Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

نظر کو بڑھانے والی ورزشیں , نظر کو نقصان پہنچانے والے اعمال

ماہنامہ عبقری - اپریل 2015ء

٭ اپنے سے بہت دور کسی درخت یا ٹیلے پر نظر جما کر چند منٹ تک اسے دیکھتے رہو۔ اس کے بعد آنکھوں کو بند کرو اور کھولو کم از کم پچاس بار کھولو اور بند کرو پھر دو منٹ تک آنکھیں بند کرکے دوسری مشق شروع کریں۔
٭ سر اور گردن کو حرکت دئیے بغیر اپنی آنکھوں کو اس طرح حرکت دو گویا تم اپنے کان کو دیکھنے کی کوشش کرو اور پھر اپنے پائوں کے انگوٹھے کو دیکھو۔ اسی طرح آسمان اور انگوٹھے کو 25,25 بار دیکھو۔ اب اپنی آنکھیں خوب زور سے بھینچ لو اور ایک منٹ تک بھینچتے رہو۔ پھر کھول کر درخت کو دیکھو، اب چوتھی ورزش شروع کرو۔
٭ گردن کوبالکل سیدھا کرکے اپنی آنکھوں کو اس طرح گردش دوکہ تم گویا اپنی آنکھوں سے دائرہ بنارہے ہو۔ پہلے سیدھی جانب سے یہ دائرہ 25 بار بنائو۔ پھر الٹی طرف سے 25 بار بنائو۔ اس کے بعد آنکھیں بالکل بند کرکے پانچویں ورزش شروع کرو۔
٭آنکھیں بالکل بند رہیں تو لفظ ’’اللہ‘‘ کا عکس محسوس کرو اور یہ تصور کرو کہ لفظ ’’اللہ‘‘سے نورکی شعاعیں نکل رہی ہیں اور آنکھوں کا اندھیرا دور ہوتا جارہا ہے جب یہ شعاعیں نظر میں گول دائرے کی طرح گھومنے لگیں پھر اسے رفتہ رفتہ دور تک دیکھنا محسوس کرو پھر نزدیک تک جب 5 منٹ گزر جائیں اب آنکھیں کھولو چند بار کھولو اوربند کرو۔
یہ چار مشقیں ضعف بینائی کو دور کرنے اور نظر کو تیز کرنے کیلئے فائدہ مند ہیں بعض اوقات ان سے حیرت انگیز فائدہ ہوتا ہے اور عینک کی تکلیف چھوٹ جاتی ہے۔


مندرجہ ذیل اعمال سے بصارت کو بہت زیادہ نقصان پہنچتا ہے اس لئے ان سے پرہیز واجب ہے۔
٭ایک دم زیادہ دیر تک کتب بینی نہ کرو بلکہ درمیان میں سستالو۔٭صبح اٹھتے ہی کچھ کھائے پئے بغیر آنکھوں پر زور نہ ڈالیں۔ ٭جب جسم میں نقاہت ہو اور کسی مہلک بیماری سے روبصحت ہو تو ایسی صورت میں پڑھنا نہیں چاہیے۔
٭باریک الفاظ کی لائنوں یا چھاپہ کی کتابوں کو پڑھنے سے پرہیز کریں۔٭رات کو سوتے وقت سمارٹ فون ،موبائل سے پرہیز کریں۔٭لیپ ٹاپ کی تیز روشنی سے دور رہیں۔
لیٹے لیٹے پڑھنا یا موبائل پر گیمز کھیلنا فیس بک انجوائے کرنا بینائی کیلئے مضر ہے۔٭گندی اور بدبودار جگہ میں پھرن سے باز رہیں۔نسوار اور تمباکو کے پاس نہ جائیں۔ ٭گردوغبار، دھوئیں زیادہ گرم یا سرد ہوا کثرت جماع،نشہ پیٹ بھر کر کھانا، غلیظ اور دیر ہضم خوراک سے پرہیز کریں۔
زیادہ سونے، رونے اور تیز روشنی کی طرف نظر کرنے سے پرہیز کریں۔٭دن کے پانچ بجے کے بعد لکھنے کاکام نہ کریں۔٭کثرت سے خون دینا، بخار کی حالت میںزیادہ کھٹی زیادہ نمکین غذائوں اور تلی ہوئی اشیاء بینگن،مسور کی دال اور مچھلی تلی ہوئی اور مصالحہ لگی ہوئی اشیاء سے بصارت کو نقصان پہنچتا ہے۔ ٭ملاپ کے وقت عورت کے پوشیدہ اعضاء کو دیکھنا ضعف بصارت کا باعث ہے۔ اس لئے اس سے سخت پرہیز کرنا ضروری ہے۔٭لیٹے ہوئے تیز روشنی والے موبائل سے مسیج فاروڈ آنکھوں کیلئے نقصان دہ ہے۔
٭آنکھوں کا بار بار پھڑکنا یا جھپکنا اس بات کی علامت ہے کہ آنکھوں کو آرام کرنے کی ضرورت ہے۔٭آنکھوں کی معمولی شکایت مثلاً کوئی کتاب پڑھتے پڑھتے حرفوں کا دھندلا نظر آنا، آنکھوں میں چکا چوند پیدا ہوجانا وغیرہ کو بھی نظر انداز نہ کریں بسا اوقات یہ معمولی شکایتیں زیادہ تکلیف دہ ہوجاتی ہیں۔٭کم روشنی میں کام نہ کریں اور نہ ہی تیز روشنی میں کام کریں۔٭چھوٹے بچوں میں ہل ہل کر پڑھنے کی رسم عام ہے ایسا کرنے سے انہیں روکیں اس سے آنکھوں پر بوجھ بڑھتا ہے۔٭کبھی بھی اندھیرے سے تیز روشنی میں نہ آئیں بلکہ ذرا آنکھوں کو مل لیں پھر باہر آئیں تو بہتر ہوگا۔
٭سرمہ سیاہ عرق گلاب میں گھسا گھسا کر لگائیں یا سرمہ سیاہ عرق گلاب میں ایک مدت تک پڑا رہنے دیں جب عرق گلاب خشک ہوجائے سرمہ کو پیس کر فائدہ اٹھائیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 581 reviews.