محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ نے نیند کیلئے نسخہ جات بھجوانے کا فرمایا تھا۔ اکثر لوگوں کو نیند نہ آنے کی شکایت ہوتی ہے جس کی وجہ خون کی کمی ہوتی ہے۔ اگر کسی کو نیند نہ آتی ہو وہ خون بڑھانے کا طبی نسخہ یا گولیاں استعمال کرے۔ اس کے علاوہ ہمارا 10 سالہ تجربہ ہے کہ اگر کسی کونیند نہ آتی ہو تووہ یہ کلمات
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّاتِ مِنْ غَضَبِہٖ وَعِقَابِہٖ وَ شَرِّ عِبَادِہٖ وَمِنْ ھَمٰزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ وَاَنْ یَّحْضُرُوْنِ ‘‘ (بخاری شریف)
پڑھے تو ان شاء اللہ نیند کی شکایت دور ہوجائے گی۔ (زاہد اللہ،بنوں)۔
نظر اور نیندکیلئے طبی علاج یہ ہے کہ رات کو سات گری بادام کی پانی میں بھگودی جائیں اور صبح نہار منہ چھیل کر ایک ایک کرکے کھالی جائیں۔ سر پر بادام روغن کی مالش کی جائے اور روحانی علاج یہ ہے کہ ہر وضو کے بعد آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے ایک مرتبہ سورۂ قدر پڑھی جائے۔ یہ عمل میں کافی سالوں سے کررہا ہوں اور اسے فائدہ مند پایا ہے۔ نیند نہ آنے کیلئے میںنے اکثر کتابوں میں پڑھا ہے کہ بستر میں لیٹ کر آدمی یہ تصور کرکے کہ وہ آسمان کی بلندیوں میں ہے، ہوا میں تیر رہا ہے، فضائوں میں اڑ رہا ہے، ستاروں کے درمیان گھوم رہا ہے۔ اس سے اسے نیند آنا شروع ہوجائے گی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں