آنکھوں کیلئے ہزاروں کا آزمایا عمل
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! ہزاروں دعائیں آپ اور آپ کی ٹیم کیلئے‘ تہہ دل سے شکرگزار ہوں اور سب پڑھنے والوں کو میری طرف سے دلی مبارکباد ہو کہ اتنا پیارا رسالہ ہماری زندگی میں آیا‘ جیسے ہم تھے ویسا ہی رسالہ ہمیں مل گیا۔
آنکھوں کیلئے یہ میرا آزمایا ہوا نسخہ ہے‘ قارئین کی خدمت میں حاضر ہے۔
ھوالشافی: ایک چمچ سونف پسی ہوئی ‘ مصری ایک چمچ‘ سات بادام ‘ رات کے قت ایک کپ دودھ سے لیں۔انشاء اللہ کچھ عرصہ استعمال سے عینک اتر جائے گی۔اس کے علاوہ ایک انار لے کر اس کا جوس نکال کر کانچ کی شیشی میں دھوپ میں رکھیں‘ خشک ہونےپر سرمہ کی طرح استعمال کریں‘ نظر تیز ہوگی۔یہ نسخہ میرےعلاوہ کئی لوگوںکا آزمودہ ہے۔
٭ کیلا جب بھی کھاؤ ایک سے زیادہ کھاؤ
٭ بازار کی دہی کی لسی پینے سے کئی بار موشن لگ جاتے ہیں۔
٭ لسی ہمیشہ پتلی پینی چاہیے۔
٭ تربوز ہمیشہ دن کو کھانا چاہیے شام یا رات میں نہیں۔ تربوز جگر کی گرمی اور کئی بیماریاں دور کرتا ہے۔
٭ گاجر صبح کے وقت چبا چبا کر کھانی چاہیے۔ اس سے نظر تیز ہوتی ہے۔
٭ اسی طرح رات کو مولی چھیل کر نمک لگاکر کھلے آسمان کے نیچے لٹکا دیں‘ صبح نہار منہ اسے کھائیں ازحد مفید ہے۔
٭ کچا دودھ پینا ہو تو تازہ گرم گرم پیو۔
٭ جامن بڑی اچھی چیز ہے‘ جامن سخت سے سخت چیز کو ہضم کردیتا ہے‘ جامن فولاد بناتا ہے۔ اسے نمک لگاکر کھانا چاہیے مگر بلڈپریشر والے مریض ایسے ہی کھائیں۔
٭ گندلوں کا ساگ عجیب چیز ہے‘ اس میں طاقت دینے والے وٹامنز پائے جاتے ہیں‘ قبض دورکرتی ہے۔
٭ اسپغول چبا کر کھانے سےزہربن جاتا ہے۔ سالم نگلنا چاہیے۔٭ پینتالیس سال سے کم عمر میں چائے پینا سخت مضر ہے۔٭ موسم کی ہر سبزی ترکاری ا ور پھل میوہ صحت کا ضامن ہے۔ چند ایک کو بالکل چھوڑ دینا اور چند ایک کو کھانا ٹھیک نہیں۔٭ کھانے کے ہمراہ پھل کھانا بے حد مفید ہے۔
٭ دودھ گھونٹ گھونٹ پینا چاہیے‘ جلدی ہضم ہوتا ہے۔
٭ دودھ پی کر لیٹنا نہیں چاہیےاگر لیٹنا پڑجائے تو دائیں کروٹ اور پانی پی کر بائیں کروٹ لیٹنا چاہیے۔سویاں رات کو سوتے وقت بالکل نہ کھائیں اس سے موت واقع ہونے کا اندیشہ ہوتاہے۔
(سنجیدہ شیروانی‘ منڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں