ایک اور تعویذ بیڈ کے پائے کےنیچے سے ملا جس پر لکھا تھا کہ ان کے ہاتھ زبان دماغ بند ہوجائیں۔تیسرا ایک پتھر جو گھر کے کونے میں دفن تھا وہ نکلا‘ اس کے اوپر خون سے بت بنا کر کوئی تحریر لکھی ہوئی تھی۔
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں پچھلے سال سے آپ کا دیا ہوا وظیفہ پڑھ رہی ہوں۔ و ظیفہ یہ ہے:۔ کالا کپڑا ایک گز لے کر عشاء کے بعد بچھا کر اس کے اوپر بیٹھ کر پورے اکیس منٹ
لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ پڑھنا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ایک انڈے کے اوپر ایک سو ایک دفعہ آیۃ الکرسی پڑھ کر سب گھر والوں کے اوپر سے وار کر باہر پھینکنا ہے اور ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ اور تین مرتبہ سورۂ اخلاص تین مرتبہ پڑھ کر ایک دانہ پھینکنا ہے۔ یہ درج بالا وظیفے میں مسلسل کررہی ہوں۔ ان وظائف کی مدد سے میرے اوپر اور میرے خاوند پر جوکالا جادو کروایا گیا تھا وہ سب تعویذ باہر آگئے۔آٹھ تعویذ نکلے جن میں سے کچھ پلا دئیے گئے اور کچھ ابھی پلانے تھے‘ ان میں سے چھ تو میرے شوہرکو پلائے اور دو ابھی پلانےتھےتو مجھے گھر میں سے میری ایک عزیز کی الماری سے وہ تعویذ مل گئے جس میں لکھا ہوا تھا کہ صرف وہ(میرے شوہر) میری بات مانے اور مکان میرے نام کردے۔ اس عبارت کے اوپر میرے خاوند اور ان کی والدہ کا نام اور تعویذ بنا ہوا تھا۔ایک اور تعویذ بیڈ کے پائے کےنیچے سے ملا جس پر لکھا تھا کہ ان کے ہاتھ زبان دماغ بند ہوجائیں۔تیسرا ایک پتھر جو گھر کے کونے میں دفن تھا وہ نکلا‘ اس کے اوپر خون سے بت بنا کر کوئی تحریر لکھی ہوئی تھی۔ چوتھا تعویذ ایک گندے کپڑے کے ساتھ ملا۔ یہ سب عملیات میرے بیٹے پر کیے گئے تھے جس کی وجہ سے بیٹا ہم بات تک نہیں کرتا بلکہ لڑ کر گھر چھوڑ کر جاچکا ہے۔ بیٹے کو ہم لاکھوں روپے لگا کر انگلینڈ سے ایم بی اے کروایا اب وہ ہماری شکل دیکھنا تک پسند نہیں کرتا۔
میرا ایک بیٹا اور تین بیٹیاں ہیں ان بچوں میں اتنا پیار تھا کہ ایک دوسرے پر جان تک قربان کرتے تھے اب بیٹا کہتا ہے کہ اس کے سامنے بہنوںکا نام لیا تو سب کوقتل کردوں گا۔ میرا بیٹا گھر کا پانی تک نہ پیتا اور مجھے گندی گندی گالیاں دیتا ہے۔ اسی دوران ایک دن میں بیٹھی وظیفہ پڑھ رہی تھی تو بیٹے کی شکل کا لڑکا میں نے اس کے کمرے میں جاتے دیکھا جبکہ لڑکا گھر میں آیا ہی نہیں تھا اوردروازے سب بند تھے۔ اس کے کمرےمیں اسی وقت جاکر دیکھا تو وہاں کچھ بھی نہیں تھا۔
الحمدللہ! ان وظائف کی برکت سے ہمیں تمام تعویذات جو کہ اور پتہ نہیں کیا کیا گل کھلاتے مل گئے۔جب سے تعویذ نکلے ہیں گھر میں کچھ سکون ہے۔ بیٹے کے اندر تھوڑی سی تبدیلی رونما ہورہی ہے۔مجھے ان وظائف سے ایک امید کی کرن نظر آرہی ہے انشاء اللہ وظائف پوری توجہ اور مستقل مزاجی سے جاری ہیں انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب ہمارا گھر پھر پہلے جیسا ہوجائے گا۔ جہاں ہر کوئی ہر کسی کی عزت کرتا ‘ ہنستا کھیلنا‘ بہن بھائی ایک دوسرے پر جان نچھاور کرتے۔ یہ سب ہوگا اور ان وظائف کی برکت سے ضرور ہوگا۔ (ایک ماں)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں