Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نیند کیلئے نسخہ

ماہنامہ عبقری - اپریل 2015ء

نیند کیلئے نسخہ
عرصہ تین سال پہلے مجھے یہ شکایت تھی کہ نیند سے ’’خاص کر دوپہر کی نیند سے‘‘ بیدار ہوکر اپنے ارد گرد کے ماحول کو سمجھنے میں کافی وقت لگتا تھا‘ دل تیز دھڑک رہا ہوتا تھا‘ عصر کے وضو اور نماز کیلئے خود کو بہت دیر سے مستعد کر پاتی تھی۔ پھر تنگ آکر میں نے قیلولہ کرنا چھوڑ دیا۔ ہمیشہ میری نند اصرار کیا کرتیں کہ کچھ دیر کمر سیدھی کرلو اور ہمیشہ میں انکار کردیا کرتی یہ کہہ کر کہ ’’ اگر سوگئی تو پھر میری یادداشت کھوجائیگی ‘‘ ایک شام دوپہر کے کھانے کے بعد جب سب سو گئے اور میں حسب معمول جاگتی رہی میری نند نے کہا ’’ اَللہُ اَلْبَاقِی ھُوَالْحَکِیْمُ‘‘ پڑھتے ہوئے سو جائو۔ میں نے سونے کی دعا کے بعد یہ ذکر کرتے ہوئے ڈرتے ڈرتے تکئے پر سر رکھا الحمدللہ بہت فریش بیدار ہوئی۔ آج تک میرا یہی معمول ہے دوبارہ کبھی وہ شکایت نہیں ہوئی۔ اللہ میری نند صاحبہ سے راضی ہوجائے۔ آمین!
میری خالہ جان کے گھر ان کے ریفریجریٹر پر ہمیشہ سے ہی بہت سی کارآمد باتیں اور دعائیں’’ اخبارات کے تراشے یا گھر کے افراد کی لکھائی میں ‘‘ مقناطیس سے چسپاں رہتی ہیں جنہیں سب ہی پڑھ کر مستفید ہوا کرتے ہیں۔ ایک روز لکھا دیکھا (ہر فرض نماز کے بعد اول آخر ایک بار درود ابراہیمی کے ساتھ 33بار اَللّٰھُمَّ خِرْلِیْ وَاخْتَرْلِیْ  پڑھا جائے) جو بھی معاملہ درپیش ہو اس میںخیر کیلئے الحمدللہ میرا آزمودہ ہے اور اس میں اللہ پاک کا بڑا کرم ہوتا ہے۔ اللہ میری خالہ جان سے راضی ہوجائے آمین!
میری نند صاحبہ اکثر ہم دونوں میاں بیوی کو تاکید کیا کرتیں کہ سورہ مائدہ کی آیت 114 ضرور پڑھا کریں اس سے رزق میں برکت ہوتی ہے۔ مگر میں نالائق اس بات کو سرسری لیا کرتی تھی لیکن جون 2014ء عبقری میں ایک مخلص بہن کا مضمون دل پر اثر کرگیا اور اللہ نے مجھ گنہگار کو عمل کی توفیق دی۔ صبح و شام ایک تسبیح تو مشکل سے کرہی لیتی اس لئے افطاری سے قبل گیارہ دفعہ ضرور پڑھا کرتی۔ اللہ پاک نے بڑا کرم کیا اللہ میری نند صاحبہ اور اس مخلص بہن سے راضی ہوجائے۔آمین!

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 542 reviews.