٭ یَابَصِیْرُ بعد نماز جمعہ سو مرتبہ پڑھنے سے بصارت میں صفائی اور نیک اعمال کی توفیق ہوتی ہے۔
٭ اَلشَّکُوْرُ جس کو ضیق النفس یا تھکان یا گرانی ہو اس کو لکھ کر بدن پر پھیر دیں اور پئے تو نفع ہوگا اور اگر ضعف البصر اپنی آنکھ پر پھیر لے تو نگاہ میں ترقی ہوگی۔
٭پانچوں نمازوں کے بعد یَا نُوْرُ پڑھ کر دونوں ہاتھوں کے پوروں پر دم کرکے آنکھوں پر پھیر لیں۔
٭ سورہ نبا پڑھنے سے ضعف البصر کی شکایت دور ہوجاتی ہے پانی پر دم کرکے لگانا بھی مفید ہے۔ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا کہ جو شخص عصر کے بعد اس سورۂ کو پانچ مرتبہ پڑھے گا وہ امیر عشق الٰہی ہوجائے گا۔ (فوائد الفواد ص:۹۴)
٭ قرآن شریف کو دیکھ کر پڑھنے سے آنکھوں کی بینائی میں اضافہ ہوتا ہے‘ نگاہیں نیچی رکھنے سے بصارت کو تقویت ملتی ہے۔ رات کو سوتے وقت سرمے کا استعمال بھی بینائی کو تیز کرتا ہے اور یہ سنت ہے۔ چاندکی طرف دیکھنے سے بھی نظر تیز ہوتی ہے۔ ٭ سورۂ تکویر پڑھ کر آنکھ پر دم کرنے سے تقویت بصرہو اورآشوب اور جالا دفع ہوجاتا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں