محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں وقتاً فوقتاً اپنے تجربات قارئین کیلئے لکھتی رہوں گی سب سے پہلے آنکھوں کے بارے میں دعا قارئین کی نذر کرتی ہوں اس سے خود مجھے اور کافی لوگوں کو فائدہ ہوا ہے اور یہ دعا ہمارے شوہر کے والد محترم محمد معین الدین نے بتائی تھی جوکہ اب اس دنیا میں نہیں ہیں اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔دعا یہ ہے:۔ وضو بے وضو دن میںجب بھی یاد آئے صرف تین مرتبہ درج ذیل درود پڑھ کر ہاتھوں کی انگلیوں کے پوروں پر پھونک کر دونوں آنکھوں پرپھیرلیں‘ سارا دن میں جتنا زیادہ کریں گے اتنا ہی جلد فائدہ ہوگا۔ حضرت میں بڑھاپے کی حدود کو چھورہی ہوں مگر مجھے چشمہ نہیں لگا جبکہ میںسلائی بھی کرتی ہوں‘ میرا حلقہ احباب وسیع ہے اور جن کو بھی بتایا ان کو فائدہ ہوا‘ دعا کیا بلکہ چھوٹا سا درود ہی ہے اس کو پڑھنے سے گئی ہوئی بینائی واپس آجاتی ہےاور بینائی کبھی بھی کم نہیں ہوتی صرف پڑھنا زیادہ سے زیادہ ہے۔
محمد مجتبیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
محمدمصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
درج بالا عمل کے اتنے تجربات ہیں‘ اپنے ذاتی بھی اور میرے دوست احباب رشتہ داروں کےکہ اس کیلئے ایک الگ سے کتاب چاہیے تاکہ میں سب تجربات لکھ سکوں‘ پتہ نہیں کیوں بچپن سے ہی شوق سے دعا کا بھی اور دوا کا بھی پہلے خود تجربہ کرتی ہوں پھر لوگوں کو بتاتی ہوں اور رزلٹ ہمیشہ سوفیصد نکلتا ہے۔ کوئی نہ کوئی دوا یا دعا کیلئے فون آتے رہتےہیں اور میں بخوشی بتاتی ہوں اور جب لوگ بتاتے ہیں کہ ہمیں فائدہ ہوا تو اس وقت میں کتنا خوش ہوتی ہوں‘ میرے دل میں کتنا سکون محسوس ہوتا ہےیہ تو میں لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی۔ ایک ٹوٹکہ اور میرے پاس مچھروں سےحفاظت کا ہے۔ اگر کہیں مچھروں کی کثرت ہو مثلاً مکان‘ باغ‘ کمرہ وغیرہ میں تو یہ عدد ایک کاغذ پر لکھ کر چاروں کونوں میں ٹیپ سےچپکا دیں۔ انشاء اللہ سب مچھر بھاگ جائیں گے۔ مجرب ہے وہ عدد یہ ہیں یاد رہے کہ یہ انگریزی گنتی میں نہیں لکھنے ۱۲۔۱۲۔۱۱
(بحوالہ: مجموعہ وظائف مولانا مفتی نظام الدین شام زئی شہید) (ازطرف‘ کراچی)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں