Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

نظر کی کمزوری کا علاج

ماہنامہ عبقری - اپریل 2015ء

حضرت امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں چارچیزیں آنکھوںکی (بینائی کی) تقویت کا باعث ہیں(1) قبلہ رخ بیٹھنا (2) سوتے وقت سرمہ لگانا (3) سبزے کی طرف نظر کرنا(4) لباس کو پاک صاف رکھنا۔
1)۔ سونف، مصری، بادام ایرانی تینوں ہموزن لے کر اچھی طرح باریک پیس کر یکجان کرکے بڑے منہ کی بوتل میں محفوظ کرلیجئے اور بلاناغہ روزانہ نہار منہ ایک چائے کا چمچ بغیر پانی کے کھا لیجئے طویل عرصہ استعمال کرنے سے انشاء اللہ آنکھوں کی بینائی کو فائدہ ہوگا۔
2)۔ گاجر کے موسم میں روزانہ ایک گاجر کھالیا کریں انشاء اللہ حافظہ قوی اور بینائی تیز ہوگی حتیٰ کہ چشمہ ہے تو انشاء اللہ نمبر کم ہونا شروع ہوجائیںگے (گاجر دھولیجئے اور بغیر چھیلے کھالیجئے کہ چھیلنے سے اوپری تہہ کے عین نیچے موجود وٹامن سی ضائع ہوسکتا ہے)
3)۔ گندم ایک حصہ، سرمہ سیاہ پانچ حصے دونوں کو ایک ہفتہ تک لیموں یا کیلے کے رس میں کھرل کریں‘ صبح و شام اس کو آنکھوں میں لگانے سے نظر کی کمزوری دور ہوجاتی ہے۔
4)۔ آنکھوں سے پانی بہتا ہو یا موتیا اتر رہا ہو تو جامن کی گٹھلی خشک کرکے باریک پیس کر تین تین ماشہ صبح و شام پانی سے کھلائیں اور جامن کی گٹھلی برابر وزن شہد میں پیس کر سرمہ دانی سے صبح و شام آنکھوں میں ڈالا کریں۔ لوگ کہتے ہیں کہ جب موتیا اترنا شروع ہوتا ہے تو پھر رکتا نہیں‘ یہ آسان سی دوائی لوگوں کے اس خیال کو غلط ثابت کردے گی۔
5)۔ آئینہ یا کوئی چمکدار چیز آفتاب کے سامنے کرکے آنکھ پر اس کا عکس ہرگز مت ڈالو‘ اس سے کبھی دفعتاً بینائی جاتی رہتی ہے۔
6)۔ انارشیریں اور انار ترش کے دانے اور دانوں کے بیج کے پردے اور گودا لیکر کچلیں اور کئی تہہ کپڑے میں چھان لیں تو عرق نکلے وہ آب انار کہلاتا ہے‘ یہ عرق ڈیڑھ چھٹانک اور اس میں شہد چھٹانک بھرملاکر مٹی یا پتھر کے برتن میں ہلکی آنچ پر پکائیں اور جھاگ اتارتے رہیں یہاں تک کہ گاڑھا ہوکر جمنے کے قریب ہوجائے تو پھر شیشی میں احتیاط سے رکھ لیں اور ایک ایک سلائی اپنے اور اپنے بچوں کی آنکھوں میں لگایا کریں انشاء اللہ آنکھوں کی اکثر بیماریوں سے حفاظت رہے گی اور بینائی میں ضعف نہ آئے گا۔
7)۔ تازہ آملے لے کرکچل کر پانی نچوڑلیں اور چھان کر لوہے کے برتن میں پکائیں یہاں تک کہ گاڑھا ہوجائے پھر شیشی میں احتیاط سے رکھ لیں اور ایک ایک سلائی لگایا کریں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 565 reviews.