Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خوشی تلاش کرنے کے طریقے (محمد منیر اعوان قریشی، اعوان ٹاﺅن لاہور)

ماہنامہ عبقری - نومبر 2008ء

مشہور پروفیسر ڈاکٹر وائنز نے خوشی کی تلاش پر تحریر لکھی ہے جوقابل توجہ اور قابل عمل بھی ہے۔ مفکر ٹالٹاتی کا قول ہے کہ خوش باش خاندان ایک جیسے ہوتے ہیں لیکن ہر فرد خوشی کو مختلف طرح سے اور مختلف سطحوں سے محسوس کرتا ہے۔ خوشگوار موسم، سخت امتحان میں کامیابی ،نومولود کے کھلکھلانے، سیرگاہ کی پارٹی اورکسی سے دلی محبت وغیرہ، یہ سب عوامل اپنی اپنی نوعیت کی خوشی دیتے ہیں۔ جب ہم کامیابی حاصل کرتے ہیں تو فرحت محسوس کرتے ہیں یا اچھے موڈ میں ہوتے ہیں تو ہم سمجھتے ہیں کہ ہم خوش ہیں لیکن خوشی حالات ، ماحول اور دوسروں کے نرم سلوک سے بدلتی رہتی ہے۔ ایسا بھی ہے کہ کوئی غم نہ ہو تو یہ بھی خوشی کی دلیل ہے۔ جب کوئی مثبت واقعہ ہو تو انسانی دماغ کو پیغام پہنچتا ہے، نبض کی رفتار بد لتی ہے، جسم کی جلد کا ٹمپریچر بدلتا ہے اور پٹھے ڈھیلے ہو جاتے ہیں۔ خوشی کا اندازہ اس سے ہوتا ہے جب ہم دوسروں سے مقابلہ کرتے ہیں کہ فلاں اتنی اعلیٰ پوزیشن پر ہے یا صاحب ثروت ہے پھر اپنی حالت کا جائزہ لیتے ہیں اگر طبیعت میں قناعت کا مادہ ہو تو خوشی کا ٹارگٹ دور نہیں ہوتا۔ سماجی تعلقات خوشی میں اہم مقام رکھتے ہیں، عزیز رشتہ داروں اور دوستوں کی محبت ایک بڑا اثاثہ ہے۔ دوسروں کا تعاون زیادتی عمر کا باعث بھی ہوتا ہے اور دماغی اور جسمانی صحت میں بھی ممدومعاون ہوتا ہے۔ زندگی کے متعلق انسان کا رویہ مثبت ہونا ضروری ہے۔ خوشی دینے کی کوشش کرتے رہنا چاہیے۔ اس کے بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ خود بھی خوش رہنا اور دوسروں کو بھی خوش رکھنا زندگی کو طویل بھی کرتا ہے اور معاشرے کو بھی بہت فائدہ پہنچاتا ہے۔ یقین کریں کہ آپ افسردہ اور غمگین چہروں کی بجائے خوش باش‘ شگفتہ چہروں کو پسند کریں گے‘ صحت مند لوگوں سے میل جول خوشیاں پھیلانے کا باعث بنتا ہے۔ آپ کا گلاس نصف پانی سے بھرا ہوا اور نصف خالی ہے۔ پرامید لوگ بھرے ہوئے کو اہمیت دیتے ہیں اور ناکامیوں، قصانوں کو عارضی سمجھ کر نظرانداز کردیتے ہیں جبکہ مایوس اور غمزدہ اشخاص منفی پہلو کو سامنے رکھتے ہیں۔ ان کے نزدیک ہرواقعہ غم کا باعث ہوتا ہے۔ ان کی صحت بھی خرات رہتی ہے۔ امید زندگی کا چراغ ہے‘ دل و دماغ روشن رہتے ہیں۔ ہم اپنے ذہن کو جو بھی پیغام بھیجیں گے اسی کے مطابق ہم کو خوشی اور غم حاصل ہو گا۔ یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہمیں مثبت اشارے دینے چاہئیں۔ زندگی میں جو کچھ اچھے کام آپ سے ہو چکے ہیں یا جو انعامات آپ کو مل چکے ہیں ان کو یاد کریں۔ جن لوگوں سے مل کر آپ کو خوشی ہوتی ہے ان سے روابط بڑھائیں۔ ہم جنسوں کی صحبت خوشی کا باعث ہوتی ہے کسی قسم کی ہابی Hobby اختیار کریں۔ باغبانی ، سوشل ویلفئیر وغیرہ وغیرہ ایسی مصروفیا ت جو آپ کو خوشی دے سکتی ہیں۔ شعوری طور پر آپ کو ایسے حیلے اختیار کرنے چاہئیںجو خوشی میںاضافہ کریں۔ مثلاً بیماروں، لاچاروں اور غمزدہ لوگوں کی مدد اوردست گیری۔ کسی کو تحفہ دینا بہت اہمیت رکھتا ہے چاہے وہ ایک پتھر سے بنی ہوئی کوئی چیز ہو۔ علم کے متلاشیو ں کو ایک اچھی سی کتاب، بچوں کو ایک مفید اور پرکشش کھلونا یا خالی ایک ٹافی بھی دل کو خوش کرنے کا ذریعہ بنتی ہے۔ دیکھا گیا ہے کہ کئی لوگ اس مقصد کیلئے جیب میں ٹافیاں رکھتے ہیں اور حسب موقع بچوں کو خوش کرکے خود خوش ہوتے ہیں۔ ذرا سی توجہ کرکے آپ ایسے بہت سے ذرائع استعمال کر سکتے ہیں۔ آخر میں ایک مقولہ بیان کرنا موقع محل کے عین مطابق ہو گا:- کچھ دیر پہلے نیند سے گزری ہوئی دلچسپیاں بیتے ہوئے دن عیش کے بنتے ہیں شمعِ زندگی اور ڈالے ہیں روشنی میرے دل صد چاک پر!
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 563 reviews.