Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پٹھوں کے کھچاؤ کا روحانی عمل , نظر کیلئے , نظر عطیہ خداوندی

ماہنامہ عبقری - اپریل 2015ء

اس کے علاوہ اگر کسی شخص کو پٹھوں کے کھچائو یا چک آجائے تو چاہے وہ کتنی ہی سخت کیوں نہ ہو تو 11دن یا 21 دن صبح و شام جائے نماز پر بیٹھ کر نماز ختم کرکے اول او آخر 3 بار درود پڑھ کر سات دفعہ اذان اور سورۂ مومنون کی آخری چار آیات پڑھ کر دائیں اور بائیں کندھے پر دم کرلیں۔ انشاء اللہ آرام آجائے گا۔

یہ بھی میرا اپنا ذاتی آزمایا ہوا طریقہ ہے۔

جو لوگ جادو ٹونے یا نظر وغیرہ کا شکار ہوں انہیں چاہیے کہ وہ روزانہ اپنے گھر میں سورۃ البقرہ کی تلاوت ترجمہ کے بغیر اپنے ٹیپ ریکارڈ میں لگادیں اور خود بھی روزانہ 11یا 21دن تک دن میں کسی ایک وقت میں اس کی تلاوت کرکے پانی میں دم کرکے مریض کو پلائیں اور کمر کے چاروں کونوں میں اس کے چھینٹے ماریں ہر طرح کا سخت سے سخت جادو ختم ہوگا نظر آسیب اور نحوستوں کا خاتمہ ہوگا۔ (پوشیدہ)۔

دو کاغذ لیں دونوں پر محمد مصطفی ﷺ اور احمد مرتضیٰ ﷺ لکھیں رات کو سونے سے پہلے آنکھوں پر رکھ لیں اگر حاجت کیلئے جانا ہو تو اس کو اتاردیں اور فارغ ہوکر پھر رکھ لیں رات کو باوضو ہوکر سوئیں (حاجت کے بعد دوبارہ وضو کرنا ہوگا) انشاء اللہ 11 دنوں میں عینک بھی اتر جائے گی اورآنکھوں کی کوئی بیماری بھی نہیں رہے گی۔

رانا ثاقب عزیز،جہانیاں)۔)

آنکھیں اور ان کی بینائی ایک نعمت عظمیٰ ہیں جس کا بدل کوئی چیز نہیں ہوسکتی۔ بہت سی بے احتیاطوں کے باعث بینائی میں فرق آجاتا ہے یا بصارت جاتی رہتی ہے اور اس کا کوئی علاج رگر نہیں ہوسکتا اگر حفظ صحت کے قوائد کی پابندی کی جائے تو آنکھیں اکثر صدموں سے محفوظ رہ سکتی ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 578 reviews.