Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آئیے! بیمار زندگی کو پھولوں سے ہرابھرا کریں

ماہنامہ عبقری - مئی 2015ء

کھانسی اور گلے کی بیماریوں میں اس کا شربت بنا کر استعمال میں لایا جاتا ہے۔ بالوں کو لمبا کرنے بالوں کو اگانے اور بالوں کو سیاہ اور ملائم بنانے میں اس کا تیل بنا کر استعمال کیا جاتا ہے۔ بازار میں جو بال کالا کرنے والے تیل دستیاب ہیں ان میں بھی یہی پھول استعمال ہوتے ہیں

پھول اپنی مختصر سی زندگی میں کتنے خوشگوار لمحات چھوڑ جاتے ہیں‘ کھلنے سے پہلے سے لے کر شاخ پر مرجھانے تک مختلف قسم کی کیفیات سے جلوہ افروز ہوتے ہیں۔ ان کی کشش‘ دیدہ زیبی‘ خوشبو نہ صرف انسانوں کو اپنی طرف کھینچتی ہے بلکہ پرندے اور حشرات الارض جو پر رکھتے ہیں دیوانے ہوکر ان پر منڈلاتے ہیں اور ان سے خاطر خواہ اپنی خوراک کی ضروریات پوری کرتے ہیں۔ علم نباتات کے ماہر وئیدوں‘ حکیموں نے زمانہ ماضی میں جب پھولوں‘ کلیوں کی نبضوی پر ہاتھ رکھا تو ان کی قدرت کی اس حسین بخشش میں بے شمار خوبیاں اور فوائد کا علم ہوا۔ پھول نہ صرف تازگی میں انسانی بیمار زندگی میں سجینونی کا کام دیتے ہیں بلکہ سوکھے ہوئے بھی اپنے خواص کی طاقت سے بیمار زندگی کو ہرا بھرا کرتے ہیں۔ آئیے! آج ہم چند قسم کے زیبائشی پھولوں کے فوائد کے بارے میں جانکاری حاصل کرتے ہیں۔
گلاب کا پھول: بے حد خوبصورت پھول ہے۔ اس کی بے شمار قسمیں ہیں لیکن دوائی کے طور پر صرف دیسی گلاب ہی فائدہ مند ہے۔ خواص کے لحاظ سے قبض کشا ہے‘ پٹھوں اور ٹشوز کو مضبوط کرتا ہے‘ دل کی اکثر بیماریوں میں مفید ہے۔ دل و دماغ کو فرحت دیتا ہے۔ حکماء نے اس کے مزاج کو گرم تر کسی نے سرد خشک اور کسی نے متعدل بتایا ہے۔
گلقند: دیسی گلاب کے پھولوں کی پتیاں ایک کلو‘ شکر (چینی) ایک کلو دونوں کو کھلے برتن میں ڈال کر ہاتھوں سے خوب مل کر مکس کریں پھر اس کو صاف جگہ پر دھوپ میں تین چار گھنٹوں کیلئے رکھ دیں۔ چینی اس میں اچھی طرح گھل جائے گی۔ اس کو شیشے یا اچھے پلاسٹک کے مرتبان میں محفوظ رکھیں۔ خوراک: دو تولہ پانی یا دودھ کے ساتھ لے سکتے ہیں۔ فوائد: قبض کشا ہے‘ معدہ کی فالتو رطوبتوں کو ختم کرتا ہے۔ معدہ کو طاقت دیتا ہے دل و دماغ کو فرحت دیتا ہے۔
شہد والی گلقند: دیسی گلاب کی پتیاں ایک کلو‘ شہد 500گرام‘ دونوں کو کھلے برتن میں ڈال کر اچھی طرح ہاتھوں سے ملیں جب دونوں اچھی طرح سے مل جائیں تو اس کو پانچ چھ گھنٹہ کیلئے دھوپ میں رکھ دیں اور صاف مرتبان میں محفوظ کرلیں۔
عرق گلاب: پھول کی پتیاں اور پانی ملا کر عرق کشید کیا جاتا ہے۔ یہ دل ودماغ کو طاقت اور فرحت دیتا ہے‘ دل کی دھڑکن اور بے چینی کو دور کرتاہے‘ اگر سردرد ہو تو عرق گلاب میں لونگ گھس کر ماتھے پر لیپ کرنے سے سردرد دور ہوجاتا ہے۔ گلاب کا عطر بنانے کے بہت سے طریقے ہیں جو کافی پیچیدہ ہیں اس لیے اچھی کمپنیوں کا تیار کردہ عطر استعمال کریں۔
گڑھل کا پھول: گڑھل کا پودا برصغیر میں ہر جگہ پایا جاتا ہے۔ باغ باغیچوں میں اور گھروں کے کھلے صحن میں زیبائش کیلئے لگایا جاتا ہے۔ اس کے پھول گہرے سرخ رنگ کے ہوتےہیں اور پتے بیضوی شکل کے دندے دار ہوتے ہیں۔ خواص وافعال: دل کو طاقت دیتا ہے جس سے فرحت محسوس ہوتی ہے‘ قوت باہ کے اضافہ کی دوائیوں میں استعمال کیا جاتاہے۔ مادہ منویہ کے روگ‘ جریان‘ کثرت احتلام اور سرعت انزال کے لیے اس کا استعمال بے حد مفید ثابت ہوا ہے۔ کھانسی اور گلے کی بیماریوں میں اس کا شربت بنا کر استعمال میں لایا جاتا ہے۔ بالوں کو لمبا کرنے بالوں کو اگانے اور بالوں کو سیاہ اور ملائم بنانے میں اس کا تیل بنا کر استعمال کیا جاتا ہے۔ بازار میں جو بال کالا کرنے والے تیل دستیاب ہیں ان میں دیگر اجزا کے ساتھ ان پھولوں کو شامل کرکے یہ تیل بنائے جاتے ہیں۔
بالوں کو سیاہ اور ملائم بنانے کا نسخہ: گڑھل کے پھول کی پنکھڑیاں 250 گرام‘ تل کا تیل 500 گرام تل کو صاف برتن میں ڈال کر آگ پر جوش دیں اور اس میں پھولوں کی پنکھڑیاں ڈال دیں۔ اس کو اس قدر پکائیں کہ پنکھڑیاں جل جائیں تو آگ سے اتار کر ٹھنڈا کرکے باریک کپڑے یا چھلنی سے چھان لیں‘ اس کو خوش نما بنانے کیلئے ہر انگ آئیلی اور حسب خواہش خوشبو ملا کر بوتل میں محفوظ رکھیں اور استعمال میں لائیں۔
مادہ منویہ کی جملہ بیماریوں کیلئے: گڑھل پھول کی خشک پتیاں 25 گرام‘ کالی مرچ 5 گرام رات کو سونے سے قبل پانی کے ساتھ لیں‘ منی کی جملہ بیماریوں کیلئے بے حد مفید ہے۔ جریان و احتلام کو روکتا ہے‘ امساک پیدا کرتا ہے۔
نسخہ برائے تقویت قلب: گڑھل کے پھول پندرہ عدد لے کر ان کی پنکھڑیاں علیحدہ کرلیں اور کسی کانچ کے چھوٹے مرتبان میں ڈال کر اس میں 150 گرام صاف پانی ڈالیں دو عدد لیموں کا عرق دو چمچہ کیوڑا اور ساٹھ گرام دیسی کھانڈ ڈال کر اس کے ڈھکن کو اچھی طرح کس کر لگائیں اور چوبیس گھنٹے کیلئے اس مرتبان کو پانی میں رکھ دیں اس کے بعد اس مشروب کو چھان کر پئیں‘ نہایت خوش ذائقہ دل کو طاقت دینے والا ہے۔
نسخہ برائے قوت باہ: گڑھل پوھل کی تازہ پتیاں بیس گرام‘ گُڑ پرانا پچاس گرام‘ دونوں کو ہاون دستہ میں کوٹ کریکجان کرلیں‘ پھر رس گلہ کے برابر گولیاں بنا کر دھوپ میں خشک کریں ایک گولی رات کو سونے سے قبل ایک پاؤ دودھ کے ساتھ لیں۔
گیندا: ہمارے ملک میں ہر جگہ لگایا جاتا ہے۔ گلاب کے پھولوں کی طرح اس پھول کی بھی گلقند تیار کی جاتی ہے۔ تیاری کا طریقہ: شکرچینی اور پھولوں کا یکساں توازن ہوتا ہے‘ چینی اور پھولوں کو ہاتھ سے ملا کر دھوپ میں رکھتے ہیں‘ یکجان ہوجانے پر شیشے یا پلاسٹک کے مرتبان میں محفوظ رکھتے ہیں یہ دل کی کمزوری‘ بواسیر کے خون کو بند کرتا ہے‘ دودھ یا دودھ کی لسی کے ساتھ لیا جاتا ہے۔ پرانے وئید حکیم خناق کی بیماری میں اس کی پتیاں ابال کر پینے کو دیتے تھے جس سے یہ بیماری دور ہوجاتی تھی۔
کنیر کا پھول: خوش نما پھول جو لمبے سبز پتوں والی ٹہنیوں کے سروں پرہوتے ہیں۔سفید گلابی زرد رنگوں میں یہ پھول سارا سال دستیاب ہوتے ہیں۔ ذائقہ میں کڑوا‘ بدمزہ ہوتا ہے۔ خواص میں یہ پھول ورموں کو تحلیل کرتا ہے جوڑوں کے درد کو آرام دیتا ہے‘ پیٹھ کے درد‘ گھٹنے کے درد‘ سائیاٹیکا میں پھولوں کو پیس کر لگانے سے درد کو فائدہ ملتا ہے۔ پھولوں کا پانی نکال کر چہرے پر ملنے سے چہرہ شفاف اور چمکدار ہوجاتا ہے۔ لیکن اس کو آنکھوں سے بچا کر احتیاط سے لگانا چاہیے۔
قوت باہ کیلئے: سفید کنیر کے پھول اتنے لیے جائیں جس میں سے پچاس گرام پانی نکل آئے‘ دو کلو دودھ اصلی جس میں سے مکھن نکل سکتا ہو لے کر ابالیں اور دودھ کے ابلتے وقت اس میں پھولوں کا رس ڈال کر تین چار ابال دے دیں۔ ٹھنڈا کرکے اس کی دہی جمالیں پھر گھی نکالنے کے طریقے سے گھی نکالیں اور صاف شیشی میں محفوظ رکھیں۔ سونے سے گھنٹہ قبل قطرہ گھی کا بتاشہ میں ڈال کر کھائیں۔
پھولوں کی نسوار: سفید پھولوں کو سکھا کر پیس لیں‘ پاؤڈر کی طرح بنالیں‘ صبح سویرے اس پاؤڈر کی ایک چٹکی نسوار لیں۔ پرانے نزلہ کو ٹھیک کرتا ہے‘ دماغی رطوبتوں جو نزلہ کی وجہ بنتی ہیں ان کو ختم کرتا ہے سردرد کو فائدہ دیتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 713 reviews.