محترم حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کے علم میں ‘ عمل میں اور اس رسالہ عبقری میں اپنی خاص برکت و رحمتیں عطا فرمائے آمین! میں رسالہ عبقری کو ماہ اگست سے پڑھ رہا ہوں اور الحمدللہ اس سے روحانی حوالے سے بہت کچھ استفادہ کیا ہے اور اب اس ماہ ستمبر کے رسالہ میں دیمک کے حوالہ سے لکھنے کیلئے استدعا کی گئی تو محترم میرے پاس ایک نقش ہے جو کہ میرے اور میرے بزرگوں کا کئی بار آزمایا ہوا ہے جس کو میں اب قارئین کی نذر کرتا ہوں:۔
نقش یہ ہے: برائے دفع دیمک‘ مکان یا دوکان جہاں بھی ہو
یاکبیکج |
یاکبیکج |
یاکبیکج |
یاکبیکج |
یاکبیکج |
یاکبیکج |
یاکبیکج |
یاکبیکج |
یاکبیکج |
چھت پر لٹکا دیں۔ نوٹ: یہ لفظ عبرانی یا سریانی زبان میں ہے اس سے مراد دراصل یااللہ ہی ہے یہ لفظ شرکیہ نہیں ہے۔
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!یہ طریقہ دریافت مرض کیلئے ہے کہ جو شخص مریض ہے ان تین چیزوں میں سے کیا سحر ہے‘ آسیب ہے پری وغیرہ کہ مرض بدنی ہے۔ یہ ہمارا مجرب عمل ہے۔ محترم ایک کورا سا کوزہ یا ڈھکنی لے کر اس پر نقش لکھیں۔ یہ درج ذیل نقش کالے قلم سے تحریر کریں۔
پھر سات بار مریض کے دائیں طرفپھیریں‘ پھر بائیں طرف پھیریں‘ پھر تیز آگ میں ڈال دیں تاکہ وہ ڈھلکنی خوب روشن ہو۔1۔ اگر حرف سفید ہوں تو سحر ہے۔ 2۔ اگر حرف غائب ہوجائے تو آسیب ہے۔ 3۔ اگر حرف سیاہ ہوجائے تو مرض بدنی ہوگا۔ انشاء اللہ قارئین میرے ان دونوں عمل سے خوب فائدہ اٹھائیں اور میرے بزرگوں کیلئے دعائے مغفرت کریں گے۔
(محمد حبیب قریشی‘ لودھراں) (ماہنامہ عبقری اکتوبر 2014ء میں پہلے بھی یہ لگ چکا ہے۔)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں