Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خالص کلونجی اور تیل کے کرشمات

ماہنامہ عبقری - مئی 2015ء

درد شقیقہ کیلئےهروزانہ کلونجی کے تیل کا ایک قطرہ درد والے حصے کے مخالف ناک کے نتھنے میں ڈال دیں۔ کلونجی کا تیل دس قطرے روز پیے۔سردرد: درد کے وقت کلونجی کا تیل سر اور کنپٹیوں پر ملیں‘ دس قطرے کلونجی کا تیل ایک چمچ شہد میں ملا کر پئیں۔

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں پچھلے کچھ عرصہ سے عبقری کا مطالعہ کررہی ہوں‘ اس سے میں نے بہت کچھ پایا ہے۔ میرے پاس ’’کلونجی خالص اور اس کے تیل‘‘ کے کچھ تیربہدف نسخہ جات ہیں جو میں عبقری قارئین کی نذر کررہی ہوں۔ یقیناً قارئین ان سے ضرور مستفید ہوں گے۔کلونجی کا دانہ سیاہ رنگ کا اور ساخت تکونہ سا ہوتا ہے۔ اس کی بوتیز اور مزہ تلخ ہوتا ہے۔ بعض لوگ کلونجی کو پیاز کا بیج سمجھتے ہیں جو کہ غلط ہے۔ پیاز کا بیج سیاہ رنگ کا لیکن ساخت ناہموار ہوتی ہے اس کی کوئی بو نہیں ہوتی اور یہ بے مزہ ہوتا ہے۔ کلونجی کا تیل بہت سے جسمانی امراض میں انتہائی مفید ہے۔ بعض امراض میں شفاء حاصل کرنے کیلئے کچھ وقت درکار ہوتا ہے اس لیے کلونجی کے تیل سے علاج کیلئے مستقل مزاجی ضروری ہے۔ کلونجی کے تیل کا استعمال بعض ایسی چیزوں کے ساتھ کی گئی ہیں جو باآسانی پنساری یا یونانی طب کی دکان سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ کلونجی کا دانہ زیادہ سے زیادہ دو ماشہ (تقریباً دو گرام) تک کھایا جاسکتا ہے۔ اس حساب سے کلونجی کا تیل دن بھر میں زیادہ سے زیادہ آدھا چمچ یا پندرہ قطرے بغیر کسی چیز کے سادہ یا شہد‘ چائے‘ پانی‘ دودھ یا شربت میں ملا کر روزانہ پینا معمول بنالیں۔ بچوں کے جسمانی نشونماکیلئے دودھ میں دو سے تین قطرے دیا کریں۔
کلونجی کا تیل مختلف بیماریوں کیلئے درج ذیل طریقے پر استعمال کیا جاتا ہے:۔
درد شقیقہ (آدھے سر کا درد): روزانہ کلونجی کے تیل کا ایک قطرہ درد والے حصے کے مخالف ناک کے نتھنے میں ڈال دیں۔ کلونجی کا تیل دس قطرے روز پیے۔سردرد: درد کے وقت کلونجی کا تیل سر اور کنپٹیوں پر ملیں‘ دس قطرے کلونجی کا تیل ایک چمچ شہد میں ملا کر پئیں۔مرگی: کلونجی کا تیل ایک قطرہ دائیں ناک کے نتھنے میں ڈالیں‘ اگلے دن بائیں ناک کے نتھنے میں ڈالیں۔ روزانہ دس قطرے کلونجی کا تیل ایک چمچ شہد میں ملا کر پئیں۔لقوہ فالج: روزانہ کلونجی کے تیل کا ایک قطرہ متاثرہ حصہ کےمخالف ناک کے نتھنے میں ملالیں اور کلونجی کا تیل دس قطرے ایک چمچ شہد پانی میں ملا کر پئیں۔
قوت حافظہ: نسیان (بھولنا) ایک چمچ شہد‘ کلونجی کا تیل دس قطرے کے ساتھ پی لیں۔ دارچینی کے تین چارٹکڑے دن بھر میں چوسا کریں۔دماغی کمزوری: صبح آدھ چھٹانک مکھن یا ایک چھٹانک ملائی میں شکر اور بارہ قطرے کلونجی کا تیل ملا کر کھالیں۔ابتدائی موتیا: اگر موتیا ابتدائی حالت میں ہو تو روزانہ کلونجی کا تیل ایک قطرہ آنکھ میں ڈالیں۔بہرہ پن‘ کان کا درد: کلونجی کا تیل ایک قطرہ نیم گرم کرکے کان میں ٹپکائیں۔کان کی سوزش: کلونجی کا تیل اور زیتون کا تیل ہم وزن ابال کر نیم گرم کے چند قطرے کان میں ڈالیں۔دانت کا درد: کلونجی کا تیل آٹھ قطرے‘ آٹھ چمچ کلونجی دانہ‘ تھوڑا سا سرکہ ابال کر کلیاں کریں‘ متاثرہ دانت پر لونگ رکھیں۔ دانتوں کا میل: لاہوری نمک آگ میں جلا کر باریک پیس لیں‘ اس میں چند قطرے کلونجی کا تیل اور چند قطرے سرسوں کا تیل ملا کر دانتوں پر ملیں۔نکسیر پھوٹنا: ایک ٹکڑا صاف و شفاف سفید کاغذ کو جلالیں‘ اس کاغذ کے خاکستر میں دو قطرے کلونجی کا تیل حل کرکے ناک میں ڈالیں۔کھانسی‘ بلغم: السی ایک تولہ کوٹ کر پاؤ بھر پانی میں جوش دیں جب پانی آدھا رہ جائے تو چھان کر چودہ قطرے کلونجی کا تیل اور دو چمچ ایک گلاس شہد ملا کر پلادیں۔دمہ: دس قطرے کلونجی کا تیل ایک چمچ شہد نیم گرم پانی میں ملا کر پلادیں۔سانس کی تکلیف: دس قطرے کلونجی کا تیل ایک چمچ شہد نیم گرم پانی میں ڈال کر پیے‘ ایک چھوٹا چمچ کلونجی کا تیل دو گلاس کھولتے پانی میں ڈال کر بھاپ لیں۔ریاح: اجوائن ساٹھ گرام‘ کلونجی کا تیل دس قطرے‘ لیموں کے رس میں ڈبو کر دھوپ میں خشک کریں پھر اس میں دس گرام کالانمک پیس کر جلادیں‘ چٹکی بھر صبح وشام کھائیں۔ہچکی: کلونجی کا تیل دس قطرے تھوڑے سے مکھن میں ملا کر کھائیں۔متلی اور قے: چند قطرے خالص فروٹ کا سرکہ اور شکر میں کلونجی کا تیل چند قطرے ملا کر چاٹتے رہنے سے متلی اور قے بند ہوجاتی ہے۔قبض: ایک چمچ ارنڈ کا تیل نیم گرم دودھ میں دس قطرے کلونجی کا تیل ملا کر رات کو سونے سے پہلے پلادیں۔گیس اپھارہ: ادرک کا رس ایک تولہ‘ کلونجی کا تیل چھ قطرے ذرا سے نمک اور پانی ملا کر پلائیں۔بھوک:چارتولہ کلونجی کے دانے رات سرکہ میں ڈبوکر رکھیں۔ پھر خشک کرکے سفوف بنالیں۔ چٹکی بھر سفوف ایک چمچ شہد‘ دس قطرے کلونجی کا تیل ملاکر کھائیں۔ہاضمہ کی دوا: اجوائن چارتولہ‘ چھ قطرے کلونجی کا تیل ملا کر لیموں کے رس میں ڈبو دیں اور دھوپ میں خشک کرلیں۔ ہر کھانے کے بعد ایک چٹکی پھانک لیا کریں۔ پیٹ کے کیڑے: دو قطرے کلونجی کے تیل اور گیارہ قطرے سرکہ خالص ملا کر ایک چوتھائی پانی میں پئیں۔
پیچش: اسپغول ایک تولہ‘ دہی آدھ پاؤ‘ کلونجی کا تیل تین قطرے ملا کر دن میں تین سے چار بار کھائیں۔ ضعف جگر: اجوائن ایک تولہ پانی میں بھگو کر دن کے وقت سائے میں اور رات کے وقت اوس میں رکھیں۔ اگلے دن پانی چھان کر چھ قطرے کلونجی کا تیل ملا کر پی لیں۔ استسقاء (پیٹ میں پانی بھرجانا): سبز کریلا کو کوٹ کر پانچ تولہ پانی نچوڑ لیں۔ اس میں دو تولہ شہد اور دس قطرے کلونجی کا تیل ملا کر ایک دفعہ روز پیے۔ یرقان: مہندی کی پتیاں دو تولہ رات کے وقت پانی میں ڈبودیں‘ صبح کو پانی میں ایک چمچ شہد اور دس قطرے کلونجی کا تیل ملا کر پلادیں۔ پیشاب کی جلن: ایک پاؤ خالص دودھ میں دس قطرے کلونجی کا تیل اور ایک پاؤ پانی ایک چمچ شہد ملا کر پئیں۔ پیشاب کی کمی: مکئی کے بٹھے کے بال دو تولہ پانی میں جوش دیں اور دس قطرے کلونجی کا تیل ملا کر پلائیں۔ گردے مثانے کی پتھری: دن میں ایک بار بارہ قطرے کلونجی کا تیل ایک چمچ خالص شہد ابلے ہوئے پانی میں ملا کر پی لیں۔ سکری: کلونجی کے دانے تیس گرام‘ کانسی کے پتے بیس گرام‘ مہندی کے پتے پینتس گرام‘ سرکہ پانچ سو گرام میں پانچ منٹ ابال کر چھان لیں۔ پھر کلونجی کے تیل میں ملا کر لگائیں۔ ایگزیما: سنامکی‘ کلونجی‘ قسط شیریں دس دس گرام‘ مہندی کے پتے بیس گرام‘ سرکہ پانچ سو گرام‘ میں پانچ منٹ ابال کر چھان لیں۔ پھر کلونجی کے تیل میں ملاکر لگائیں۔ برص: کلونجی‘ حب الرشاد پچاس پچاس گرام‘ مہندی کے پتے دس گرام‘ سرکہ نوسوگرام میں دس منٹ ابال کر چھان لیں‘ پھر کلونجی کے تیل میں ملا کر لگائیں۔ پھپھوندی: برگ مہندی‘ سنامکی‘ کلونجی‘ میتھی‘ حب الرشاد‘ قسط شیریں سب ہم وزن پیس کر چھ گنا خالص سرکہ میں دس منٹ ابالیں۔ پھر کلونجی کے تیل کے ساتھ لگائیں۔ بالخور: ادرک کا پانی نکال کر اس میں ہم وزن سرکہ ملا کر لگائیں۔ سونے سے پہلے کلونجی کے دانوں کو کلونجی کا تیل اور سرکہ میں پیس کر متاثرہ جگہ پر لیپ کریں۔گنج: انڈے کا تیل اور کلونجی کا تیل ملا کر لگائیں۔گرتے بال: صرف کلونجی کا تیل سر پر لگائیں اگر چاہیں تو بالخور اور گنج میں سے کوئی بھی عمل کریں۔ ذیابیطس: کلونجی کا دانہ ایک تولہ‘ کاسنی اور میتھی کا دانہ آدھ آدھ تولہ ملا کر پیس کر رکھ لیں۔ تین تین ماشہ صبح و شام چار قطرے کلونجی کے تیل کے ساتھ کھائیں۔ بواسیر: پسے ہوئے مہندی کے پتے پچاس گرام‘ خالص زیتون کا تیل اڑھائی سو گرام اچھی طرح ملا کر پانچ منٹ ابال کر چھانے بغیر رکھ لیں۔ رات کو سونے سے پہلے بواسیر پر روئی کی مدد سے یہ تیل تین قطرے کلونجی کا تیل ملا کر لگادیں۔ اسی طرح صبح بھی لگائیں۔ صبح نہار منہ تین سے چار انجیر دس قطرے کلونجی کے تیل کے ساتھ کھالیں۔ درد کمر‘ گنٹھیا: صاف لہسن کی ایک پوتھی سرسوں کا تیل ایک پاؤ میں خوب پکا کر سنبھال کر رکھ لیں۔ رات کلونجی کے تیل کے ساتھ پی لیں۔ معیادی بخار: اجوائن ایک تولہ ڈیڑھ پاؤ پانی میں رات کے وقت مٹی کی پیالی میں رکھ دیں‘ صبح پانی صاف کرکے دس قطرے کلونجی کے تیل کے ساتھ پی لیں۔ موٹاپا: روزانہ تین مرتبہ ایک لیموں چار قطرے کلونجی کے تیل کے ساتھ پانی میں ملا کر پی لیں۔ کھانا بھوک سے کم کھائیں۔ قبض سے بچیں۔ نزلہ‘ زکام: چھوٹی انگلی میں کلونجی کا تیل لگا کر ناک کے اندر لگائیں۔ چہرے کی خوبصورتی: رات سونے سے پہلے گیرو کو پانی میں حل کرکے چند قطرے کلونجی کا تیل ملا کر چہرے پر مل لیں۔ صبح صابن اور نیم گرم پانی سے دھولیں۔ تلی کابڑھنا: کریلا سبز کوٹ کر پانی نکال لیں‘ دو دو پانی دن بھر تین بار چار قطرے کلونجی کے تیل کے ساتھ پلادیں۔جنسی کمزوری: رات کے وقت پانچ قطرے کلونجی کا تیل چٹکی بھر پسا ہوا آدھا چمچ‘ ایک چمچ شہد نیم گرم دودھ میں ملا کر پئیں۔ ضعف قلب (دل کی کمزوری): لہسن کے چار جوے میں سے عرق نکال کر کلونجی کا تیل چار قطرے اور تھوڑی سی مصری اور پانی میں ملا کر پئیں۔احتیاط: خناق کے مریض اور حاملہ عورتیں پہلے معالج سے مشورہ کریں پھر کلونجی کا تیل استعمال کریں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 696 reviews.