نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جس نےر ات کے پہر سورۂ بقرہ کی آخری دو آیات پڑھیں یہ اس کیلئے کافی ہوجائیں گی۔
نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جس نےر ات کے پہر سورۂ بقرہ کی آخری دو آیات پڑھیں یہ اس کیلئے کافی ہوجائیں گی۔ ٭نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جس نے ہر فرض نمازکے بعد آیۃ الکرسی پڑھی اس کو دخول جنت سے موت کے سوا کوئی شئی مانع نہیں اور جس نے اس کو بستر پر لیٹتے وقت پڑھا‘ اللہ تعالیٰ اس کے گھر اور اس کے پڑوسی کے گھر اور آس پاس کے گھروں کی حفاظت فرمائیں گے۔ ٭نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ میں تم کو ایسی سورت نہ بتاؤں؟ جس کی عظمت سے آسمان و زمین کا خلا بھی پُر ہے اور اس کے لکھنے والے کو بھی اتنا ہی اجرملتا ہے اور جو اس کو جمعہ کےروز پڑھتا ہے‘ دوسرے جمعہ تک اور مزید تین یوم کے اس کے گناہ معاف کردئیے جاتے ہیں اور جو شخص سوتے وقت اس کی آخری پانچ آیات پڑھ لے تو اللہ تعالیٰ اس کو جس وقت بھی وہ چاہے بیدار فرمادیتے ہیں۔ وہ سورۂ کہف ہے۔ ٭نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ جس نے اللہ کی رضا کیلئے رات کو یٰسین پڑھی اللہ رات ہی کو اس کی مغفرت فردیں گے۔ (شعب الایمان‘ کنزالعمال حصہ اول‘ ص354)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں