٭ کسی کی ہچکی نہ رک رہی ہو وہ ایک چمچ اجوائن لے کر پانی پی لے انشاء اللہ ہچکی رک جائے گی نہایت ہی آزمودہ اور مجرب ہے ۔
٭ اگر بھوک بالکل نہ لگتی ہو تو یہ آیت اکیس مرتبہ پانی پر دم کرکے پلایا جائے بھوک انشاء اللہ خوب لگے گی ۔
’’ وَلَوْ لَا فَضْلُ اللہِ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَتُہٗ وَ اَنَّ اللہَ تَوَّابٌ حَکِیْمٌ ﴿نور۱۰﴾ (عملیات کشمیری )
٭ اگر بھوک کم لگتی ہوتو اکتالیس بار یہ آیت کھانے پر دم کرکے کھلائیں
وَالَّذِیْ ہُوَ یُطْعِمُنِیْ وَ یَسْقِیْنِ ﴿الشعرء۷۹﴾
٭ سورۃ الضحیٰ اکتالیس بار چینی پر دم کرکے چبانے سے انشاء اللہ تمام پھنسیاں اور چھالے ختم ہوجائیں گے ۔ (عملیات کشمیری ) (عدی یمان،ایبٹ آباد )
مُعِیْنُ السَّلَامْ مِئَا تُ الْحِیْن اَلصَّابِ الْغِلَامُ الْمَرِیْ
صبح سورج نکلنے سے قبل تین مرتبہ پڑھ کر ایک بڑے پیالے پانی پر دم کریں ۔ اس پیالے میں سے تین گھوٹ پانی الگ کرکے نہار منہ پی لیں اور باقی پانی کو سیدھے ہاتھ کے چلو میں لے کر اس پانی میں آنکھیں کھولیں اور بند کریں ۔ پانی جب گرم ہوجائے تو پانی کسی گملے یا کیاری میں ڈال دیں۔ اب دوسرا چلو بھر لیں اسی طرح پہلے بائیں آنکھ کو دھوئیں اور پھر دائیں آنکھ کو یہ عمل 90دن کرنا ہے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے نگاہ کی کمزوری دور ہوجاتی ہے ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں