے متعلق احادیث مبارکہ بھی پڑھیں۔ بزرگوں کے بتائے ہوئے طریقہ بھی درود شریف کے متعلق پڑھے۔ یہ کتابچہ پڑھنے کے بعد میرے دل میں درود شریف پڑھنے کا شوق پیدا ہوا اور میں نے دل میں اللہ کے حضور دعا کی یا اللہ میرے دانتوں میںجو خون آنے کا مرض ہے یہ دور ہو جائے تو میں درود شریف کا ورد ہمیشہ جاری رکھوں گا اور درود شریف کی برکات کا یہ معجزہ میں بھی دیکھنا چاہتا ہوں جس طرح کتا بچہ میں باقی لوگوں نے آپ بیتی لکھی ہے۔ ساتھ ہی حضور علیہ صلوة وسلام کی خدمت میں عرض کی یا حضور ا درود شریف کا وظیفہ میں نے شروع کر دیا اللہ کے حضور میری سفارش فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ آپ ا پر میری طرف سے بھیجے درود شریف کی برکت سے میرا مرض دور کر دے۔ مجھے بڑی حیرت ہے کہ کچھ دن درود شریف پڑھنے کے بعد میرے دانتوں میں سے خون آنے کا مرض ختم ہو گیا۔ میں نے اس دن سے یہ ارادہ کر لیا کہ میں تاحیات درود شریف کا وظیفہ جاری رکھوں گا۔ بفضل اللہ تعالیٰ میں 15سال سے چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھے لیٹے ہوئے درود شریف پڑھتا رہتا ہوں۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 578 reviews.