Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

نیند کے لئے روحانی ٹوٹکہ , نظر کے لئے , نیند نہ آنے کی شکایت کی دعا

ماہنامہ عبقری - اپریل 2015ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم ! رات کو بے خوابی کی شکایت کیلئے میرے ابو نے بتایا تھا کہ اپنے رات کے عملیات پڑھنے کے بعد اللہ پاک سے اس طرح دعا کریں کہ ’’ یااللہ! تو مالک ہے آقا ہے تو نے دن رات بنائے ہیں، رات کو سونے کے لئے اور دن کو کام کاج کیلئے بنایا ہے۔ یااللہ! تیرے حکم سے تیری ساری مخلوق چرند پرند اور انسان سو گئے ہیں یااللہ! تو مجھے بھی نیند دے دے تیری مہربانی ہوگی، مجھے بھی آرام دے اور بے خوابی کی کیفیت دور کردے۔ یقین کے ساتھ یہ دعا پڑھتے ہی مجھے ہمیشہ نیند آجاتی ہے اور جیسا کہ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم نے فرمایا ہے کہ اللہ سے باتیں اللہ کے د ھیان کے ساتھ ہوں اور وضو بناکر سوئیں تو اللہ پاک مدد کرتا ہے۔

محترم حکیم صاحب السلام علیکم ! میری منگنی کے کچھ عرصہ بعد مجھے سرد رد اور آنکھیں کھچنے کی شکایت رہتی تھی نظر چیک کروائی تو پتہ چلا کہ کمزور ہوگئی ہے اور مجھے چشمہ لگ گیا اس زمانے آج سے 19 سال پہلے شاید سسرال والوں کو نہ پسند ہو میں نے مندرجہ ذیل ٹوٹکہ استعمال کیا تو مجھے نظر کی کمزوری کی شکایت دور ہوگئی۔ ھوالشافی: بادام50گرام، چارمغز50گرام، مصری50گرام، کھوپرا خشک50گرام ،سو نف50گرام۔  ان سب چیزوں کو کوٹ پیس کر ایک چمچ چائے والا دودھ کے ساتھ صبح استعمال کریں۔ پستہ اگر چاہیں تو لیکن گرم تاثیر ہے۔ آج میں بالکل صحیح لکھ پڑھ سکتی ہوں اور میری عینک اتر گئی ہے۔ (والدہ مریم‘کراچی)۔

(رواہ الترمذی)بحوالہ معارف الحدیث ۔حصہ پنجم،ص:۱۲۹، کتاب الاذکار والدعوات ) حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے شکایت کی کہ مجھے رات کو نیند نہیں آتی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا’’ جب تم بستر پر لیٹو تو اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرلیا کرو
اَللّٰھُمَّ رَبَّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَمَا اَظَلَّتْ وَ رَبَّ الْاَرْضِیْنَ وَمَا اَقَلَّتْ وَرَبَّ الشَّیَاطِیْنِ وَمَا اَضَلَّتْ کُنْ لِیْ جَارًا مِّنْ شَرِّ خَلْقِکَ اَجْمَعِیْنَ اَنْ یَّفْرُطَ عَلَیَّ اَحَدٌ مِّنْھُمْ اَوْاَنْ یَّطْغٰی عَزَّجَارُکَ (وَتَبَارَکَ اسْمُکَ) وَجَلَّ ثَنَاؤُکَ وَلَا اِلٰہَ غَیْرُکَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ۔

اے اللہ! ساتوں آسمانوں کے اور ان سب چیزوں کے مالک جو اس کے نیچے واقع ہیں اور شیاطین اور ان کی گمراہ کن سرگرمیوں کے مالک اپنی ساری مخلوق کے شر سے مجھے اپنی پناہ اور حفاظت میں لے لے، کوئی مجھ پر زیادتی اور ظلم نہ کر پائے، باعزت اور محفوظ ہے وہ جس کو تیری پناہ حاصل ہے تیری حمدو ثناء کا مقام بلند ہے تیرے سوا کوئی لائق پرستش نہیں بس تو ہی معبود برحق ہے۔ (شہناز کلیم اللہ‘ لاہور)۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 563 reviews.