Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

حضرت حکیم صاحب کے ساتھ رمضان کے فائدے

ماہنامہ عبقری - اپریل 2015ء

میں نے پچھلا رمضان سارا تسبیح خانہ میں گزارا ہے اور ہدایت کو پایا ہے‘ آپ کے قریب رہ کر اپنے اندر اللہ اور نبیﷺ کے عشق کا جنون سمایا ہے۔ میری بہت سی پریشانیاں حل ہوئیں اور میں اب بہت پرسکون ہوں۔
تسبیح خانہ میں اعمال کا پتہ چلا
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو ساری دنیا کے سارے انسانوں اور جنوں کی ہدایت کا ذریعہ بنائے۔ آمین!الحمدللہ گزشتہ رمضان المبارک بھی تسبیح خانہ میں گزارا اور اپنے وقت کو بہت زیادہ قیمتی بنالیا۔ اعمال کیے تو آپ کے درسوں میں ان کی قیمت کا پتا چلا‘ جس وجہ سے عمل کرنا آسان ہوا‘ یہ سب آپ کی برکت ہے۔ رمضان المبارک میں روزانہ ایک پارہ نوافل اور تسبیحات کا اہتمام رہا تھا۔ تسبیحات ذکر جہری‘ خفی‘ سورۂ یٰسین‘ ایک پارہ تلاوت‘مراقبہ تادم تحریر برابر جاری ہے۔ رمضان میں آپ کے ہاں جو کھانا ملتا تھا وہ بہت ہی لذیذ تھا‘ بقول آپ کے ’’سادہ مگر کشادہ‘‘ میں امید کرتا ہوں کہ یہ سادگی اور کشادگی ہمیشہ قائم رہے گی۔ میں نے گزشتہ اور اس سے پہلے رمضان میں افطاری کے بعد کسی کو قے کرتے یا زیادہ دودھ پینے کی وجہ سے بیمار ہوتے یا طبیعت کی خرابی کا ذکر کرتے نہیں سنا جبکہ کچھ لوگ آپ سے افطاری کے وقت سموسے‘ پکوڑے کی ریڑھی لگانے کی اجازت مانگ رہے تھے آپ نے اجازت نہیں دی۔ رمضان المبارک میں جس طرح آپ نےہمارا جسمانی غذا اور روحانی غذا کا خیال رکھا تھا ہم سب آپ کے مشکور ہیں۔(خالد محمود کھوسہ‘ ڈیرہ غازیخان)
تسبیح خانہ میں اللہ اور نبیؐ کا عشق پالیا
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو ہمیشہ خوش رکھے اور ہمیشہ راضی رہے اور انسانیت کی ہدایت کا ذریعہ بنائے رکھے‘ آمین۔
اللہ رب العزت حضرت خواجہ سیدمحمد عبداللہ ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کی قبر پر کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطا فرمائے اور نبی کریمﷺ کا ساتھ نصیب فرمائے۔ میں نے پچھلا رمضان سارا تسبیح خانہ میں گزارا ہے اور ہدایت کو پایا ہے‘ آپ کے قریب رہ کر اپنے اندر اللہ اور نبیﷺ کے عشق کا جنون سمایا ہے۔ میری بہت سی پریشانیاں حل ہوئیں اور میں اب بہت پرسکون ہوں۔ (محمد شعیب‘لاہور)
تسبیح خانہ کی برکت‘گھر اور روزگار مل گیا
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو صحت عطا فرمائے اور کامیابیاں عطا فرمائے۔ محترم حکیم صاحب ! میں عرصہ 6 ماہ سے بیروزگار تھا۔ اسی دوران رمضان آگیا تو میں نے رمضان تسبیح خانہ میں گزارا‘ خوب عبادات ہوئیں‘ اللہ سے رو رو کر مانگا۔جو دعائیں مانگیں عید کے فوری بعد ان کی قبولیت کے آثار نظر آنا شروع ہوگئے۔ مجھے میرے گھر کے قریب ہی بہترین نوکری مل گئی جس کی مجھے امید ہی نہ تھی۔ میرا گھر چھوٹا تھا‘ اللہ نے مجھے 14 مرلے کا وسیع اور کشادہ گھر دیا۔ میرے دو بچوں کا سکول داخلہ کا مسئلہ تھا‘ الحمدللہ اس وقت ڈی ایچ اے کے بہترین سکول میں داخلہ مل گیا ہے۔ یہ سب تسبیح خانہ میں مانگی گئیں دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ (شجاعت علی‘ لاہور)
میری رمضان کیفیات
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! گزشتہ رمضان میں نے تسبیح خانہ میں گزارا‘ یہ رمضان زندگی کا سب سےبہترین رمضان گزرا‘ اس سے پہلے اکثر رمضان المبارک میں مجھ سے گناہ ہوجاتے تھے‘ اس رمضان میں اللہ پاک نے آنکھوں کے گناہ سے محفوظ رکھا جس کی برکت سے میں باقی گناہوں سے بھی محفوظ رہا۔تسبیح خانہ میں رہ کر کئی بار آپ کی خواب میں زیارت کی۔  24 رمضان کو طبیعت بہت زیادہ خراب‘ سر میں اتنا شدید درد کہ سجدہ بھی نہیں کیا جارہا تھا‘ ظہر کی نماز کے بعد تعلیم میں شامل  نہ ہوسکا ‘ اوپر والی منزل پر جاکر سوگیا‘ عصر پڑھی‘ ذکر خاص میں بھی شامل نہ ہوا‘ طبیعت عجیب سی ہورہی تھی‘ہمارے فلور پر ایک اسی سال کے بزرگ تھے‘ اللہ نے ان کی خدمت کی سعادت دی‘ ان کے کپڑے دھونے چلا گیا‘ دھونے بیٹھا ہی تھا کہ اچانک اللہ سے باتیں کرنے لگ گیا‘ایسی کیفیت بنی جو ذکر خاص میں دعا کے وقت بنتی ہے۔پھر اللہ سے کہنے لگا یااللہ! میں بے بس ہوں‘ تو بے بس نہیں۔آنکھوں سے آنسو جاری تھےدیر تک روتا رہا ‘ پھر اللہ پاک نے شفاء عطا فرمادی۔ اب ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے اللہ نے بہت کچھ عطا کردیا ہے۔ میرا مولا کسی کو خالی ہاتھ نہیں لوٹاتا۔ سب کو جھولیاں بھر بھر کر دیتا ہے‘ ہمارے گمان سے بھی زیادہ۔(جلیل احمد‘ حیدرآباد)


Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 594 reviews.