روحانی محفل سے فیض پانے والے
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ پچھلے تین سال سے پڑھ رہا ہوں‘ اس رسالے سے مجھے بہت فیض ملا ہے۔میری بیوی پوشیدہ امراض کی کافی عرصہ سے شکار تھی۔طرح طرح کی ادویات استعمال کرکرکے تھک چکی تھی‘ امراض تھے کہ ختم ہونے کا نام ہی نہ لیتے‘ جتنا عرصہ ادویات استعمال کی جاتیں سب ٹھیک ٹھاک رہتا جیسے ہی ادویات ختم ہوتیں مرض پھر سر اٹھانے لگتا۔ میں نے ایک دن اپنی بیوی سے کہا کہ آج سے تم بھی عبقر ی میں آنے والی روحانی محفل کرو
اور میں بھی تمہارے اس مرض کی نیت کرکے ہرماہ روحانی محفل کروں گا۔ ہم دونوں ہرماہ عبقری میں آنے والی روحانی محفل گھر میں ہی کرتے‘ ابھی تین ماہ ہی ہوئے ہیں ہمیں روحانی محفل کرتے ہوئے کہ میری بیوی کی تمام تکالیف ختم ہوگئی ہیں اور اب وہ کسی قسم کوئی دوائی نہیں کھاتی۔ حیرت انگیز بات کہ جب سے میں نے اپنی بیوی کی نیت کرکے روحانی محفل شروع کی ہے میں بھی خود کو بہت ہلکا پھلکا اور فریش محسوس کررہا ہوں۔ (محمد شہریار‘ کوئٹہ)

حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں