آدھا کلو ہرڑ کا مربہ اور آدھا کلو بادام لے کر بادام پیس کر مربہ میں ملالیں اور ہر روز ایک چمچ ایک گلاس دودھ کے ہمراہ صبح نہار منہ لے لیں۔ ان شاء اللہ جلد ہی عینک کا نمبر کم ہونا شروع ہوجائے گا ۔
٭درود پاک پڑھیں ، آنکھیں بند کرکے اور گنبد خضریٰ کا تصور کریں۔ ٭پائوںپر تیل کی مالش کریں ۔٭ناف پر تیل لگائیں ۔٭ٹماٹر آدھا کاٹ کر چینی چھڑک کر کھائیں ۔
٭گرم دودھ کا گلاس پی لیا کریں ۔ ( شگفتہ حبیب )
گاجر کا جوس بھی پینے سے نظر کی کمزوری دور ہوتی ہے۔ میرے والد مرحوم و مغفور فرماتے تھے خالص شہد کی ایک ایک سلائی دونوں میں لگانے سے بھی نظر تیز ہوتی ہے اور یہ عمل میرے والد مرحوم خود کرتے تھے۔
نیند کیلئے رات کو سونے سے پہلے نیم گرم دودھ ایک کپ شہد تھوڑا سا ملاکر پی لیں اس کے علاوہ بہترین علاج عشاء کی نماز پڑھ کر سویا جائے تو نیند بہت سکون سے آتی ہے آزمائش شرط ہے۔ (مسز مشتاق قریشی‘راولپنڈی)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم ! آپ کا رسالہ ستمبر2014ء پڑھا صفحہ نمبر20پر آپ نے دو بیماریوں کے متعلق پوچھا ہے :نمبر1نظر کی کمزوری ، نمبر2نیند نہ آنے کیلئے
پہلے ضعف بصارتی کا علاج :جوکہ مصنف کا چالیس سال کا تجربہ شدہ نسخہ ہے حاضر خدمت ہے ۔ھوالشافی:مغز بادام 15دانے،خشخاش6ماشے، منقیٰ7دانے، گل اسطخدوس 3ماشہ ، مصری2تولہ ۔استعمال : اچھی طرح گھوٹ کر صبح نہار منہ 4ہفتے استعمال کریں‘ چینی معمولی ڈال لیا کریں ۔ پرہیز : ترشی ، شیرینی ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں