Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گرمیاں گزارئیے عبقری کے بتائے مشروبات کیساتھ

ماہنامہ عبقری - مئی 2015ء

محمد ساجد ، ملتان

ایسے افراد جن کا مزاج صفراوی ہو‘ منہ کا ذائقہ کڑوا رہتا ہو‘ گرمی یا صفراوی بیماری سے متلی ہو‘ ایسی حالت میں یہ شربت بہت مفید رہتا ہے۔ صفرا کے جوش کو ساکن کرتا ہے۔ ثقیل اور دیر ہضم غذا جیسے بینگن‘ بڑا گوشت وغیرہ کا ہاضم ہے۔ وقت ضرورت چمچہ دو چمچہ استعمال کریں۔

موسم گرما آگیا ہے جو اپریل کے آخر سے لے کر جولائی تک رہتا ہے۔ مئی سے اگست کے عرصے میں انسانی صحت فساد کو بہت جلد قبول کرتی ہے جس سے جلدی عوارض ہو سکتے ہیں۔ قدرت موسمی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے خود بھی اہتمام کرتی ہے۔ چنانچہ موسم گرما میں آنے والے پھل، سبزیاں بھی حرارت کو کم کرتے ہیں۔ موسم گرما کے اثرات بد سے بچنے کیلئے قارئین عبقری درج ذیل ’’لاجواب مشروب‘‘ گھر میں ہی بنائیں اور گرمیاں خوشگوار بنائیں۔
لیموں کا شربت: لیموں کا شربت گرمیوں میں فائدہ حاصل کرنے کیلئے سب سے سستی چیز ہے۔ شربت بنانے کا طریقہ: لیموں کا رس ایک کلو‘ شکر ڈیڑھ کلو‘ پانی میں پکا کر گاڑھی چاشنی بنالیں‘ حسب ذائقہ چمچہ دو چمچہ پانی ملا کر بوقت ضرورت خصوصاً دوپہر کے وقت استعمال کریں۔ لذت کیلئے چاٹ مصالحہ ایک چٹکی یا نمک ملا کر پیا جاسکتا ہے۔ یہ شربت پیاس کی زیادتی‘ گرمی سے چکر اور گرمی کی بے چینی کیلئے مفید ہے۔
شربت آلوبخارہ: سوکھا آلو بخارہ سات سو گرام یا آٹھ سو گرام گرم پانی میں رات بھگو کر صبح ہاتھ سے مسل کر چھان لیں اور اس میں ایک کلو شکر ملا کر چاشنی بنا کر رکھ لیں۔ فوائد: ایسے افراد جن کا مزاج صفراوی ہو‘ منہ کا ذائقہ کڑوا رہتا ہو‘ گرمی یا صفراوی بیماری سے متلی ہو‘ ایسی حالت میں یہ شربت بہت مفید رہتا ہے۔ صفرا کے جوش کو ساکن کرتا ہے۔ ثقیل اور دیر ہضم غذا جیسے بینگن‘ بڑا گوشت وغیرہ کا ہاضم ہے۔ وقت ضرورت چمچہ دو چمچہ استعمال کریں۔ گلے کی خراش میں استعمال نہ کریں‘ اس تکلیف میں تمام کھٹی چیزیں نقصان دہ ہیں۔
شربت گلاب: عرق گلاب نمبر ایک 750 گرام‘ شکر ایک کلو ڈال کر چینی گھما کر گھول لیں‘ پھر ہلکی آنچ پر ایک جوش دے کر ٹھنڈا کرکے بوتل بھرلیں۔ وقت ضرورت دو سے پانچ چمچ ٹھنڈے پانی میں ملا کر استعمال کریں۔ ہاضمہ کی بے چینی‘ دماغ میں گرمی‘ نفسیاتی بے چینی میں مفید ہے۔
شربت خشخاش: خشخاش سو گرام‘ بادام سو گرام‘ چھوٹی الائچی کے دانے دس گرام سب کو پانی میں پیس کر اس کا عرق نکالیں۔ جب دو تین بار میں اچھی طرح عرق نکل چکے تو اس عرق میں اتنا پانی ملائیں کہ کل ڈھائی لیٹر ہوجائے۔ اس میں شکر دو کلو ملا کر پکا کر گاڑھی سی چاشنی بنالیں۔ شربت گلاب کی طرح استعمال کریں۔ یہ شربت نیند نہ آنا‘ دماغی کمزوری یا بدن کا دبلا ہونا میں بہت مفید ہے‘ دن میں تین بار پیا جاسکتا ہے۔
شربت عناب: عناب سو گرام پانی ایک کلو۔ رات میں بھگو کر صبح ہاتھ سے مسل کر دو سے تین جوش دے کر چھان لیں۔ اس چھنے ہوئے پانی میں ایک کلو شکر کا اضافہ کرکے چاشنی بنالیں۔ بس تیار ہے۔ بوتلوں میں بھرلیں۔ شربت عناب خون صاف کرتا ہے‘ خون کو ٹھنڈا کرتا ہے اس لیے گرمی میں جن کودانے نکلتے ہوں ان کیلئے بہت مفید ہے۔ ایسیڈیٹی کم کرتا ہے۔ چھوٹی عمر والوں کے مہاسے اس سے آرام پاتے ہیں۔ البتہ زیادہ استعمال کرنے سے قبض ہوسکتا ہے۔
اسپغول (دانہ یا اسپغول کا بیج): اسپغول کا بیج گرمی کی بہت ساری تکلیف کیلئے اکثیر ہے جبکہ معاملہ آنتوں کا بھی ہو۔ پیٹ کی بے چینی‘ قبض اور پیچش دونوں کو اس سے آرام ملتا ہے۔ بدن ٹھنڈا رہتا ہے۔ ہاتھ پاؤں کی جلن خشکی دور کرکے تری پیدا کرتا ہے۔ اسپغول کا دانہ دس گرام ایک بڑے کپ میں آدھ گھنٹہ بھگودیں‘ وقت ضرورت چھان کر لعاب پی لیں‘ دن میں دو بار تک پی سکتے ہیں۔تخم بالنگا: ان کو پانچ سے سات گرام آدھ گھنٹہ ایک کپ پانی میں بھگولیں اور بغیر چھانے پی لیں یا شکر ملا کر دودھ ملا کر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ گرمی سے کمزوری اور پیٹ کی گرمی میں مفید ہے۔ شربت چہارمغز: یہ شربت دماغ کو طاقت دیتا ہے‘ دماغی رگوں کے تناؤ کو کم کرتا ہے۔ بلڈپریشر اور نیند نہ آنے میں مفید ہے۔ پیاس کی زیادتی کو کم کرتا ہے۔ دماغ کی خشکی و گرمی کو دور کرتا ہے۔ بدن کو اس میں موجود وٹامنز طاقت دیتے ہیں۔ ھوالشافی: بادام سوگرام‘ مغز تخم کدو پچیس گرام‘ مغز تخم تربوز پچیس گرام‘ مغز تخم خیارین پچیس گرام‘ مغز خربوزہ دوسوگرام‘ تیس عددچھوٹی الائچی کے دانے‘ کالی مرچ پندرہ عدد‘ خشخاش مفید پچیس گرام‘ سب کو پانی میں پیس کر کپڑے میں رکھ کر نچوڑلیں اور اس طرح بار بار کریں اس طرح تقریباً دوکلو پانی نکل آئے اس میں ڈیڑھ کلو شکر ملا کراتنا پکائیں کہ آدھ کلو پانی جل جائے‘ ٹھنڈا ہونے پر چھان کر بوتلوں میں بھرلیں‘ وقت ضرورت دو سے چار چمچ پانی میں ملا کر دن میں دو یا تین مرتبہ استعمال کرسکتے ہیں۔

گرمی کیلئے لاجواب نسخہ:

یہ نسخہ گرمی کے تقریباً بہت سے امراض کا علاج ہے۔ دماغ دل کو طاقت دیتا ہے۔ بے ترتیب دھڑکن‘ گھبراہٹ‘ پیاس کی زیادتی وغیرہ میں مفید ہے۔ ھوالشافی: چھوٹی الائچی کے دانے‘ برادہ صندل اصلی‘ سوکھا دھنیا‘ تخم خرفہ سیاہ ہر ایک دس گرام لے کر باریک پیس لیں اور ایک گرام سے تین گرام تک دن میں دو بار کھالیاکریں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 647 reviews.