Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مولی کے فائدے , نظر ٹھیک رہے گی , بزرگ سے ملا روحانی عمل

ماہنامہ عبقری - اپریل 2015ء

٭ مولی کا چھلکا شہد میں ملاکر کھانے سے سانپ کے کاٹے کا زہر ختم ہوجاتا ہے۔ ٭ پرانی کھانسی میں ایک ماشہ نمک مولی ہمراہ ہموزن چینی کھلانے سے شفاء ہوتی ہے۔
٭ نزلہ زکام میں چٹکی بھر نمک مولی سونگھنے سے یہ مرض دور ہوجاتا ہے اور دماغ کے کیڑے ختم ہوجاتے ہیں۔
٭ شراب کا نشہ اتارنے کیلئے مولی کے پتوں کا پانی پلانا مفید ہے۔
٭ یرقان کیلئے آدھ کلو مولی کے پانی میں چینی ملاکر یرقان کے مرض کو پلانے سے یرقان ختم ہوجاتا ہے۔
٭ مولی کھانے سے انتڑیوں کی حرکت تیز ہوتی ہے اور قبض ختم ہوتی ہے۔
٭ مولی کے مسلسل کھانے سے پیشاب کا رک رک کر آنا، جل کر آنا، کم آنا یا قطرہ قطرہ آنا یہ تمام شکایات دور ہوتی ہیں۔
٭ مولی کھانے کے بعد گڑ کھانے سے مولی جلد ہضم ہوجاتی ہے اور بدبودار ڈکار وغیرہ بھی نہیں آتے۔
٭ بواسیر کے مرض میں مولی کا رس اور مولی کے پتے مریض کو کھلانے سے شفاء ملتی ہے۔٭ مولی کے چار ماہ مسلسل استعمال سے سر کے بال گرنا بند ہوجاتے ہیں۔
٭ مولی کے زیادہ استعمال سے جگر کی اصلاح ہوتی ہے۔

ہرنماز کے بعد ایک تسبیح یَابَصِیْرُ کی کریں۔ یا پھر فجر کی نماز کے بعد ایک تسبیح پڑھیں۔ ہر نماز کے بعد 11 بار  یَابَصِیْرُ پڑھنے کا اہتمام کریں انشاء اللہ اس کی برکت سے نظر ٹھیک ہوجائے گی۔

  (پوشیدہ)

میرے پاس ایک خاص وظیفہ ہے جو قارئین کی نذر کرنا چاہتی ہوں۔ یہ مجھے ایک بزرگ سے ملا ہے اور میرا ذاتی آزمودہ ہے۔ مجھے کافی عرصہ سے نیند نہیں آتی تھی کافی علاج کے باوجود کوئی فائدہ نہ ہوا اور اس وظیفے سے پہلے دن ہی بہت اچھا اثر ہوا۔ اس لئے جس کو نیند نہ آتی ہو وہ یہ آیت مبارکہ اول آخرتین بار درود شریف کے آیت

  وَلَہٗ مَا سَکَنَ فِی الَّیْلِ وَالنَّہَارِ وَہُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ ﴿انعام۱۳﴾  پڑھ کر ہتھیلی پر پھونک مار کر سرپر پھیریں اور فائدہ اٹھائیں۔ (ام حمزہ)۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 573 reviews.