اسلامی سال کا گیارہواں مہینہ ذیقعد ہے ۔ ذیقعد کا شمار چار حرمت والے مہینو ں میں ہو تاہے۔ جن میں اہلِ عرب جنگ کرنا حرام سمجھتے تھے ۔ ذیقعد قعود سے بنا ہے جس کا معنی بیٹھنا ہے ۔ چونکہ اس مہینے میں اہل عرب جنگ کرنے سے گریز کرتے تھے۔ اس لیے اس کا نام ذیقعد پڑ گیا ۔ اس مہینے میں اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام سے تورات دینے کیلئے تیس راتوں کا وعدہ فرمایا تھا۔ اس کے علا وہ اسی ماہ کی پانچویں تاریخ کو حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام نے بیت اللہ شریف کی بنیا د رکھی تھی ۔ اسی ماہ کی چو د ہ تاریخ کو اللہ تعالیٰ نے حضرت یو نس علیہ السلام کو مچھلی کے پیٹ سے نکالا تھا۔
ان وجوہا ت کی بنا پر ذیقعد کا مہینہ اسلامی تاریخ میں بڑا قابلِ قدر تصور کیا جا تاہے ۔ اس ماہ کی نفلی عبادت حسبِ ذیل ہیں۔
ذیقعد کی عبادت
پہلی رات کے نوا فل
حدیث شریف میں ہے کہ جو کوئی ذیقعد کی پہلی رات میں چار رکعت نفل پڑھے اور اس کی ہر رکعت میں الحمد شریف کے بعد 33 دفعہ سورئہ اخلاص پڑھے تو اس کے لیے جنت میں اللہ تعالیٰ ہزار مکان ےا قوت سرخ کے بنائے گا اور ہر مکان میں جوا ہرکے تخت ہو ں گے اور ہر تخت کے اوپر ایک حور بیٹھی ہو گی جس کی پیشانی سورج سے زیا دہ روشن ہو گی ۔ ( رسائل فضائل شہور)
ہر را ت میں دو نفل
ایک روایت ہے کہ اس مہینہ میں ہر رات دونفل پڑھے اور ہر رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد سورئہ اخلا ص اکیس اکیس مر تبہ پڑھے ، اللہ پاک یہ نماز پڑھنے وا لے کو انشاءاللہ حج و عمرہ کا ثواب عطا فرمائے گا۔ ( فضائل شہور)
سور کعت نوافل
ایک روایت میں ہے کہ جو بند ہ اس ماہ کی ہر جمعرات کو 100 نوافل یو ں پڑھے کہ اس کی ہر رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد دس مر تبہ سورئہ اخلا ص پڑھے تو اس کو اللہ تعالیٰ بے انتہا ثواب عطا فرمائے گا۔ ( رسالہ فضائل شہور)
ایک دن کے روزے کا ثوا ب
حدیث شریف میں ہے جو شخص ذیقعد کے مہینہ میں ایک دن روزہ رکھتا ہے تو اللہ کر یم اس کے واسطے ہر ساعت میں ایک مقبول حج اور ایک غلا م آزاد کرنے کا ثواب لکھنے کا حکم دیتا ہے ۔ (فضائل شہور)
ایک حدیث مبار ک میں ہے کہ( اس مہینہ کے اندر ایک ساعت کی عبادت ہزار سال کی عبادت سے بہتر ہے ) اور فرمایا کہ اس مہینہ میں پیر کے دن روزہ رکھنا ہزار بر س کی عبادت سے بہتر ہے ۔ ( فضائلِ شہور )
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 561
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں