Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پلیز! کوئی میرا جن مجھے لوٹا دے

ماہنامہ عبقری - مئی 2015ء

چلو۔۔!!! ایک دن میں نے گھر میں یہ راز کی بات بتاہی دی کہ میرے اوپر ایک جن آتا ہے۔ میرے سب گھر والے پریشان ہوگئے‘ میری پھپھو بھاگم بھاگ گئیں اور کہیں سے ایک قرآن پاک کا نقش لے کر آئیں اور لاکر میرے گلے میں وہ قرآن پاک کا نقش ڈال دیا۔

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ کی گزشتہ ایک سال سے قاری ہوں‘ مجھے ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ بہت پسند ہے۔ مجھے خود بھی جنات سے عشق ہے۔میرا بہت دل کرتا تھا کہ میں عبقری میں اپنے ٹوٹکے‘ سچی کہانیاں‘ وظائف عبقری کو ارسال کروں تاکہ لوگوں کو فائدہ پہنچے۔ مجھے عبقری سے بہت کچھ ملا‘ مجھے اب لگتا ہے کہ عبقری کی وجہ سے مکمل ڈاکٹر بن چکی ہوں‘ کسی کو کوئی مسئلہ ہو عبقری کی ادویات یا عبقری میں چھپا کوئی ٹوٹکہ بتاؤ‘ وہ صحت مند ہوجاتا ہے۔ اس کیلئے میں عبقری کی بے حد مشکور ہوں۔محترم حکیم صاحب! میں آپ اب اپنے بچپن کے حالات و واقعات لکھ رہی ہوں جو میرے ساتھ بیت چکے ہیں لیکن رب غفور و رحیم نے اتنا بڑا دل دیا کہ میں ان واقعات سے ڈری نہیں۔محترم حکیم صاحب! میں 9th کلاس میں تھی تو میرے اوپر ایک جن آتا تھا اس جن کے آنے کی علامت یہ تھی کہ میرا جسم لوہے کی مانند سخت ہوجاتا تھا اور مجھے ایک دم نیند آجاتی تھی۔میں یہ بتاتی چلوں کہ میں نے 7thکلاس سے پانچ وقت نماز پڑھنی شروع کردی تھی‘ 7thکلاس میں میں نے جی بھر کر اللہ تعالیٰ کی عبادت شروع کی‘ مجھے نماز‘ قرآن کے ساتھ عشق ہوگیا تھا۔ اس کے علاوہ میں رات کو سوتے وقت درود مقدس‘ درود ماہی‘ دعائے جمیلہ پڑھ کر سوتی تھی اور عشاء کی نماز کے بعد قرآن پاک کی آخری دس سورتیں پڑھتی اور ثواب خلفائے راشدین رضوان اللہ علیہم اجمعین‘ حضرت بلال رضی اللہ تعالی عنہٗ اور حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کو ہدیہ کرتی تھی۔جی تو میں بات کررہی تھی ایک مسلم جن کی‘ وہ جن کا بچہ روزانہ صبح کی اذان کے وقت میرے جسم میں داخل ہوجاتا تھا اور قرآن پاک کی تلاوت کرتا تھا اورجب وہ سورۂ ناس کو ختم کرتا تو پھر درود ابراہیمی پڑھ کر چلا جاتا تھا‘ جب میں اٹھتی تھی تو میرا جسم پسینہ سے شرابور ہوتا تھا۔
کبھی کبھی تو وہ دن کو بھی میرے پاس آجاتا تھا۔ میں جاگ رہی ہوتی تھی‘ وہ جن ایک دم میرے جسم میں اپنا وزن بڑھا دیتا تھا اس کاکام صرف قرآن پاک کی تلاوت کرنا تھا‘ اس جن کے بوجھ میں مجھے سب کی باتیں سنائی دیتی تھیں پر میری آواز نہیں نکلتی تھی۔میں نے دو سال اسی طریقے سے گزارے‘ مجھے اندر سے خوشی بھی ملتی تھی لیکن کبھی کبھی ڈر بھی لگتا تھا مگر اپنا یہ راز میں نےکسی کو نہیں بتایا تھا۔ میں خود بھی الحمدللہ! پاک باز‘ نیک اور خداترس لڑکی ہوں اور اس وقت تو بچپن کی عمر تھی‘ گناہوں سے پاک تھی۔میں خود جن کے بچے کو بڑا پسند کرتی تھی اور وہ بھی مجھے پسند کرتا تھا جو روزانہ میرے پاس آتا تھا۔ وہ بھی نیک تھا اور آگے سے میں بھی جی بھر کر اللہ تعالیٰ کو یاد کرنے والی تھی۔چلو۔۔!!! ایک دن میں نے گھر میں یہ راز کی بات بتاہی دی کہ میرے اوپر ایک جن آتا ہے۔ میرے سب گھر والے پریشان ہوگئے‘ میری پھپھو بھاگم بھاگ گئیں اور کہیں سے ایک قرآن پاک کا نقش لے کر آئیں اور لاکر میرے گلے میں وہ قرآن پاک کا نقش ڈال دیا۔اُسی رات وہ جن کا بچہ میرے پاس آیا اور قرآن پاک کی تلاوت شروع کردی اور اس دفعہ اس کے ساتھ ایک عورت کی بھی آواز تھی جو میرے خیال کے مطابق اس جن کی امی تھیں‘ دونوں نے اکٹھا قرآن پاک ختم کیا اور مجھے کہا ہم جارہے ہیں اور آئندہ نہیں آئیں گے اور سات سال گزر گئے وہ جن دوبارہ میرے پاس نہیں آیا‘ میں نے کتنی بار بلایا‘ غلطی کی معافی مانگی‘ رب پاک سے التجا کی کہ میرا جن مجھے لوٹادیں۔ پتا نہیں وہ ناراض ہوگیا یا کہیں چلا گیا یا قرآن پاک کے نقش کا احترام کرگیا۔ یہ ہے میری کہانی۔۔۔! میری دعا ہے کہ میرا یہ جن جہاں بھی رہے سدا خوش رہے۔ میری قارئین سے بھی التجا ہے اگر کسی عامل کو میرا یہ جن ملے تو اسے میرا یہ پیغام ضرور دینا کہ میرے پیارے جن میرے پاس لوٹ آؤ‘ میں تمہارے انتظار میں ہوں۔براہ مہربانی! کوئی میرا پیارا جن مجھے واپس دلا دے‘ میری اس سے صلح کروادے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 678 reviews.