Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بینائی اور نظر تیز کرنے کیلئے , نظر کی کمزوری دور کرنے کا روحانی عمل

ماہنامہ عبقری - اپریل 2015ء

٭اُسْکُنْ اَیُّھَا الصَّدَاعُ وَلَاکُمْ بِاِذْنِ اللہِ وَقُدْرَۃِ اللہِ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ تین بار پڑھ کر سر پر دم کریں اور پا نچ بار اس عمل کو دہرائیں انشاء اللہ نظر کو طاقت ملے گی اور عینک سے چھٹکارا ملے گا (زوجہ فضل الرحمن‘سومرو پکا چانگ )

نظر کی کمزوری دور کرنے کا روحانی عمل
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ آپ کو ہمیشہ شاد و آباد رکھے۔ میری نظر بہت کمزور تھی سیدھی آنکھ کی زیادہ تھی میں ہر وضو کے بعد آسمان کی طرف دیکھ کر سورۃ القدر پارہ 30 ایک بار پڑھتی ہوں ہر فرض نماز کے بعد سورہ ق کی آیت 22  فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَآءَکَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ ﴿قٓ۲۲﴾ 7بار پڑھ کر اول آخر ایک ایک بار درود ابراہیمی کے ساتھ پڑھ کر انگلیوں پر دم کرکے آنکھوں پر لگاتی ہوں نہ نظر چیک کرواتی ہوں نہ عینک لگانے کو دل کرتا ہے بس ہر وقت کہتی ہوں اللہ میری تیرے ساتھ منت چل رہی میرے والدین اور حضرت جی کے پائوں مبارک کے صدقے قبول کرے گا ۔ پہلے صحن میں بیٹھ کر سوئی میں دھاگہ نہیں ڈال سکتی تھی انتہائی بے بس ہوجاتی تھی لیکن اب اندر بیٹھ کر بھی سوئی میں دھاگہ ڈال لیتی ہوں اور روز نہیں کسی کسی دن ایک دو پانچ دس روپے آنکھوں کا صدقہ کرتی ہوں لیکن جو امیر لوگ ہیں وہ روز ایک بکرا بھی دے سکتے ہیں آنکھوں سے قیمتی چیز کیا ہوسکتی ہے ؟
٭ میرا بیٹا محمد معظم19سال کا ہے اس کی نظر ساڑھے چھ نمبر کمزور ہے وہ ہر نماز کے بعد آپ زم زم ڈالنے کا پابند ہے ایک ایک قطرہ آنکھوں میں ڈالتا ہے۔ روز رات کو سونے سے پہلے سرمہ لگانے کا پابند ہے سورۃ ق کی آیت 22ہر نماز کے بعد پڑھتا ہے‘ رمضان سے پہلے چیک کروائی تو آدھا نمبر ٹھیک ہوگئی ہے ۔ پہلے نیند سے بیدار ہوکر عینک لگاکر ٹائم دیکھتا تھا اب ایسے ہی دیکھ لیتا ہے‘ جیسے اور ٹھیک ہوگئی ہو ۔ ڈاکٹر نے 3مہینے بعد کا کہا تھا کہ آکر چیک کروانا اور وہی تھوڑا سا صدقہ کرتی ہوں اور خاص بات اللہ سے ہمیشہ اپنے والدین اور حضرت حکیم صاحب کے پائوں مبارک کا صدقہ مانگنا ، ہر سانس میں تو جیسے سارے کاموں کے سبب لگتے جاتے ہیں اور جو بھی وظیفہ قرآن ، دو انمول خزانے جو بھی پڑھیں آنکھوں پر دم کرتے جائیں ۔ اللہ تعالیٰ حضرت حکیم صاحب کے پائوں مبارک کے صدقے باقی نظر بھی ٹھیک کردے گا جلدی انشاء اللہ ۔ جب بھی کسی کو عینک لگی دیکھتی ہوں تو کہتی ہوں اللہ پہلے ان کی نظر ٹھیک کردے ۔ (شگفتہ یاسمین ‘لاہورَ)۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 562 reviews.