Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج

ماہنامہ عبقری - مئی 2015ء

بے سہارا سے شادی اور۔۔۔
میں نے ایک یتیم اور بے سہارا لڑکی سے شادی کی ہے‘ شادی کو چار سال ہوگئے ہیں لیکن ابھی تک اولاد کی خوشی سے محروم ہیں۔ پہلے کچھ لوگوں نے مشورہ دیا تھا کہ آپ لڑکی کو چھوڑ دیں اور دوسری شادی کرلیں لیکن میرے والدین اس بات پر راضی نہیں ہوتے ہیں کہ ہم نیکی بھی کررہے ہیں اور آخر میں اس نیکی کوبرباد کردیں‘ یہ نہیں ہوسکتا۔ کسی نے مشورہ دیا کہ اپنا ٹیسٹ کروالیں۔ میں نے اپنا ٹیسٹ کروالیا‘ اس میں جو کچھ لکھا ہے وہ آپ کے سامنے ہے۔ میں خود مزدور ہوں‘ جو آمدنی ہوتی ہے اس سے گھر کے اخراجات اور معذور بیوی کا علاج معالجہ ہوجاتا ہے۔ (محمد سرور‘کراچی)۔
مشورہ: آپ کی رپورٹ صحیح نہیں ہے‘ جرثومے کمزور ہیں‘ ان کی قوت صرف تیس فیصد ہے جبکہ اولاد پیدا کرنے کیلئے قابل جرثومے میں قوت ستر یا پچھتر فیصد ہونی چاہیے۔ آپ اپنا علاج کروائیں۔ آپ نے اپنی بیوی کی کوئی رپورٹ نہیں بھیجی نہ یہ لکھا کہ ان کو کیا معذوری ہے۔ حکیموں‘ ڈاکٹروں سے آپ نے کس بیماری کا علاج کروایا ہے یہ بھی آپ نے نہیں لکھا۔ عام طورپر ہمارے مشاہدے میں یہی آیا ہے کہ جب بچہ نہیںہ وتا تو سب کے سب بیچاری بیوی کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑجاتے ہیں کسی کے دماغ میں یہ بات نہیں آتی کہ شوہرنامدار کو بھی چیک کروالیا جائے۔ اس لیے یہ کام کی بات سمجھ لینی چاہیے کہ جب اولاد نہ ہورہی ہوتو خاوند کی رپورٹ پہلے کروانی چاہیے۔ خاوند میں یہ جرثومے کمزور ہوں تو یہ علاج آسانی سے ہوسکتا ہے اس کیلئے کسی اچھے مقامی طبیب سے روبرو مشورہ کرنا ضروری ہے۔ ازخود کوئی دوا نہ کھائیں صرف طبیب کے مشورے پر عمل کریں باقاعدہ علاج ضروری ہے۔
جریان کی بیماری
مجھے جریان کی بیماری ہے۔ میں نے عبقری میں ایک مرتبہ پڑھا تھا کہ موصلی سیاہ اور موصلی تالمکھانہ اور مصری کھانے سے یہ بیماری دور ہوسکتی ہے لیکن ان کے استعمال کا طریقہ نہیں لکھا ہے۔ مہربانی فرما کر آپ اس کا طریقہ بتادیں اور مدت بھی بتادیں کہ کتنی مدت استعمال کرنا ہے۔ (محبت خان‘ پشاور)
مشورہ: ہم وزن لیکر کوٹ چھان کر سفوف بنالیں۔ اس میں سے آدھی دوا صبح و شام دودھ سے پھانک لیں۔ اس سے دو تین ہفتے میں گرمی کا جریان جاتا رہتا ہے۔ تمام دوائیں ہم وزن لیں مگر مصری سب دواؤں کے وزن کے برابر لیں۔
گلے کا انفیکشن
مجھے زکام ہوا تھا‘ گلے میں تکلیف کی وجہ سے شدید بخار ہوا جس سے دوا لی اس نے بتایا گلے میں انفیکشن ہے‘ بخاراتر گیا‘ گلے کی تکلیف بھی کم ہوگئی مگر کان بند ہوگئے میں بی اے کا طالب علم ہوں‘ سخت پریشان ہوں۔ (محمد احمد علی‘ چمن)
مشورہ: کسی بھی دواخانے کا بنا ہوا شربت صدر صبح و شام گرم پانی میں ملا کر نیم گرم پئیں نمکین گرم گرم پانی سے صبح و شام سوتے وقت غرارے کریں۔ پندرہ دن کے بعد دوبارہ حال لکھیں۔
چہرے کا دانہ
میرے چہرے پر پیپ والے دانے نکلتے ہیں اور بہت سےا یسے دانے نکلتے ہیں کہ باہر سے پتہ نہیں چلتا لیکن اندر گھٹی بن جاتی ہے۔ تین سال پہلے ایسے ہی ایک دانہ نکلا تھا لیکن وہ باہر کی طرف بہت بڑا سا تھا‘ ڈاکٹر نے تھوڑے دن تو پٹی کردی لیکن بعد میں قینچی سے کاٹ دیا تو اس کا نشان گال پر ہے۔ دوسرے ڈاکٹر کے پاس گئے تو انہوں نے کہا کہ پہلے والے ڈاکٹر نے ٹھیک علاج نہیں کیا ہے انہیں اس کو کاٹنا نہیں چاہیے تھا جبکہ میرے چہرے پر داغ اور کیل مہاسے بھی زیادہ ہیں‘ عمر 15 سال ہے۔
مشورہ: دوسرے ڈاکٹر نے درست کہا‘ بہرحال معجون عشبہ چھ گرام صبح نہار منہ کھائیں۔ عرق عشبہ دو اونس شام کو پئیں۔ پندرہ دن کے بعد دوبارہ لکھیں۔
چکر‘ گیس اور کمزوری
میری والدہ کی عمر 46 سال ہے۔ میری والدہ کے دو آپریشن ہوئے ہیں‘ پہلا بواسیر کا دوسرا مسے کا‘ دونوں آپریشن ٹھیک ہوئے لیکن کمزوری بہت ہے۔ بار بار چکر آتے ہیں اور گیس بھی زیادہ ہے۔ بار بار وضو ٹوٹ جاتا ہے اور کبھی اجابت بھی نکل جاتی ہے اور کپڑے ناپاک ہوجاتے ہیں۔ رات کو روزانہ اسپغول پی کے سوت ہیں۔ رات یا دن میں زیادہ پانی پی لیں تو پیشاب آتا رہتا ہے۔ تھوڑی بھی تیز مرچ کھائیں تو خون جاتا ہے۔ آنکھیں بہت کمزور ہیں جن میں تکلیف بھی ہے۔ چھینک یا کھانسی آتی ہے تو شلوار خراب ہوجاتی ہے‘ بال بہت گرتے ہیں‘ گنجا پن آگیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ بال ہیں ہی نہیں۔ (خالد محمود‘ قصور)
مشورہ: آپ کی والدہ کو صرف بواسیر کی تکلیف تھی‘ جس کا دوائی علاج کرنا چاہیے تھا۔ اب بواسیر کے مسے تو نہیں رہے مگر باقی علامات برقرار ہیں۔ آپریشن میں جو خون تھا وہ بہہ گیا‘ اس طرح خون جسم میں کم ہوگیا ہے۔ غذا نہ کھانے سے خون بنا نہیں‘ دواؤں نے معدہ خراب کردیا۔ معدہ میں سوزش ہوگئی۔ ناطاقتی کی وجہ سے سر پر بال نہیں رہے۔ پیشاب پر کنٹرول نہیں رہا‘ معدہ کی سوزش اگر اجازت دے تو بکرے کا عمدہ گوشت پکا کر کھلائیں‘ اسی میں روٹی ڈال کر نرم کرکے کھلائیں‘ مرچ گرم‘ مصالحہ‘ کھٹائی سے پرہیز کریں۔ خالص شہد‘ بادام‘ کشمش مفید ہے۔ اصلی خمیرہ ابریشم حکیم ارشد والا چھ، چھ گرام صبح و شام کھلائیں اگر موافق آجائے تو ورنہ دوبارہ لکھیں۔
ملازمت کا سوال
تین سال پہلے زکام ہوا‘ علاج کرواتے کرواتے آواز چلی گئی۔ ٹیچر ہوں‘ ملازمت کا سوال ہے‘ میرا کوئی سہارا نہیں ہے۔ (عاصمہ خان‘ لاہور)
مشورہ: حب بحۃ الصوت دن میں پانچ بار ایک ایک گولی چوسیں۔ سوتے وقت ایک چمچی شہد گرم پانی میں ملا کر پئیں۔ دس دن کے بعد دوبارہ لکھیں۔
کان کا بیلنس آؤٹ
زکام ہوا‘ چھینکیں اور ناک سے پانی بہا پھر گاڑھا گاڑھا پیلا مواد خارش ہونے لگا‘ علاج کروایا تو وہ سب تو ٹھیک ہوگیا مگر شدید چکر شروع ہوگئے‘ سیدھی کھڑی نہیں ہوسکتی‘ علاج بہت کیے‘ کچھ فائدہ ہوتا ہے پھر ویسے ہی ہوجاتا ہے‘ کہتے ہیں کہ کان کا بیلنس آؤٹ ہوگیا ہے۔ (صدف‘ گوجرانوالہ)
مشورہ: عرق عنبراصلی صبح و شام پئیں۔ عرق ماء اللحم سہ آتشہ بعد غذا پئیں۔
کالی جلد
تقریباً دس سال پہلے میرے پاؤں پر گرم پانی گرگیا تھا۔ جس کا مناسب علاج نہ ہونے کے باعث میرے پاؤں کی جلد کی رنگت کالی ہوگئی جو سوائے اس کے کہ پاؤں کے اوپری جلد کالی ہے۔ کیا میرے پیر کی جلد کا رنگ ٹھیک ہوسکتا ہے۔ کوئی دوائی تجویز فرمائیں۔ (افشاں‘ ملتان)
مشورہ: بہت ذرا سا گائے کا خالص تازہ مکھن ہرروز لگائیں۔ مگر علاج لمبا ہے جلدی فائدہ نہیں ہوگا۔ 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 652 reviews.